2025-09-17@23:07:33 GMT
تلاش کی گنتی: 203

«سرکاری سکولوں»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسپین: میڈرڈ کی قدامت پسند حکومت نے سرکاری فنڈنگ سے چلنے والے تعلیمی اداروں میں فلسطین کی حمایت پر خاموشی سے پابندی عائد کردی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسپین کے  دارالحکومت نے مختلف اسکولوں کو فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے تمام نشانات، جن میں فلسطینی پرچم بھی شامل ہیں، ہٹانے کی ہدایات دی ہیں۔رپورٹ کے مطابق حکومتی موقف یہ ہے کہ سرکاری اسکولوں کو غیر سیاسی ہونا چاہیے اور فلسطین کی حمایت ایک سیاسی معاملہ ہے، یہ ہدایات حال ہی میں جاری کی گئی ہیں کیونکہ اس سے قبل میڈرڈ ریجن کے کئی اسکول مہینوں تک فلسطین کے حق میں تقریبات کا انعقاد کرتے رہے ہیں۔خیال رہےکہ  اسی حکومت نے 2022 میں یوکرین جنگ کے بعد تعلیمی اداروں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) لاہور کے 6سرکاری سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس منصوبے پر مجموعی طور پر 60کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔(جاری ہے) حکام کے مطابق گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول گھوڑے شاہ، گورنمنٹ اے پی ایس ماڈل گرلز سکول ماڈل ٹائون، گورنمنٹ پائلٹ بوائز سکول وحدت کالونی، گورنمنٹ کنیئرڈ سکول ایمپریس روڈ، گورنمنٹ شمیم اسلام گرلز سکول بستی سیدن شاہ اور گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ کو اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔ہر سکول کے لیے 10،10کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جو سکول مینجمنٹ کونسل کے تعاون سے استعمال کیا جائے گا۔ سکول آف ایمی نینس کے تحت ان...
    کراچی: وفاقی وزارت تعلیم نے کراچی میں غیر رسمی تعلیم کے منصوبے کے تحت 100 چٹائی اسکولوں(کمیونٹی اسکولز) کا افتتاح کردیا،غیر رسمی تعلیم کے چٹائی اسکولوں کا افتتاح وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ہفتہ کو لیاقت لائبریری میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ اس موقع پر اسکولوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولز کے ڈائریکٹر جنرل نان فارمل ایجوکیشن حمید خان نیازی نے بتایا کہ بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولز(BECS) کے ماڈل میں پہلی سے 5 ویں جماعت تک کا نصاب 30 ماہ میں مکمل کرایا جائے گا، وفاقی  وزیر تعلیم کی کوشش سے اب 100 اسکولوں کا یہ پیکج کراچی میں متعارف کروادیا گیا ہے۔  "ایکسپریس " کو تفصیلات بتاتے...
    نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،سرکاری گاڑی کی چوری کا کیس ، سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق مصدقہ ریکارڈ کے حصول کیلئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کا وزارت تعلیم اور پیرا کو خط ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)اینٹی کرپشن سرکل نے نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،جی پی فنڈ کو پرائیویٹ اکاونٹ میں منتقل کرنے اور سرکاری ریکارڈ کی گمشدگی اور سرکاری گاڑی چوری ہونے کے مقدمہ میں سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق وفاقی وزارت تعلیم اور پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی مصدقہ ریکارڈ حاصل کرنے...
    خیبر پختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود صوبے کے سرکاری اسکولوں کی حالت مسلسل ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تعلیمی نظام کو 4 دہائیاں دینے والی خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون وائس چانسلر نورجہاں ضلع جنوبی وزیرستان میں صورتحال خاص طور پر تشویشناک ہے جہاں 802 اسکولوں میں سے تقریباً 90 فیصد بند پڑے ہیں۔ شہری ان اسکولوں کی عمارتوں کو مویشیوں کے باڑوں میں تبدیل کر چکے ہیں جبکہ اکثر اسکول کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیے: خیبرپختونخوا: میٹرک امتحانات میں ناقص نتائج پر 15 اسکول پرنسپل معطل اس سنگین صورتحال کے باعث ضلع کے بچوں اور بچیوں کا قیمتی وقت اور مستقبل ضائع ہو رہا ہے۔ دیکھیے سعید وزیر کی یہ ویڈیو رپورٹ۔...
    ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (میل و فیمیل)، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے زیر انتظام قائم اسکولوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ یہ اسکول افغان شہریوں نے قائم کیے ہیں جہاں اساتذہ اور طلبا بھی افغان ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کم کیوں؟ شرکا نے بتایا کہ ان اسکولوں کی اکثریت ہزارہ ٹاؤن، پشتون آباد، علمدار روڈ، کرانی اور قمبرانی کے علاقوں میں واقع ہے۔ متعلقہ افسران نے ان اداروں کا معائنہ...
    کراچی (نیوز ڈیسک)شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بعض مقامات پر آج موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ڈیفنس، کورنگی روڈ، شارع فیصل، برنس روڈ اور ایم اے جناح روڈ سمیت کئی علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ اسی طرح قیوم آباد، محمود آباد، منظور کالونی اور بلوچ کالونی میں بھی ہلکی بارش کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ بارش کے باعث بعض نجی اسکولوں نے آج کے دن کے لیے چھٹی کا اعلان کر دیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ Post Views: 4
    پنجاب میں 2022 اور 2023 کے دوران سرکاری اسکولوں سے بڑی تعداد میں سولر پینلز چوری ہونے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ان واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی پولیس کے ذریعے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف ضلع راجن پور کے 50 اسکولوں سے سولر پینلز غائب ہوئے۔ کمیٹی نے اس صورتحال کو تشویشناک قرار دیا اور ذمہ دار اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھائے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کا اجلاس تنویر اسلم ملک کی سربراہی میں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن اضلاع میں یہ چوریاں ہوئیں، وہاں کے ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو سخت خط لکھا جائے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا...
    پنجاب میں سال 2022 اور 23  کے دوران سرکاری اسکولوں سے سولر پینلز کی چوری کے واقعات کا انکشاف ہوا جب کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے صوبے میں سولر پینلز کی چوری کے واقعات کی تحقیقات پولیس سے کرانے کی ہدایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق صرف ضلع راجن پور میں 50 اسکولوں سے سولر پینلز چوری ہوئے،  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے اسکولوں کے سولر پینلز کی  چوری کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ پنجاب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کا اجلاس تنویر اسلم ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا، تنویر اسلم ملک نے کہا کہ جن اضلاع میں اسکولوں سے سولر پینلز چوری ہوئے ہیں، وہاں کے ڈی پی اوز کو سخت خط لکھا جائے، محکمہ تعلیم کوئی بھی ذمہ داری لینے کو...
    کولوراڈو میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میٹھے بھٹے سے لدا ایک ٹرک ہائی وے پر الٹ گیا اور سڑک مکئی کے دانوں سے بھر گئی۔ A truck crashed on a Colorado highway, sending thousands of ears of corn flying off the road However, authorities chose to give it away to locals instead of throwing it in the trash pic.twitter.com/dEiaMwev5V — Dexerto (@Dexerto) August 30, 2025 ہائی وے 69 پر پیش آنے والے اس حادثے کے بعد درجنوں بھٹے سڑک کے کنارے بکھر گئے۔ شکر ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ جو مکئی سلامت ہے، وہ عوام کو مفت دے دی جائے۔ اس مقصد کے لیے...
      خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں رواں سال میٹرک امتحانات کے نتائج انتہائی مایوس کن رہے ہیں۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے 896 سرکاری اسکولز ایسے ہیں جہاں 60 فیصد سے زیادہ طلبا و طالبات فیل ہوئے ہیں۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز میں کسی بھی سرکاری اسکول کے طالب علم نے ٹاپ پوزیشن حاصل نہیں کی۔ میٹرک کے مایوس کن نتائج سامنے آنے پر محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں کا تفصیلی ڈیٹا مرتب کیا ہے، جس کے مطابق کمزور نتائج دینے والے ان اسکولوں میں 550 لڑکوں اور 296 لڑکیوں کے اسکول شامل ہیں۔ امتحانات کے دوران خراب نتائج دینے والے اداروں میں بندوبستی اور...
    اسلام آباد: تعلیم فاؤنڈیشن اور پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کے درمیان پنجاب کے ضلع منڈی بہاالدین کے 20 اسکولوں کو جدید سہولیات کے ساتھ اَپ گریڈ کرنے سے متعلق معاہدہ طے پا گیا۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 5 اسکولوں کو اَپ گریڈ کیا جائے گا اور مرحلہ وار اَپ گریڈیشن کا عمل 20 اسکولوں تک بڑھایا جایا جائے گا۔ معاہدے کی تقریب میں تعلیم فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر قادر اور پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ناصر عباس تارڑ اور سی ای او محمد سلیم احمد رانجھا نے دستخط کیے۔ تقریب میں ڈاکٹر محمد سعید (صدر چیپٹر سوئٹزرلینڈ و سابق ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر)، زمان مہدی (پاکستانی مندوب برائے یو این او)، حسام چیمہ (کونسلر پاکستان...
    وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ انٹر میڈیٹ کی کلاسز کا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سےشروع ہوں گی، فیصلے کا اطلاق نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سکولوں کی گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی۔ محکمہ تعلیم  کے مطابق اب پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی، نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے سکول 18 اگست سے کھلیں گے، جب پنجاب میں سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ پھر تبدیل کر دیا گیا، نویں، دسویں جماعت، او لیول، اے لیول کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی۔ ...
    خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں ڈبل شفٹ اسکول سسٹم  متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا مقصد ایسے علاقوں کے بچوں کو تعلیم کا موقع دینا ہے جہاں اسکولوں کی کمی یا فاصلے کے باعث تعلیم کا حصول مشکل ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپو ر کے ترجمان فراز احمد مغل کے مطابق، اس سسٹم کے تحت صوبے کے مختلف اسکولوں میں اب دوسری شفٹ میں بھی تدریسی عمل جاری رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکول کا حصہ بنایا جا سکے۔ ڈبل شفٹ سسٹم چلانے کے لیے 2500 سے زائد اساتذہ کو عارضی بنیادوں پر بھرتی کیا جائے گا اس میں شامل 1804 پرائمری اسکول ٹیچرز اور 639 سیکنڈری اسکول ٹیچرز شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق، دلچسپی...
    بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں کل جشنِ آزادی کی پرچم کشائی و سیمینار کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ادارہ تحقیقات اسلامی کے زیر اہتمام(کل)بدھ کو فیصل مسجد کیمپس میںجشن آزادی تقریبات کی مناسبت سے پرچم کشائی تقریب و سیمینار کا انعقاد کیا جاے گا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ہوں گے، جبکہ وفاقی وزیر براے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت براے تعلیم وجیہہ قمر بطور مہمانان اعزاز شرکت کریں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کے نور زمان...
    ویب ڈیسک:محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے غریب مستحق اور اسپیشل بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں مفت تعلیم دینے کا ہدف مقرر کرلیا ہے۔  محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے پرائیویٹ سکول آرڈی نینس 2014 دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ کی جانب سے ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت جاری کر دی گئی،وزرات تعلیم نے پرائیویٹ سکولوں سے فری بچوں کی لسٹیں بنوانے کا فیصلہ کیا ہے، پرائیویٹ سکولوں سے داخلہ کی تفصیل طلب کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں   سروے کا کام گرمی کی چھٹیوں کے بعد 31 اگست تک مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔  محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر کے باعث تعلیمی اداروں کی گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے اسکولوں کو فوری طور پر کھولنے کے بجائے 12 اگست تک بند رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہنگامی مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ شدید گرمی تعلیمی نظام کے لیے خطرہ محکمہ موسمیات کے مطابق اگست کے ابتدائی 2 ہفتے بلوچستان میں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، اور درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اسی تناظر میں، محکمہ تعلیم نے گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔ ماہرین صحت کی وارننگ طبی ماہرین...
    علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ ہماری حکومت کا مشن بچوں کو معیاری تعلیم دینا ہے، بجٹ کا 21 فیصد ابتدائی و ثانوی تعلیم کیلئے رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ’علم پیکٹ پروگرام‘ کا اجرا کردیا۔ علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ ہماری حکومت کا مشن بچوں کو معیاری تعلیم دینا ہے، بجٹ کا 21 فیصد ابتدائی و ثانوی تعلیم کیلئے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اسکول سے باہر 13 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں داخل کروایا گیا اور رواں سال مزید 10 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانےکا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ سرکاری اسکولوں میں بچوں کو مفت...
    خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کے میٹرک نتائج مایوس کن، کئی اسکولوں میں تمام طلبہ فیل ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا میں تمام تر حکومتی اصلاحات، تعلیمی منصوبوں اور دعوں کے باوجود سرکاری اسکولوں کے میٹرک کے نتائج انتہائی مایوس کن رہے۔ متعدد اسکولوں میں پوری کی پوری کلاس فیل ہو گئی، اور کہیں صرف ایک یا دو طلبہ ہی کامیاب ہو سکے۔ اس صورتحال نے صوبے کے سرکاری تعلیمی نظام پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔دستاویزات کے مطابق پشاور بورڈ کے تحت رجسٹرڈ صرف 29 اسکولوں کے 739 طلبہ میں سے صرف 151 ہی امتحان میں کامیاب ہو سکے۔ یعنی 80 فیصد سے زائد طلبہ فیل ہوگئے۔چترال کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں ’ٹیچنگ لائسنس‘ کے اجرا کو سندھ کی تعلیمی تاریخ میں ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف تعلیمی نظام میں بہتری کا آغاز ہے بلکہ اساتذہ کے وقار، قابلیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کی جانب عملی پیشرفت بھی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ کا تعلیمی مستقبل علم، اخلاق اور عمدگی پر استوار ہوگا۔ بغیر استاد کے کوئی تعلیمی اصلاح ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم کا آغاز معیاری اساتذہ سے ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سندھ حکومت نے اساتذہ کی لائسنسنگ کے نظام کو متعارف کرایا۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ...
    حکومت پنجاب نے تعلیم کے حوالے سے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبے میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت منعقد ہونے والے ایک اہم اجلاس میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ  کیا گیا۔ پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس تعلیمی اصلاحات حوالے سے متعدد اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر پنجاب نے کہا کہ آٹھویں کلاس کیلئے بورڈ امتحانات کا سلسلہ بحال کر رہا ہوں، پانچویں، چھٹی اور ساتویں کلاس کے امتحانات بطور اسسمنٹ ٹیسٹ لیے جائیں۔ رانا سکندر حیات نے ہدایت کی کہ ایک ماہ میں انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ کا طریقہ کار وضع کیا...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز  کی زیر صدات سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق  اجلاس  ہوا جس میں آؤٹ سورس سکولوں، سکول میل پروگرام اور دیگر پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پہلی مرتبہ ڈسپلن، کلاس روم، لیب اور معیار تعلیم کی بنیاد پر ’’سکول آف منتھ‘‘ اور بہترین کارکردگی پر ’’ٹیچرآف دی منتھ‘‘ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے آن ویل مونٹیسری سکول پراجیکٹ شروع کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کر دی۔  سرکاری سکولوں میں پہلی مرتبہ وین/ بس سروس متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ  نے پہلی باقاعدہ سکول بس سروس کے لئے جامع پلان طلب کر لیا۔  بریفنگ میں بتایاگیا کہ پنجاب میں سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے شاندار...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے کے سرکاری اسکولوں میں انقلابی اصلاحات جاری ہیں، جن میں اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ پالیسی نے شاندار نتائج دیے ہیں۔ آؤٹ سورس کیے گئے اسکولوں میں طلبہ کی انرولمنٹ میں 99 فیصد اضافہ، جبکہ اساتذہ کی تعداد 114 فیصد بڑھ کر 17,196 تک پہنچ چکی ہے۔ صرف 16 ماہ میں 13 لاکھ نئے طلبہ داخل ہوئے ہیں، جبکہ 60 ہزار نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دنیا کی سب سے بڑی کامیاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 57 ہزار سرکاری اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے 40 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) پنجاب کے سکولوں میں 46ہزار سے زائد اساتذہ سرپلس ہونے کے انکشاف پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خصوصی بریفنگ لی اور فوری طور پر ریشنلائزیشن کی ہدایت کر دی۔ بریفنگ میں وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ صوبے کے 27ہزار سے زائد سکولوں میں 46ہزار سے زائد سرپلس اساتذہ موجود ہیں جنہیں ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت اساتذہ کی کمی والے 33ہزار سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم کو دی جانے والی بریفنگ کے مطابق 13ہزار پرائمری سکولوں میں 20948اضافی اساتذہ موجود ہیں جبکہ 13846پرائمری سکولوں میں سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کے مطابق 23648اساتذہ درکار ہیں جنہیں ریشنلائزیشن کے ذریعے شفلنگ کر کے ایڈجسٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سنٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی ( سی ڈی ڈبلیو پی ) نے بلوچستان اور آزاد کشمیر میں دانش اسکول کھولنے کے لیے 19 ارب 25 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سنٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی ( سی ڈی ڈبلیو پی ) کا اجلاس وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا جس میں بلوچستان میں 5 دانش اسکولوں کے قیام کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر میں بھی دانش اسکول کے قیام کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ اور سبی میں دانش اسکولوں کے قیام کے منصوبوں کی منظوری دی گئی،...
    عینی شاہدین کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے 4 اسکولوں کو نشانہ بنایا، غزہ شہر کے ایک رہائشی صلاح الدین نے بتایا: "دھماکے رکنے کا نام نہیں لے رہے، اسکولوں اور گھروں پر بمباری کی گئی، ہر لمحہ زلزلے جیسا محسوس ہوتا ہے۔" اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے تازہ ترین اور شدید ترین حملوں میں کم از کم 60 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی ٹینک مشرقی غزہ کے علاقے زیتون میں داخل ہوگئے اور اسکولوں پر بمباری کی گئی، جس کے باعث ہزاروں خاندانوں کو جان بچا کر نقل مکانی کرنا پڑی۔ عینی شاہدین کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے 4 اسکولوں کو نشانہ بنایا، غزہ شہر کے ایک رہائشی صلاح الدین نے بتایا: "دھماکے رکنے کا نام نہیں لے رہے، اسکولوں اور...
    لاہور:پنجاب حکومت نے صاف پانی کی فراہمی کےلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر کے تین ہزار سکولوں ا ور مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا۔ صاف پانی کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے 3 ہزار اسکول اور مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا اعلان کردیا۔ محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق فلٹریشن پلانٹس اسکولوں اور مدارس کی انتظامیہ خود لگوائیں گی۔ فلٹریشن پلانٹس کیلئے فنڈز پنجاب حکومت ادا کرے گی، تین مدارس اور 3 اسکولز میں پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے چیک دےدیئے گئے ۔  نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ صاف پانی اتھارٹی تکنیکی معاونت اورنگرانی کرے گی، تمام فلٹریشن پلانٹس پر سولر پینلز لگائے جائیں گے، اس پراجیکٹ ماڈل میں چوکیدار...
    سٹی 42: بلوچستان گرینڈ الائنس نے اپنے مطالبات منظور نہ کیے جانے پر صوبے کے تمام سرکاری دفاتر اور  سکولوں کو تالے لگا دیے ہیں۔   بلوچستان گرینڈ الائنس کا بجٹ میں تنخواہوں میں شرح میں کم اضافے کے خلاف احتجاج جاری ہے،اس احتجاج کو وسیع کرتے ہوئے مظاہرین نے احتجاجاً تمام سرکاری دفاتر اور  سکولوں کو تالے لگا دیے ہیں اور حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری  چیئرمین بلوچستان گرینڈ الائنس عبدالقدوس کاکڑ نے کہا کہ بجٹ میں ہمارے تمام مطالبات کو نظر انداز کیا گیا،انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ آج اور کل صوبے کے تمام سرکاری دفاتر کی تالا بندی ہوگی،پھر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)حکومت نی12ارب کی لاگت سیسرکاری سکولوں میں واٹرفلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کر دیا۔(جاری ہے) فی سکول کو 20 سے 25 لاکھ تک واٹرفلٹریشن پلانٹ کے لئے فنڈزدیئے جائیں گے،فلٹریشن پلانٹ سے علاقہ مکین بھی صاف پانی حاصل کرسکیں گے،سکول کے باہربھی صاف پانی کی فراہمی کے لئے نلکے لگائے جائیں گے،بہترپانی دستیاب ہونے پر 500فٹ بور کر کے عام فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔پانی کی کوالٹی خراب ہونے پر مہنگے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے، واٹر فلٹریشن پلانٹ چلانے کے لئے سکولوں کو سولر ائزیشن پر منتقل کیا جائے گا۔محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ ابھی تک ایک ہزار سے زائد سکولوں کو سولر پر منتقل کردیا گیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ بیسٹ سکول پرائزز 2025 میں تین پاکستانی سکولوں کو دنیا کے ٹاپ ٹین کمیونٹی تعاون سے چلنے والے سکولوں میں جگہ بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔(جاری ہے) وزیر اعظم نےورلڈ بیسٹ سکول پرائزز 2025 میں تین پاکستانی سکولوں،سنجن نگر پبلک ایجوکیشن ٹرسٹ ہائر سیکنڈری سکول لاہور، بیکن ہاؤس کالج پروگرام (جونیپر کیمپس) کوئٹہ اور نارڈک انٹر نیشنل سکول، لاہور کو دنیا کے ٹاپ ٹین کمیونٹی تعاون سے چلنے والے سکولوں میں جگہ بنانے پر ان سکولوں کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ’ورلڈ بیسٹ اسکول پرائزز 2025‘ میں پاکستان کے 3 اسکولوں کی نمایاں شمولیت پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور طلبا کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سنجن نگر پبلک ایجوکیشن ٹرسٹ ہائر سیکنڈری اسکول لاہور، بیکن ہاؤس کالج ہروگرام کوئٹہ اور نارڈک انٹرنیشنل اسکول لاہور نے دنیا کے بہترین کمیونٹی تعاون سے چلنے والے اسکولوں کی فہرست میں شامل ہو کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ مزید پڑھیں: اقتصادی سروے: پاکستان نے آئی ٹی، ٹیلی کام، صحت اور تعلیم کے شعبے میں کیا کیا؟ وزیر اعظم نے کہا کہ ان اسکولوں نے جدید نصاب، تحقیق، ٹیکنالوجی، ماحولیات اور پسماندہ و دیہی علاقوں میں تعلیمی ترقی جیسے اہم شعبوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن (نمائندہ جسارت) سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا شہید بینظیرآباد میں ریجنل پارٹنرز کانفرنس کا انعقاد تعلیم تک رسائی اور معیار کو بہتر بنانے کا عزم ، وزیر اعلیٰ سندھ، چیف سیکرٹری سندھ اور وزیر تعلیم سندھ کی ہدایات اور وڑن کے تحت سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (SEF) کی جانب سے ریجنل پارٹنرز کانفرنس کا انعقاد ایچ ایم خواجہ آڈیٹوریم، شہید بینظیرآباد میں کیا گیا، جس کا مقصد صوبے میں معیاری، مساوی اور پائیدار تعلیم کو فروغ دینا تھا۔ اس اہم اجلاس میں شہید بینظیرآباد، سانگھڑ اور نوشہرو فیروز کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے 250 سے زائد ادارہ جاتی اور کمیونٹی پارٹنرز نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن گھنور علی لغاری نے کی۔ افتتاحی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقتصادی سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں 2 کروڑ 48 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں جبکہ ملک میں شرح خواندگی 60 اعشاریہ 6 فیصد ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اقتصادی سروے 25-2024 کے مطابق تعلیم کے شعبے پر مجموعی قومی پیداوار (GDP) کا محض 0.8 فیصد خرچ کیا گیا۔اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر شرح خواندگی 60.6 فیصد رہی، مردوں کی شرح خواندگی 68 فیصد اور خواتین کی شرح خواندگی 52.8 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ خواجہ سراؤں کی خواندگی 40.2 فیصد ہے، یعنی مرد خواتین سے 16 فیصد زیادہ تعلیم یافتہ ہیں۔رواں مالی سال میں شہری علاقوں میں خواندگی کی شرح 74 فیصد جبکہ دیہات میں 51.6 رہی،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جون 2025ء) کولون شہر میں 1945 کے بعد سے اس انداز کے شہری انخلا کی یہ سب سے بڑی کارروائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران گرائے گئے یہ تین بم امریکی ساختہ ہیں۔ اسی تناظر میں کولون شہر میں دریائے رائن کے کنارے واقعے ڈوئیٹس کے علاقے سے بیس ہزار افراد کا انخلا مکمل کیا جا رہا ہے۔ کولون شہر کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے، ''یہ انخلاء دوسری عالمی جنگ کے اختتام کے بعد کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔ تمام متعلقہ ادارے امید کرتے ہیں کہ بدھ کے روز بم ناکارہ بنانے کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔‘‘ اسی تناظر میں کولون شہر...
    امریکی ریاست کولوراڈو میں قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کے مطابق ایک شخص نے ’آزاد فلسطین‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے آگ لگانے والا آلہ ایک ایسے گروپ پر پھینک دیا جو غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی طرف توجہ دلانے کے لیے جمع ہوا تھا، اس واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے کچھ جھلس بھی گئے ہیں۔ اس سلسلے میں گرفتار مشتبہ شخص 45 سالہ محمد صابری سلیمان کو اس حملے کے سلسلے میں الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی ایف بی آئی دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر تفتیش کر رہی تھی۔ کولوراڈو کے شہر بولڈر کے مرکز میں واقع 4 بلاک والے علاقے پرل اسٹریٹ پیدل چلنے والے مال میں تشدد کا یہ...
    —فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس پشاور میں ہوا۔اجلاس میں مشیرِ خزانہ، چیف سیکریٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹریز اور دیگرحکام نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام سرکاری اسکولوں میں 100 فیصد فرنیچر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں کوئی بھی بچہ فرش پر نہیں بیٹھے گا۔انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال کے دوران سرکاری اسکولوں کے ہر بچے کو فرنیچر کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اسکولوں میں فرنیچرز کی فراہمی کے لیے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیے جائیں گے۔وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں تدریس کے معیار کو بھی بہتر بنانے کے لیے خصوصی پروگرام...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں مشیر خزانہ، چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹریز کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی کے تحت تمام سرکاری اسکولوں میں سو فیصد بچوں کو فرنیچر فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں مشیر خزانہ، چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹریز کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ علی امین گنڈاپور نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سرکاری اسکولوں میں کوئی بھی بچہ فرش پر نہیں بیٹھے گا، اگلے مالی سال کے...
    محکمہ تعلیم سندھ نے ایک اہم سرکلر جاری کیا ہے جس میں تمام سرکاری سکولوں کے سربراہان کو ہدایت دی گئی کہ وہ سرکاری تقریبات، اجلاسوں اور دیگر مواقع پر اجرک، ٹوپی یا کسی بھی قسم کے تحفے پیش کرنے کی روایت کو فوری طور پر بند کریں۔ سرکلر میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ بچوں سے مہمانوں کا استقبال کرانے کا عمل بھی ختم کیا جائے۔ ان ہدایات پر مکمل طور پر عمل درآمد ضروری قرار دیا گیا اور کسی قسم کی رعایت کی اجازت نہیں ہوگی۔
    — فائل فوٹو پنجاب بھر میں ’یوم تکبیر‘ یعنی 28 مئی کو اسکولز کھلے رہیں گے، اس حوالے سے صوبائی اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولز میں یوم تکبیر کو جوش و خروش سے منایا جائے گا، اسکول اسمبلی میں خصوصی پروگرام کا انتظام کیا جائے گا۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر کی مناسبت سے اسکولوں میں مباحثے کے مقابلے کروائےجائیں، اسکولوں میں قومی ترانہ اور دعا کے ساتھ پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔ کراچی: 28 مئی کو ہونے والے انٹر کے امتحانات ملتوی، نئی تاریخ سامنے آگئی کراچی میں 28 مئی کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔ فکیشن کے مطابق اسکولوں میں ملی...
