ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا “ہفتہ یکجہتی فلسطین” منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے “ہفتہ یکجہتی فلسطین” منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ غزہ انسانیت کا مسئلہ ہے تمام باضمیر انسانوں کو غزہ کے لیے اکٹھا کریں گے۔ 6اکتوبر کو ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں یوم سیاہ منائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے فلسطین کے مسئلے، گلوبل صمود فلوٹیلا اور اس میں شریک افراد کی گرفتاری، اور دیگر طلبہ مسائل پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پریس کانفرنس میں ناظم صوبہ پنجاب شمالی احمد عبداللہ ،ناظم اسلام آباد مصعب روحان ،حاشر عباسی سیکرٹری اسلام آباد ، ترجمان اسلام آباد عزیز الرحمان اور سراج الحق نے شرکت کی۔
ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے کہاکہ غزہ کی صورت حال سب کے سامنے ہے دوسال سے جنگ مسلط کی گئی ، غزہ دنیا کی سب سے بڑی جیل کا منظر پیش کررہی ہے، 63 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، 90فیصد میڈیکل انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے ،غزہ میں قحط کا عالم ہے ،اسرائیل نے قحط غزہ پر مسلط کیا ہواہے، اسرائیل امدادی سامان داخل ہونے نہیں دے رہاہے مگر افسوس کہ دنیا اس پر خاموش ہے ، باختیار لوگ بھی صرف مذمتی بیان جاری کررہے ہیں اپنا کردار ادا نہیں کررہے، دنیا میں امن کا ٹھیکیدار بھی اسرائیل کی پشت پناہی کررہاہے امریکہ نے اربوں ڈالر کا اسلحہ اسرائیل کو دیا ہے۔
” ہفتہ یکجہتی فلسطین” کا اعلان کرتے ہیں 6 اکتوبر کو یوم سیاہ منائیں گے سیاہ پٹیاں لگائیں گے۔ 10اکتوبر تک تقریبات جاری رہیں گی۔ 7اکتوبر کو پورے پاکستان میں یکجہتی فلسطینی ریلی کریں گے ریلیاں تعلیمی اداروں میں نکالی جائیں گئیں،8 اکتوبر کو پورے پاکستان میں پریس کلبوں کے سامنے کیمپ بھی لگائے جائیں گے ۔9اکتوبر کو تعلیمی اداروں میں وال آف فلسطین بنائیں گے ، فلسطینیوں کے لیے اپنی آواز بلند کریں گے ۔ قائداعظم دوریاستی حل کی بات نہیں کرتے تھے، حکومت اس پر یوٹرین لے رہی ہے، ہم صرف ایک ریاست فلسطین کو تسلیم کرتے ہیں۔ غزہ کے معاملے پر جس جس ملک نے خاموشی اختیار کی ہے وہ مجرم ہے، اسرائیل نے 7ممالک پر حملے کئے ہیں ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان یکجہتی فلسطین اسلام آباد
پڑھیں:
بارسلونا: فلسطینیوںسے اظہار یکجہتی اور گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے اورقافلے میں شامل افراد کیخلاف گرفتاری کیخلاف طلبہ پلے کارڈ اٹھائے احتجاج کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار