data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محراب پور(جسارت نیوز)فلسطین کے مظلوم عوام، معصوم لوگوں کے قتل عام سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت42ممالک کے رضاکاروں کی گرفتاری کیخلاف سیاسی، مذہبی تنظیموں کا احتجاج، ضلعی امیر جماعت اسلامی نوشہرو فیروز نعیم احمدکمبوہ،ایم ایس او کے عبدالرحمن راجپوت، راجپر اتحاد کے سردار احمد خان راجپرنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صمود فلوٹیلا کے قافلے کے سیکڑوں رضا کار افراد کی گرفتاری بلاجواز اور غنڈا گردی کا ثبوت ہے، اسرائیل دہشت گردی کرتے ہوئے مظلوم فلسطین عوام کا خون بہا رہا ہے، قبلہ اوّل بیت المقدس کی بے حرمتی کرنے والے نیتن یاہو کو عالمی عدالت نے سزا ئے موت دی ہے،آزاد فلسطین وطن کی جدوجہد میں شامل ہونا مسلمہ پر فرض ہے،اسرائیل کو قبضہ گیر مانتے ہیں،قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے اسرائیل کو نہیں مانا تو آج پاکستانی عوام کیسے مانے گے۔ ریلی کے شرکا نے فری فری فلسطین اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اجتماع عام ،کمشنرلاہور و دیگر افسران کامینار پاکستان کا دورہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251116-01-8
لاہور(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے 21،22،23 نومبر کو کل پاکستان اجتماع عام کے حوالے سے کمشنر لاہور مریم خان نے مینار پاکستان کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا ،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران،سی ٹی او اطہر وحید، ایس پی سٹی ڈویژن محمد بلال بھی ان کے ہمراہ تھے۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ نے افسران کو اجتماع عام کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری،ضیا الدین انصاری،انجینئر اخلاق، احمد سلمان بلوچ ودیگر بھی موجود تھے۔لیاقت بلوچ نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی پولیس لاہور کا اجتماع عام کے انتظامات میں تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ لیاقت بلوچ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام ان شاء اللہ پرامن اور بامقصد ہوگا، اجتماع گاہ میں ہمارے 20ہزار سے زیادہ رضا کار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔کمشنر لاہور مریم خان نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی و پولیس انتظامیہ اجتماع عام کے شرکا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • بنوں، شہریوں پر حملے کی کوشش ناکام، فتن الخوارج کا دہشتگرد بارودی مواد نصب کرتے ہوئے ہلاک
  • اسرائیل کیخلاف عملی کارروائی ہونی چاہیئے محض مذمت کافی نہیں، جوزپ بورل
  • 26ویں ترمیم کے وقت بھی کہا تھا یہ عوام کے مفاد میں نہیں، حافظ نعیم
  • عمرہ زائرین حادثے پر جماعت اسلامی ہند نے اپنے گہرے رنج و غم کا کیا اظہار
  • پیما کا مقصد ڈاکٹروں کو اسلامی بنیادوں پر عمل کرانا ہے، ڈاکٹر عاطف حفیظ
  • ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں، جماعت اسلامی
  • اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے‘ حافظ نصراللہ
  • میکسیکو میں جین زی کا ملک گیر احتجاج، بدامنی اور بدعنوانی کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر
  • اجتماع عام ،کمشنرلاہور و دیگر افسران کامینار پاکستان کا دورہ
  • ٹنڈومحمدخان، قلت آب کیخلاف مکینوں کا شدید احتجاج