    سندھ حکومت نے سرکاری تقریبات میں تحائف دینے کی روایت ختم کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔محکمہ ایجوکیشن سندھ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں سرکاری تقریبات میں بچوں کے ذریعے مہمانوں کا استقبال نہیں کیا جائے گا۔اسی طرح سرکاری سطح پر اجرک، سندھی ٹوپی یا کوئی تحفہ دینے کی روایت بھی ختم کر دی گئی ہے۔ تمام ڈائریکٹرز، پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کو فوری طور پر احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ تمام ادارے ان احکامات پر مکمل عمل درآمد کے پابند ہوں گے، اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔
    حکومتِ سندھ کی جانب سے اسکولوں میں بطور تحفہ اجرک اور ٹوپی دینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں سرکاری تقریبات میں تحائف دینے کی روایت ختم کرنے کی ہدایت سمیت مہمانوں کے استقبال کےلیے بچوں کو کھڑا کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کا استقبال کی تقریبات کےلیے استعمال غیر مناسب ہے۔نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
    حکومتِ سندھ نے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو اجرک اور سندھی ٹوپی بطور تحفہ دینے کی روایت ختم کرتے ہوئے اس پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ صوبائی سطح پر اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں غیر تدریسی سرگرمیوں کو محدود کرنے اور طلبہ کو رسمی تقریبات میں علامتی طور پر استعمال کیے جانے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تقریبات میں کسی بھی قسم کے تحائف دینے کی روایت کو ختم کیا جا رہا ہے، جس میں اجرک اور ٹوپی جیسے روایتی تحائف بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سرکاری تقریبات میں مہمانوں کے استقبال کے لیے اسکول کے بچوں کو قطاروں...
    پاکستان میں تعلیم و تدریس کے حوالے سے استاد کی مار ایک روایتی جملہ ہے۔ یہ بات اکثر سننے میں آتی ہے کہ اگر کسی کو بچپن میں استاد کی مار پڑ گئی ہوتی تو وہ ایسا نہ ہوتا جیسا اب ہے بلکہ بالکل سُدھر گیا ہوتا۔ ہمارے معاشرے میں استاد کا رعب اور ڈنڈا تربیت کا لازمی جزو تصور کیا جاتا ہے، اور ’’مار نہیں پیار‘‘ جیسا تصور یا تو کمزور بچوں کے لیے مخصوص سمجھا جاتا ہے یا مغربی معاشروں کی نقالی۔   روایتی سوچ بمقابلہ جدید تحقیق روایتی طور پر استاد اور مدرس کی مار کو طالب علموں کی بہتری سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ تاہم مغرب میں یہ تصور مکمل طور پر بدل چکا ہے۔ وہاں...
    کراچی: حکومت سندھ کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے اسکولوں میں یکم جون 2025 سے 31 جولائی 2025 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔  
    سندھ کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے تعطیلات کا اعلان کیا۔جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یکم جون 2025 سے 31 جولائی 2025 تک اسکول میں تعطیلات رہیں گی۔مزید کہا گیا ہے کہ چھٹیوں کا اطلاق سرکاری و نجی اسکول پر یکساں ہوگا۔
    محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی، چھٹیوں کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا، یکم جون سے 31 جولائی تک سکول و کالجز بند رہیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ  دنوں حکومت پنجاب اور خیبرپختونخوا نے موسم گرما کیلئے اسکول کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ حکومت پنجاب نے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا اور محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے جاری نوٹیفکیشن میں کہا تھا کہ 28 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، صوبے بھر کے تمام سکولز 15 اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔ کے...
    ملک کے کئی حصوں میں بڑھتے درجہ حرارت کے پیش نظر خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے جمعرات کو صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ہیٹ ویو کی وجہ سے اسکولوں میں عام تعطیلات کا اعلان، اوقات کار بھی تبدیل محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کے پی کے بیشتر اضلاع میں موسم گرما کی تعطیلات 15 جون سے شروع ہوں گی اور 31 اگست تک جاری رہیں گی۔ تاہم بالائی اضلاع کے لیے موسم گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، جہاں ان علاقوں میں نسبتاً معتدل موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے یکم جولائی...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے گرم علاقوں کے پرائمری اسکولوں میں یکم جون سے 31 اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔ اس کے علاوہ گرم علاقوں میں ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکول 15 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے جب کہ سرد علاقوں کے اسکولوں میں تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔ چھٹیوں کا اطلاق سرکاری اور نجی تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ اختلافات پیدا کرنیکی بھارتی کوششیں ناکام ، پاکستان ، چین اور افغانستان کا اتحاد مزید مضبوط ہو گیا
     گرمیاں "وقت سے پہلے" آ گئیں لیکن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لال بھجکڑ بضد ہیں کہ سکولوں کے بچوں کو گرمیوں کی چھتیاں نہیں دیں گے۔ ایک صوبے کے ایجوکیشج ڈیپارٹمنٹ نے آج سکولوں کو چھٹیاں نہ دینے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن کر دیا۔ صوبائی دارلحکومت میں آج ٹمپریچر   شام سات بجے  43 ڈگری سیلسئیس تھا۔  کل پنجاب کی حکومت نے اپنے  جلد چھٹیاں کرنے کے وعدے کو فراموش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سکولوں میں  چھٹیاں  29 مئی کو  ہوں گے، آج ایک اور صوبے نے پنجاب حکومت کی پیروی کرتے ہوئے سکولوں کے بچوں کو "وقت سے پہلے" تو کیا، "وقت پر" بھی  گرمیوں کی چھٹیاں دینے سے انکار کر دیا۔ گرمیاں "وقت سے پہلے" آ گئی ہیں لیکن ایجوکیشن...
    پشاور: خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت نے سرکاری اور نجی اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا سے جاری اعلامیے کے مطابق سمر زون یعنی میدانی علاقوں میں پرائمری یکم جون سے 31 اگست اور مڈل ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کے ونٹر زون میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔
    ---فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے 28 اضلاع کے سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولتوں سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق اسکولوں میں بنیادی سہولتوں کا فقدان پایا جاتا ہے، کئی اسکول بجلی سے محروم ہیں، پینے کا صاف پانی میسر نہیں، واش روم کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 5 ہزار 395 اسکولوں میں بجلی کی سہولت میسر نہیں، 2 ہزار 625 اسکولوں میں پینے کے صاف پانی کا کوئی انتظام نہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 2464 اسکولوں کی چار دیواری، 2292 اسکولوں میں واش رومز دستیاب نہیں، مجموعی طور پر 2211 پرائمری اسکول بجلی کی سہولت سے محروم ہیں، 160 مڈل اسکولوں میں بجلی اور 57 میں واش روم کا انتظام نہیں۔ خیبرپختونخوا...
    پنجاب بھر میں اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے دینے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ پنجاب میں سرکاری اور پرائیوٹ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز 14 اگست تک بند رہیں گے۔ آج سے پنجاب میں اسکولوں کے اوقات صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک کے ہوں گے۔ ہیٹ ویو کے باعث سرکاری اسکولوں کی سیکنڈ شفٹ میں آج سے گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ Post Views: 4
    ہیٹ ویو کی وجہ سے پنجاب بھر میں اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 28 مئی سے دینے کا اعلان کردیا گیا۔ وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بتایا کہ صوبے میں ہیٹ ویو کی وجہ سے کل سے اسکولوں کے اوقات صبح 7:30 سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔ وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافے اور ہیٹ ویو کی وجہ سے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں وقت سے پہلے دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل سے 27 مئی تک اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر کے صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک کر دیے گئے ہیں...
    محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق پرائمری اسکولز میں حاضری صبح 7:15 بجے اور چھٹی 11:40 پر ہوگی، مڈل ہائی و ہائر سیکنڈری اسکولوں میں صبح حاضری ساڑھے 7 بجے اور چھٹی 12:15 بجے ہوا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے شدید گرمی پڑنے پر سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے۔ محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق پرائمری اسکولز میں حاضری صبح 7:15 بجے اور چھٹی 11:40 پر ہوگی، مڈل ہائی و ہائر سیکنڈری اسکولوں میں صبح حاضری ساڑھے 7 بجے اور چھٹی 12:15 بجے ہوا کرے گی۔ اسی طرح جمعہ کو پرائمری سے ہائر سیکنڈری اسکولوں کی چھٹی ساڑھے دس بجے ہوگی۔
    پشاور: پشاور: محکمہ تعلیم خیبرپختون خوا نے شدید گرمی پڑنے پر سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے۔ محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق پرائمری اسکولز میں حاضری صبح 7:15 بجے اور چھٹی 11:40 پر ہوگی، مڈل ہائی و ہائر سیکنڈری اسکولوں میں صبح حاضری ساڑھے 7 بجے اور چھٹی 12:15 بجے ہوا کرے گی۔ اسی طرح جمعہ کو پرائمری سے ہائر سیکنڈری اسکولوں کی چھٹی ساڑھے دس بجے ہوگی۔
    پنجاب میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال کی وجہ سے صوبائی محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں عام تعطیلات کی تاریخ کا اعلان کرنے کیساتھ ساتھ اوقات کار میں بھی تبدیلی کردی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اسکولوں میں 28 مئی سے عام تعطیلات ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی تک اسکولوں کے اوقات کار کو ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 بجے صبح تک محدود کیا گیا ہے تاکہ طلبہ کو شدید گرمی کے اثرات سے بچایا جاسکے۔ یہ بھی پڑھیے: ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی زد میں، ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گا؟ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے ملک کے میدانی علاقوں میں شدید...
    بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث پنجاب حکومت نے سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی ہے۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ 28 مئی تک تمام سکولوں میں محدود اوقات کار پر کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ سرکاری سکول صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک لگیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے ساتھ ہی یوم تکبیر پر بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔دوسری جانب بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث پنجاب حکومت نے سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی ہے۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ 28 مئی تک تمام سکولوں میں محدود...
    پنجاب میں گرمی کی شدت بڑھنے کے باعث صوبے کے اسکولوں میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جب کہ اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیاں 28 مئی سے ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے اوقات کار میں کمی کردی گئی ہے، اسکولوں کے نئے اوقات کار 7.30 سے 11.30 تک ہوں گے۔  
    وزیر تعلیم پنجاب نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے گرمی کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی۔وزیر تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں 28 مئی سے گرمی کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی ہے۔ وزیرتعلیم اسکولوں کے نئے اوقات 7:30 سے 11:30 تک ہوں گے، فیصلے کااطلاق سرکاری ونجی تعلیمی اداروں پرہوگا۔
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے ساتھ ہی یوم تکبیر پر بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز 28 مئی سے ہو گا اور یوم تکبیر 28 مئی کو بھی تعطیل ہو گی ۔ New School Timings =7 30 am to 11 30 am.School Holidays Start from The 28th of May(28th will be a Holiday). — Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) May 20, 2025 دوسری جانب بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث پنجاب حکومت نے سکولوں کے اوقات کار...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے ہوں گی، فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی سکولز پر ہوگا۔ دوسری جانب بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی۔ صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اعلان کیا، جس کے مطابق سرکاری سکول صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر ساڑھے 11 بجے تک لگیں گے، 28 مئی سے قبل تمام سکولز محدود اوقات کار پر کلاسز کا انعقاد کریں گے۔ پہلے جھکے نہ اب جھکیں گے، ہماری شہادت کی...
    کراچی: سندھ حکومت نے پسماندہ علاقوں کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو مفت کھانا فراہم کرنے کا انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ’’اسکول کھانا پروگرام‘‘ کا آغاز کر دیا ہے۔ پروگرام کا افتتاح وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول مراد میمن میں کیا، جہاں انہوں نے خود بچوں کو کھانا پیش کر کے مہم کی شروعات کی۔ یہ پروگرام سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم اور معروف فلاحی ادارے اللہ والے ٹرسٹ کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں صوبے کے مختلف پسماندہ علاقوں کے 70 ہزار سے زائد بچوں کو روزانہ ایک وقت کا مفت اور متوازن کھانا فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم سید سردار...
     لاہور (نیوز رپورٹر+لیڈی رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز  کی ہدایت پر پنجاب بھر کے سکولوں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور یوم تشکر منایا گیا۔ پنجاب کے تعلیمی ادارو ں میں ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی پر جشن کا سماں تھا۔ طلبہ نے پاک فوج کے سربراہ کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں اورننھے بچوں نے یونیفارم پہن کر مارچ کیا۔ ننھی طالبات نے پاک فضائیہ کے جانبازوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ طلبہ نے افواج پاکستان کی جرات اور شجاعت کو سلام پیش کیا۔قصور کے طلبہ کی ریلی کی قیادت کرنے کے لئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خود پہنچ گئے۔ طلبہ نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔...
    محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق صوبے  میں اسکول یکم جون سے 9 اگست 2025 تک بند رہیں گے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے کہا کہ یہ فیصلہ بچوں، والدین اوراساتذہ کی صحت کو مدنظررکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ شدید گرمی کے موسم میں تعلیمی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی یا بیماری سے بچا جا سکے۔ محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ اگر درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا توموسم گرما کی تعطیلات ایک ہفتہ پہلے، یعنی مئی کے آخری ہفتے میں بھی شروع کی جا سکتی ہیں۔ والدین اور اساتذہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کرتے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں یوم تشکر منایا گیا، جس کا مقصد حالیہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیاب تکمیل پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ اس سلسلے میں مختلف اسکولوں میں خصوصی تقاریب، ریلیاں، ملی نغموں کی پیشکش اور علامتی جنگی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ و طالبات نے پاک فوج کے سربراہ اور افواج پاکستان کے دیگر سپاہیوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، جبکہ ننھے بچوں نے فوجی وردیاں پہن کر مارچ کیا۔ طالبات نے قومی پرچم لہرا کر اور بینرز اٹھا کر افواج پاکستان کی جرات، قربانی اور بہادری کو سلام پیش کیا۔ قصور میں طلبہ کی ریلی کی قیادت صوبائی وزیر...
    لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات کے لیے حتمی شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق صوبے بھر کے اسکول یکم جون سے 9 اگست 2025 تک بند رہیں گے۔ محکمے کے مطابق یہ فیصلہ بچوں، والدین اوراساتذہ کی صحت کو مدنظررکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ شدید گرمی کے موسم میں تعلیمی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی یا بیماری سے بچا جا سکے۔ محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ اگر درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا توموسم گرما کی تعطیلات ایک ہفتہ پہلے، یعنی مئی کے آخری ہفتے میں بھی شروع کی جا سکتی ہیں۔ والدین اور اساتذہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر...
    سٹی42:محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں 11 مئی تک تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری ایجوکیشن کے مطابق اسکول 12 مئی بروز اتوار سے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔ فیصلے کا اطلاق تمام پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں پر ہو گا۔ ذرائع کے مطابق تعطیلات کا فیصلہ موسم کی شدت یا دیگر ممکنہ عوامل کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی
    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ جنگی صورت حال میں کسی اسکول میں اسپورٹس اور دیگر فنکشن نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بھارت کے جنگی جنون کے پیش نظر ہر قسم کے پروگرام معطل کر کے شہری دفاع کی تربیت شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے تمام سرکاری و نجی سکری تعلیمی اداروں میں ہر قسم کے پروگرام معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ جنگی صورت حال میں کسی اسکول میں اسپورٹس اور دیگر فنکشن نہیں ہوں گے۔ محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے طلبا کو شہری دفاع (سول ڈیفنس) کی تربیت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے...
