تعلیم فاؤنڈیشن، پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کے مابین منڈی بہاالدین کے اسکولوں کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
تعلیم فاؤنڈیشن اور پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کے درمیان پنجاب کے ضلع منڈی بہاالدین کے 20 اسکولوں کو جدید سہولیات کے ساتھ اَپ گریڈ کرنے سے متعلق معاہدہ طے پا گیا۔
منصوبے کے پہلے مرحلے میں 5 اسکولوں کو اَپ گریڈ کیا جائے گا اور مرحلہ وار اَپ گریڈیشن کا عمل 20 اسکولوں تک بڑھایا جایا جائے گا۔
معاہدے کی تقریب میں تعلیم فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر قادر اور پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ناصر عباس تارڑ اور سی ای او محمد سلیم احمد رانجھا نے دستخط کیے۔ تقریب میں ڈاکٹر محمد سعید (صدر چیپٹر سوئٹزرلینڈ و سابق ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر)، زمان مہدی (پاکستانی مندوب برائے یو این او)، حسام چیمہ (کونسلر پاکستان مشن برائے یو این او، جنیوا) اور پیرس کی سماجی و کاروباری شخصیت طارق عزیز گجر بھی شریک تھے۔
تعلیم فاؤنڈیشن ایک غیر سرکاری اور غیر منافع بخش تنظیم ہے جس کو 1989 میں سابق سیکرٹری ڈاکٹر ظفر قادر نے قائم کیا، خواتین کی قیادت میں چلنے والی سب سے بڑی غیر منافع بخش تنظیم ہے جو بلوچستان سمیت ملک بھر میں معیاری تعلیم، صحت، فنی تربیت، سماجی بیداری اور ماحولیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
اس کا تعلیمی نیٹ ورک نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشی مواقع بھی فراہم کر رہا ہے، تعلیم فاونڈیشن یو ایس ایڈ، یونیسکو، پی پی ایل اور حکومت پاکستان جیسے اداروں کے ساتھ شراکت داری میں کام کرتی ہے۔
اسی طرح، پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن ضلع منڈی بہاالدین میں 260 دیہات میں تعلیم، صحت، صاف پانی اور غربت کے خاتمے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ اس نئے معاہدے کے تحت پاکستان کے پسماندہ علاقوں کے بچوں کو معیاری تعلیم تک بہتر رسائی حاصل ہوگی، جو ایک روشن اور مستحکم مستقبل کی بنیاد رکھے گی۔
ماہرین کے مطابق تعلیمی شعبہ میں یہ شراکت داری پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایک مثبت سنگ میل ثابت ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تعلیم فاؤنڈیشن فاؤنڈیشن کے
پڑھیں:
سمرکیمپ سے متعلق احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، وزیر تعلیم پنجاب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ سمرکیمپ سے متعلق حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب نے نجی سکولوں میں سمرکیمپ ایس او پیز کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا، متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سکولوں کی فعال نگرانی اورخلاف ورزیوں پر کارروائی کی جائے۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ سمر کیمپ صرف پیرتا جمعرات، صبح 7 سے 10 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہے، سمر کیمپ کی اجازت صرف ایک ماہ کیلئے، مقررہ اوقات سے تجاوز ممنوع ہے۔
سندھ سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت
ان کا مزید کہنا تھا کہ والدین کی رضامندی کے بغیر بچوں کو سمر کیمپ میں نہیں بلایا جاسکتا، اسکول بچوں کوسمرکیمپ میں شرکت کیلئے زبردستی نہیں کرسکتے، سمرکیمپ قواعد کی خلاف ورزی پر والدین شکایت سیل سے فوری رابطہ کریں۔