وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ فوج کے تعاون کے بغیر ممکن ہی نہیں تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل پاکستان کے لیے ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں اور ملک کی کامیاب سفارت کاری کی ایسی مثال گزشتہ 80 سال میں نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف اس ماہ کے آخر میں پھر سعودی عرب جائیں گے، بڑے معاشی اقدامات کا اعلان متوقع

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے ساتھ مشترکہ سفارت کاری عروج پر ہے۔

ان کے مطابق قومی مفاد کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

ایمل ولی پر تنقید

اپنی گفتگو میں انہوں نے ایمل ولی خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غیر ذمہ دارانہ اور ناقابل برداشت بیان دیا جو صرف ذاتی تشہیر کے لیے تھا۔

ان کے مطابق ایمل ولی کو پاکستان سے زیادہ افغانستان سے محبت ہے، وہ اپنے بڑوں کے سیاسی ورثے کی وجہ سے پارٹی سربراہ ہیں ورنہ اس قابل نہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ اے این پی کی سیاست سے لوگ اتفاق نہیں کرتے، اسی وجہ سے ان کی جماعت سیٹیں ہار گئی۔

سرمایہ کاری کے لیے محفوظ پاکستان

طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے ایک محفوظ ملک بنایا جائے تاکہ ملکی معیشت مزید مستحکم ہوسکے۔

نیشنل پریس کلب واقعہ اور معافی

طلال چوہدری نے نیشنل پریس کلب واقعے پر حکومت، وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات نے افسوس اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس گردی کے خلاف ملک گیر یومِ سیاہ منانے کا اعلان

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگی ہے اور جو بھی اس واقعے میں ملوث ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

میڈیا اور صحافت پر مؤقف

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ صحافیوں کے بغیر نامکمل ہے، حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور پریس کلب انتظامیہ کی مشاورت سے ہی ایکشن لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرمی ایمل ولی سعودی عرب طلال چوہدری عاصم منیر فوج نیشنل پریس کلب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایمل ولی طلال چوہدری فوج نیشنل پریس کلب طلال چوہدری نے کہا نیشنل پریس کلب ایمل ولی کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد پریس کلب واقعے پر غیر مشروط معافی مانگ لی

اسلام آباد:

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد پر غیرمشروط معافی مانگ لی۔

وزیر مملکت داخلہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی واقعے کا پتہ چلا میں نے شدید مذمت کی اور میں آپ کے پاس حاضر ہوا ہوں، مجھے وزیر داخلہ محسن نقوی نے فوری طور پر بھیجا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ناک واقعے پر میں صحافیوں سے معذرت کرتا ہوں، یہ واقعہ اچانک پیش آیا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ کشمیر ایکشن کمیٹی کے چند لوگ احتجاج کر رہے ہیں، ان کے چند لوگوں نے پولیس اہلکاروں سے مین ہینڈلنگ کی تھی اور  پولیس ان کو گرفتار کرنے کی کوشش میں پیچھا کرتے ہوئے یہاں آئی، پولیس ان مظاہرین کو گرفتار کرنے پریس کلب آئی جنہوں نے ایس پی اور ایس ایچ اے سے بدتمیزی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے انٹرنل انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور ہم غیر مشروط معافی مانگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے پریس کلب پر دھاوا بول دیا، کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ

وزیر مملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ میں اس واقعے کی ایک بار پھر مذمت کرتا ہوں ، میں اسلام آباد پولیس اور وزارت داخلہ کی جانب سے معذرت خواہ ہوں، آپ کا ابھی انٹرنل اجلاس ہونا ہے، امید ہے آپ میری آمد اور ہماری معذرت قبول کریں گے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ جو فیصلہ کریں گے ہم اسے من و عن تسلیم کریں گے، میں تمام صحافی نمائندوں سے معذرت کرتا ہوں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ہم آزادی اظہار رائے کے علم دار ہیں، آپ کی وجہ سے ہماری آواز لوگوں تک پہنچتی ہے۔

بعد ازاں پی آئی او مبشر حسن بھی نیشنل پریس کلب اسلام آباد پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پریس کلب پر دھاوا بول دیاتھا اور پولیس کے اہلکاروں نے پریس کلب کے کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی اور پریس کلب میں موجود صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ سید عاصم منیر کی وجہ سے ممکن ہوا، طلال چودھری
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ فوج کے بغیر ممکن نہیں تھا: طلال چوہدری
  • اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب واقعے میں جو ملوث ہو گا اس کیخلاف ایکشن ہو گا؛ طلال چوہدری
  • پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ کے بعد کئی ملکوں نے شمولیت کااظہار کیا،وہ وقت جلد آئے گا جب پاکستان 57اسلامی ممالک کی قیادت کرے،اسحاق ڈار
  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ، اسرائیل کے لیے سخت پیغام ہے، محمد عاطف
  • پاکستان سعودی عرب دفاعی اسٹرٹیجک معاہدہ
  • پولیس تشدد کے واقعے پر صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، طلال چوہدری
  • وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد پریس کلب واقعے پر غیر مشروط معافی مانگ لی
  • پولیس تشدد واقعے پر صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، طلال چوہدری