    خیبرپختونخوا کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بھارت کے جنگی جنون کے پیش نظر ہر قسم کے پروگرام معطل کر کے شہری دفاع کی تربیت شروع کرنے کی ہدایت کردی۔محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے تمام سرکاری و نجی سکری تعلیمی اداروں میں ہر قسم کے پروگرام معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ جنگی صورت حال میں کسی اسکول میں اسپورٹس اور دیگر فنکشن نہیں ہوں گے۔ محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے طلبا کو شہری دفاع (سول ڈیفنس) کی تربیت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے تیاریاں فوری شروع کرنے کا حکم بھی دیا۔محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں بشمول تعلیمی بورڈز کے سربراہان کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بھارت کے جنگی جنون کے پیش نظر ہر قسم کے پروگرام معطل کر کے شہری دفاع کی تربیت شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے تمام سرکاری و نجی سکری تعلیمی اداروں میں ہر قسم کے پروگرام معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ جنگی صورت حال میں کسی اسکول میں اسپورٹس اور دیگر فنکشن نہیں ہوں گے۔ محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے طلبا کو شہری دفاع (سول ڈیفنس) کی تربیت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے تیاریاں فوری شروع کرنے کا حکم بھی دیا۔ محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں بشمول تعلیمی...
    صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے  اسکولوں سے باہر بچوں سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 37 فیصد بچےتعلیم سے محروم ہیں جن کی تعداد 49 لاکھ 20 ہزار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں تقریباً 50 لاکھ بچوں کے اسکول نہ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے  اسکولوں سے باہر بچوں سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 37 فیصد بچےتعلیم سے محروم ہیں جن کی تعداد 49 لاکھ 20 ہزار ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں 8 لاکھ سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جب کہ کولئی پالس کوہستان میں تناسب کے حساب سے سب سے زیادہ 80 ہزار 333 بچے اسکولوں سے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات کے باعث پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر مدت میں 11 لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سکول ایجوکیشن کے موجودہ اور مجوزہ پراجیکٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پنجاب میں 11 ہزار سے زائد سکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں بچوں کی انرولمنٹ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔مریم نوازشریف نے وزیر تعلیم کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 11 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ پر شاباش دی اور سکول مینجمنٹ کونسل کو...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سکول ایجوکیشن کے موجود اور مجوزہ پراجیکٹس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کا آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے طلبا کو بھی اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس دینے کا اعلان مریم نواز کو آگاہ کیا گیا کہ پنجاب میں 11 ہزار سے زائد اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہوگئی ہے جب کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 11لاکھ بچوں کی انرولمنٹ بھی کیا جا چکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 11 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ پر شاباش دیتے ہوئے اسکول مینجمنٹ کونسل کو 10 ارب روپے سے 90 دن کے اندر ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت...
    کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 9 مئی مقرر کی گئی ہے۔ 12 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔ امیدواروں کو انتخابی نشان بھی 12 مئی کو دیا جائے گا۔ 13 مئی کو سکولوں میں پوسٹر آویزاں کیے جائیں گے۔ امیدوار انتخابی مہم 16 مئی تک جاری رکھ سکیں گے۔ 20 مئی تک بیلٹ پیپرز اور الیکشن کی تیاریاں مکمل کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات 21 مئی کو  کروائے جائیں گے۔ انتخابات کیلئے باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 9 مئی مقرر کی گئی ہے۔ 12 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔ امیدواروں کو انتخابی نشان...
    فلسطینی پناہ گزینوں کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق قابض حکام نے القدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ سلوان، وادی الجوز اور صور باہر میں انروا کے چھ سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا) نے خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اقوام متحدہ کے سکولوں کی بندش سے 800 فلسطینی بچوں کے تعلیمی مستقبل کو خطرہ ہے۔ انروا کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 دنوں سے بھی کم وقت میں مشرقی بیت المقدس میں انروا کے چھ سکولوں کے خلاف اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری کردہ بندش کے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن رانا سکندر حیات نے حلقہ این اے 126 اور پی پی 168 میں قائم مختلف سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایل ڈبلیو ایم سی کے چیئرمین بلال ذوالفقار کھوکھر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وزراء نے گورنمنٹ ہائی سکول نیاز بیگ سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں تعلیمی، تربیتی، اور بنیادی سہولیات کا بغور جائزہ لیا۔اپنے دورے کے دوران طلباء سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے بچوں نے بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور ٹھنڈے پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ اس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے...
    ریلی میں بچوں نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کو للکارتے ہوئے کہا کہ وہ کان کھول کر سن لے کہ ہم کبھی بھی، پانی پر قبضہ نہیں چلنے دیں گے، سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت اور دھمکیوں کے خلاف گلگت بلتستان کی سرزمین ایک بار پھر حب الوطنی کے جذبے سے گونج اٹھی۔ ناصر آباد ہنزہ، علی آباد ہنزہ اور سوست میں سکولوں کے بچوں نے بھرپور احتجاجی ریلیاں نکالیں جس میں پاکستان کا جھنڈا تھامے، پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ مختلف اسکولوں کے طلبہ نے قومی پرچم تھامے ریلیوں میں...
    سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ اگر موسم نے مزید شدت اختیار کی تو موجودہ شیڈول پر نظرثانی بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ درجہ حرارت میں اگر غیرمعمولی اضافہ ہوا تو ممکن ہے چھٹیاں ایک ہفتہ پہلے ہی دیدی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم نے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث تعلیمی اداروں میں جلد تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اس حوالے سے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)بچوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ آگ برستے موسم میں اب انہیں اسکول نہیں جانا ہوگا، محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث تعلیمی اداروں میں جلد تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا کہ اگر موسم نے مزید شدت اختیار کی تو موجودہ شیڈول پر نظر ثانی بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ درجہ حرارت میں اگر غیر معمولی...
    بچوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ آگ برستے موسم میں اب انہیں اسکول نہیں جانا ہوگا، محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث تعلیمی اداروں میں جلد تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا کہ اگر موسم نے مزید شدت اختیار کی تو موجودہ شیڈول پر نظر ثانی بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ درجہ حرارت میں اگر غیر معمولی...
