قوم، علماء پاکستان کی سلامتی، دفاع کیلئے افواج کیساتھ کھڑے: عبدالخبیر آزاد
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) بادشاہی مسجد لاہور میں جمعۃ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام ہمیں امن، اخوت، بھائی چارہ، قومی یکجہتی، تشدد سے پاک معاشرہ، احترام انسا نیت کا درس دیتا ہے۔ ملک دشمن طاقتوں کی تمام سازشوں کو ملکر ناکام بنائیں گے۔ پاکستان میں امن و سلامتی کو مضبوط بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ہمارا دشمن بڑا عیار، چالاک اور مکار ہے، وہ ہمیں آپس میں لڑا کر ہماری قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، ہم دشمن کی چال اور مکاری کو سمجھتے ہیں، اس کے جال میں نہیں آئیں گے۔ افواج پاکستان نے پاکستان کو تحفظ دیا اور ملک کے دفاع کو مضبوط بنایا ہے۔ پوری قوم اور تما م علماء کرام پاکستان کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کیلئے افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج پاکستانی قوم اور عالم اسلام کا فخر ہے۔ ظالم اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس فلسطین وغزہ کو آزادکرے۔ اسرائیلی فوج کی گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ عالمی بر ادری، او آئی سی، یورپی یونین اور تمام اسلامی ملکوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ظالم اسرائیل کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ اسرائیل وقت کا فرعون بن چکا اور فرعون کے انجام کو یاد رکھے۔ آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.