آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیراعظم کا معاہدے کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے، عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے اور آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، کشمیری بھائیوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان دھرنے سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آ جانا خوش آئند ہے، عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے اور مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی انفرادی اور اجتماعی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بھرپور شاباش دی۔ وزیراعظم نے اسے "پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی بڑی کامیابی" قرار دیا اور کہا کہ امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آ جانا خوش آئند ہے، سازشیں اور افواہیں آخر کار دم توڑ گئیں اور تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے الحمدللہ۔ شہباز شریف نے مذاکرات کی کامیابی پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا اور امن کے قیام پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے، عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے اور آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، کشمیری بھائیوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان دھرنے سے گریز کریں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے، آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے اور میری حکومت نے ہمیشہ ترجیح بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا۔ یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج پر وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے عوامی ایکشن کمیٹی کے اراکین سے مذاکرات کے کئی سیشن کئے اور بالآخر رات گئے فریقین کے درمیان تحریری معاہدہ طے پایا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے کمیٹی کے اراکین کشمیری بھائیوں مذاکراتی کمیٹی ایکشن کمیٹی کے شہباز شریف نے اور امن ہے اور
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم فیصل راٹھور نے منصب کا حلف اٹھا لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھا لیا۔
اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے حلف لیا، جس کے بعد انہوں نے ایوان کی جانب سے نئے وزیرِاعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
تقریب میں سیاسی اور انتظامی قیادت کی اہم شخصیات شریک ہوئیں، جن میں گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، ارکان اسمبلی، اعلیٰ سول حکام اور عسکری نمائندے شامل تھے۔
حلف اٹھانے کے بعد اپنی پہلی گفتگو میں فیصل ممتاز راٹھور نے اس ذمہ داری کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے آصف علی زرداری، فریال تالپور اور بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یہ منصب سونپا۔
انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل، سیاسی استحکام اور خطے کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔
نومنتخب وزیراعظم نے پاک فوج کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے سپاہیوں کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کے ساتھ دوبارہ مضبوط رشتہ قائم کرنے کی ذمہ داری سنبھالی ہے اور اب ان کی حکومت اس سمت میں عملی اقدامات کو ترجیح دے گی۔