جماعت المسلمین کے تحت محفل ذکر ونعت کا اہتمام کیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد کی برانچ محمدی ٹائون کے زیر اہتمام ضلعی فنانس سیکریٹری خلیفہ محمد کاشف انصاری طاہری کی صدارت میں عظیم الشان محفل ذکرونعت کا انعقاد بسلسلہ گیارہویں شریف و 50واں یوم تاسیس روحانی طلبہ جماعت انعقاد ہوا۔ جس میں خصوصی خطاب قاری بشام طاہری نے کیا جبکہ سابقہ ضلعی جنرل سیکریٹری جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد حافظ زین علی طاہری نے روحانی طلبہ جماعت کی اہمیت اور اس کے بنیادی مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 1975 میں ایک مرد قلندر کو اس ملک کے مستقبل کے معماروں کی فکر لاحق ہوئی اور اس نے اس ارادے کے ساتھ کہ یہ نوجوان اس کم عمری سے ہی اپنے رب اور اس کے پیارے رسول ﷺ کی محبت کو پاجائیں اسی سوچ کو لیکر نوجوانوں کیلئے روحانی طلبہ جماعت کی بنیاد رکھی تاکہ ہمارا ہر نوجوان جو ڈاکٹر ہو، انجینئر ہو، جج ہو، بہترین کاروبار کرنے والا ہو مگر اس کا ہر کام عین رسول اللہ ﷺ کے طریقہ کار کے مطابق ہو۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا: پاکستانی نوجوان کو ڈاکٹر آف پولیٹیکل لیڈرشپ کی ڈگری تفویض
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ چوتھی گلوبل یوتھ کانفرنس 2025ء میں پاکستان کیلیے اعزاز کی خبر سامنے آئی ہے۔ ایشین پیسفک یونیورسٹی ملائیشیا میں ہونے والی اس بین الاقوامی کانفرنس میں امریکا کی ایک معروف یونیورسٹی نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان شارق جمال کو ڈاکٹر آف پولیٹیکل لیڈرشپ اینڈ پبلک سروس کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا۔