حج اسکیم 2025: بروقت قسط جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جاسکیں گے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
عثمان خان: حکومتی حج اسکیم 2025 کے تحت درخواست گزاروں کے لیے ایک اہم اطلاع سامنے آئی ہےکہ اگر کسی بھی درخواست گزار نے مقررہ وقت میں دوسری قسط جمع نہ کرائی تو ان کی درخواست منسوخ کر دی جائے گی اور وہ اس سال حج ادا کرنے کے اہل نہیں رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط 3 سے 10 نومبر تک وصول کی جائے گی اور بروقت دوسری قسط جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جاسکحج اسکیم 2025: بروقت قسط جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جاسکیحج اسکیم 2025: بروقت قسط جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جاسکیں گےں گےیں گے، دوسری قسط بر وقت جمع نہ کروانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہو گی۔
منسوخ درخواستوں کی جمع شدہ پہلی قسط کی رقم بینک اکاؤنٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی، حج واجبات 14 منتخب بینکوں میں جمع کروائے جا سکیں گے، دوسری قسط کی مد میں ساڑھے 6 لاکھ روپے فی کس وصول کیے جائیں گے۔
نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی
ذرائع کے مطابق ڈبل بیڈ فیملی روم منتخب کرنے والوں کو اضافی دو لاکھ روپے فی کس،ٹرپل بیڈ فیملی روم کا انتخاب کرنے والوں کو اضافی 67 ہزار روپے فی کس ادا کرنا ہوں گے،درخواست گزار دوسری قسط کے وقت پیکج تبدیل کرواسکیں گے اور قسط کی ادائیگی کے بعد حج پیکج تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں حج اسکیم 2025
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