    میشیل کولون کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے غزہ کے مظلومین کے لئے بلند ہوتی آوازیں بتا رہی ہیں کہ مسئلہ فلسطین نہ صرف زندہ ہے، بلکہ اسرائیل کی جابرانہ پالیسیوں کا احتساب قریب تر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ طوفان الاقصیٰ کی کامیابی اور غزہ جنگ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے فرانسیسی تجزیہ کار میشیل کولون کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے انہدام کی حقیقت واضح ہے۔ فرانسیسی سیاسی تجزیہ کار میشیل کولون نے فلسطینیوں کی شدید تکالیف اور جنگی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک اہم نکتہ اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کی ناقابلِ بیان تکالیف بظاہر یہ تاثر دے سکتی ہیں کہ صورتِ حال ناامیدی کی آخری حد تک پہنچ چکی ہے اور...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2025ء) پنجاب میں غیر معمولی ہیٹ ویو کا خدشہ، تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں ہیٹ ویو کا خدشہ، ہیٹ ویو کے باوجود محکمہ سکول ایجوکیشن نے سالانہ کلینڈر کے مطابق یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کی اجازت مانگ لی۔(جاری ہے) محکمہ سکول ایجوکیشن نے یکم جون سے چھٹیاں دینے کی سمری وزیر اعلی کو بھی بھیجوا دی، سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر ووٹو کا کہنا تھا کہ سکولوں میں ہیٹ ویو کی وجہ سے جلد بھی چھٹیاں دی جاسکتی ہیں،موسم گرما کی چھٹیاں دینے کے حوالے سے سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھیجوائی جاچکی ہے، چھٹیاں جلد دینے یا نہ دینے کا حتمی منظوری...
    محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات شروع کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سے منظوری طلب کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں 1600 سے زائد اسکولوں کے لائسنس منسوخ میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمے نے  وزیر اعلیٰ کو سمری بھیجی دی ہے۔ سیکریٹری تعلیم خالد نذیر وٹو کے مطابق متوقع ہیٹ ویو کی وجہ سے موسم گرما کی چھٹیاں طے شدہ وقت سے پہلے شروع ہو سکتی ہیں۔ تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ کریں گے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں صوبائی حکومت نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات پہلے ہی مختصر کر دیے ہیں۔ اسکولوں...
    بلوچستان میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے حکومت بلوچستان نے اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا ہے، تعلیم سے محروم بچوں کو اسکول لانے اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائیوں کا عمل بھی تیز کردیا گیا۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منیر احمد نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سال 2024 میں ایجوکیشن فیلڈ آفیسرز کی جانب سے مانیٹرنگ عمل میں لائی گئی، جس میں طلبا کی اسکولوں میں موجودگی، اسکولوں کی حالت، اساتذہ کی دستیابی سمیت دیگر امور زیر غور رہے۔ ’یہ پہلی مرتبہ ہے کہ تمام اسکولوں کی مکمل مانیٹرنگ کی گئی۔ اس دوران عملے کی جانب سے 15270 اسکولوں میں 27490 دورے کیے گئے، ان دوروں کے دوران ہمارے...
    خان اکیڈمی پاکستان نے ملک کے نمایاں فلاحی تعلیمی ادارے اخوت کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت خان اکیڈمی کا اے آئی صلاحیتوں کے حامل جدید ترین ٹیچنگ اسسٹنٹ خانمیگو اخوت کے اسکولوں میں آزمائشی بنیادوں پر متعارف کروایا جائے گا۔معاہدے پر اخوت کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب اور خان اکیڈمی پاکستان کے سی ای او ذیشان حسن نے دستخط کیے۔ اس شراکت داری کو پاکستان کے تعلیمی شعبے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے مؤثر استعمال کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد اساتذہ کی معاونت اور طلبا کے تعلیمی نتائج کو بہتر بنانا ہے۔ذیشان حسن نے کہا، ’خانمیگو اساتذہ کی ذاتی نوعیت کی تدریس میں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے اور متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لیے اہم نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے آئندہ دنوں میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا ہے جس کے تناظر میں طلبہ و اساتذہ کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے جامع ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق، تمام تعلیمی اداروں میں پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہلکے، ڈھیلے ڈھالے اور گرمی کے لحاظ سے موزوں کپڑے پہن کر آئیں۔ اسکے ساتھ ہی غیر نصابی...
    ویب ڈیسک: پنجاب میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے اور متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لیے اہم نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے آئندہ دنوں میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا ہے جس کے تناظر میں طلبہ و اساتذہ کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے جامع ہدایات جاری کی گئی ہیں۔  نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے، طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہلکے، ڈھیلے ڈھالے اور گرمی کے لحاظ سے موزوں کپڑے پہن کر آئیں،غیر نصابی اور آؤٹ ڈور سرگرمیاں...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اسکولوں کے طلباء و طالبات کو مفت بیگ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے کتابوں کی مفت فراہمی کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دے دی۔ انہوں نے کہا کہ پیرنٹ ٹیچر کونسل کا سالانہ فنڈ 5 ارب سے بڑھا کر 7 ارب روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ حکومت پر پیٹرول لیوی 70 روپے تک لینے کی پابندی ختم، صدارتی آرڈیننس جاری
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف—فائل فوٹو خیبر پختون خوا حکومت نے سرکاری اسکولوں کے طلباء و طالبات کو مفت بیگ دینے کا فیصلہ کر لیا۔اس حوالے سے مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ  حکومت نے کتابوں کی مفت فراہمی کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دے دی ہے۔ خیبر پختون خوا حکومت کا جامعات کو خود کفیل بنانے کا فیصلہخیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے جامعات کو خود کفیل بنانے کے لیے 10 سال کا پلان تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پیرنٹ ٹیچر کونسل کا سالانہ فنڈ 5 ارب سے بڑھا کر 7 ارب روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا...
    لاہور(نیوزڈیسک)گرمی کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نجی و سرکاری اسکولز کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔حکام نے تمام اسکولوں میں صاف اور ٹھنڈے پانی اور ہوا دار کلاس رومز میں کلاسز کے انعقاد کا حکم دیدیا۔ تمام اسکولوں میں صاف اور ٹھنڈے پانی کا انتظام یقینی بنایا جائے۔ سٹاف کی گرمی سے متاثرہ افراد کو طبی امداد دینے کی ہنگامی ٹریننگ کی جائے۔مراسلے کے مطابق ہوادار کلاس رومز میں کلاسز کا انعقاد کیا جائے، طلبا کو8 سے10گلاس پانی پینے کی آگاہی دی جائے، ہوا کو ٹھنڈا کرنے والی تمام الیکٹرانک ڈیوائسز کا استعمال کیاجائے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق طلبا کوشدید گرمی کےاوقات میں باہرجانے سے روکا جائے، طلبا واساتذہ کوہیٹ...
    سٹی42: پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر محکمہ سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں سکولوں کے اوقات کار میں رد و بدل اور گرمی کی چھٹیاں جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی سکولوں اور کالجوں کے اوقات کار اور چھٹیوں کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلباء کے بورڈ امتحانات نہ لینے کا فیصلہ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل، عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ سکولوں اور کالجوں میں بلا تعطل صاف...
    سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے زلزلے سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی کا مکمل پلان طلب کرلیا، آئینی بینچ کے رکن جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ جب انڈر پاس کی تعمیر کے لیے ڈبل شفٹوں میں کام ہوسکتا ہے تو اسکولوں کی بحالی کے لیے ایک سے زائد شفٹوں میں کام کیوں نہیں کیا جاتا۔ خیبرپختونخوا میں 2005 کے زلزلہ سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی، دوران سماعت خیبرپختونخوا کے محکمہ فائنانس، ایجوکیشن اور پلاننگ اینڈ ورکس کے سیکریٹریز عدالت میں پیش ہوئے۔ صوبائی سیکرٹریز سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس امین الدین خان کا کہنا تھا کہ ہمیں آپ کی...