سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کا شہید بینظیر آباد میں ریجنل پارٹنرزکانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن (نمائندہ جسارت) سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا شہید بینظیرآباد میں ریجنل پارٹنرز کانفرنس کا انعقاد تعلیم تک رسائی اور معیار کو بہتر بنانے کا عزم ، وزیر اعلیٰ سندھ، چیف سیکرٹری سندھ اور وزیر تعلیم سندھ کی ہدایات اور وڑن کے تحت سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (SEF) کی جانب سے ریجنل پارٹنرز کانفرنس کا انعقاد ایچ ایم خواجہ آڈیٹوریم، شہید بینظیرآباد میں کیا گیا، جس کا مقصد صوبے میں معیاری، مساوی اور پائیدار تعلیم کو فروغ دینا تھا۔ اس اہم اجلاس میں شہید بینظیرآباد، سانگھڑ اور نوشہرو فیروز کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے 250 سے زائد ادارہ جاتی اور کمیونٹی پارٹنرز نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن گھنور علی لغاری نے کی۔ افتتاحی خطاب ریجنل ہیڈ (شہید بینظیرآباد) نے کیا، جنہوں نے علاقائی تعلیمی پروگرامز، کارکردگی، اور ترجیحات پر جامع بریفنگ دی۔ اپنے کلیدی خطاب میں گھنور لغاری نے SEF کے پارٹنرز کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنا، اکیڈمک اسٹینڈرڈز کو بلند کرنا، اور بچوں کے لیے دوستانہ، محفوظ اور شمولیتی تعلیمی ماحول فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن نے آؤٹ آف اسکول بچوں کو اسکول لانے کے لیے نئے اسکولوں کے قیام کے لیے اپنے قواعد میں نرمی کی ہے۔ ہم نے 180 سے زائد اسکولوں کو اپ گریڈ کیا ہے اور 31 سے زائد سیکنڈ شفٹ اسکولوں کے قیام کی منظوری دی ہے تاکہ موجودہ وسائل کو استعمال میں لا کر تعلیم کی رسائی کو بڑھایا جا سکے، انہوں نے کہا مانیٹرنگ اور آپریشنل شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے انہوں نے SEF میں ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر زور دیا اور یقین دلایا کہ پارٹنر اسکولوں کو کتب کی بروقت فراہمی فاؤنڈیشن کی اولین ترجیح ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر گھنور لغاری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پارٹنرز اور فاؤنڈیشن دونوں کو شراکت داری کے معاہدے کی مکمل پابندی یقینی بنانی ہوگی شراکتی معاہدے کی شرائط پر دونوں فریقین کی طرف سے مکمل عملدرآمد ضروری ہے، انہوں نے کہا اب سے فاؤنڈیشن کی پروگرام ٹیم ہر ماہ دو بار اسکولوں کا دورہ کرے گی، جبکہ سال میں دو مرتبہ جامع مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ اسکولوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پروگرامز و پلاننگ، SEF نثار احمد بانبھن نے بچوں کی جذباتی اور تعلیمی فلاح پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا بچوں میں سیکھنے کا شوق صرف اسی صورت میں پیدا ہو سکتا ہے جب وہ ایک محفوظ، پرکشش اور دوستانہ ماحول میں تعلیم حاصل کریں، انہوں نے کہا ایک حقیقی اسکول وہی ہوتا ہے جہاں بچہ خود کو محفوظ اور جذباتی طور پر جڑا ہوا محسوس کرے، جہاں کا ماحول خود اس کے سیکھنے کے سفر کا رفیق بن جائے۔ کانفرنس کا اختتام ایک انٹرایکٹو سیشن کے ساتھ ہوا، جس میں پارٹنرز نے اپنے تجربات، تجاویز، اور فاؤنڈیشن کے مشن سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر SEF کی جدید، شمولیتی، اور اعلیٰ معیار کی تعلیمی حکمت عملی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہید بینظیرا باد سندھ ایجوکیشن انہوں نے کہا فاو نڈیشن کے لیے
پڑھیں:
پنجاب میں تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا اعلان
پنجاب میں تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 15اگست سے کھلیں گے۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں کے لئے اوقات کار کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک ہوگی جبکہ جمعے کے روز صبح 11:30 بجے تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔ڈبل شفٹ والے سکول پیر سے جمعرات صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک کھلیں گے ۔ جمعہ کے روز صبح کی شفٹ صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک ہوگی۔ شام کی شفٹ پیر سے جمعرات دوپہر 2:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک اورجمعہ دوپہر 2:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک تعلیمی سر گرمیاں ہوں گی۔