چین جنگ کیلئے روس کو انٹیلیجنس فراہم کر رہا ہے، یوکرین کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
KIEV:
یوکرین کے خفیہ ادارے کے حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ چین روس کو یوکرین پر حملوں کے لیے انٹیلیجینس فراہم کر رہا ہے۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فارن انٹیلیجینس ایجنسی کے اعلیٰ عہدیدار اولیح الیگزینڈر نے کہا کہ چین روس کو یوکرین کے اندر صحیح نشانے پر میزائل حملوں کے لیے انٹیلیجینس فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اہداف پر سٹیلائٹ کے ذریعے انٹیلیجینس فراہم کر رہا ہے، جس میں بیرونی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانے والے بھی شامل ہیں۔
یوکرینی عہدیدار نے بتایا کہ روس اور چین کے درمیان یوکرین کے علاقے کی سیٹلائٹ نگرانی کر کے اسٹریٹجک اہداف کی نشان دہی اور انہیں مزید جانچنے کے لیے اعلیٰ سطح کے تعاون کے شواہد موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حالیہ مہینوں میں دیکھا ہے یہ نشانہ بننے والے مقامات غیرملکی سرمایہ کاروں کی ملکیت ہیں۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی اور دیگر عہدیداروں نے کہا تھا کہ مغربی زیکرپٹیا ریجن میں اگست میں روسی میزائل حملے میں امریکی فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا تھا اور اس حملے میں 15 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
زیلنسکی نے اپریل میں ایک بیان میں کہا تھا کہ چین کی جانب سے روس کو اسلحہ اور بارود فراہم کیا جا رہا ہے اور ہماری حکومت کے پاس خفیہ اطلاعات ہیں کہ چین روس کے اندر اسلحہ تیار کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فراہم کر رہا ہے یوکرین کے کہ چین روس کو
پڑھیں:
معروف امریکی ریپر کو خواتین کیساتھ جنسی تشدد کے الزام میں سزا
امریکی ریپر اور کاروباری شخصیت شان ڈِڈی کومبز کو خواتین پر بدسلوکی اور جسم فروشی سے متعلق الزامات میں چار سال اور چند ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی فیڈرل عدالت کے جج ارون سبرامنیئن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 55 سالہ کومبز نے اپنی دو سابق گرل فرینڈز کاساندرا وینچورا اور جین کو برسوں ذہنی و جسمانی اذیت کا نشانہ بنایا۔
جج کے مطابق یہ محض تفریح یا منشیات کا معاملہ نہیں بلکہ "غلامی اور ذلت کا ایک نظام" تھا جس نے متاثرہ خواتین کو خودکشی کے قریب پہنچا دیا۔ کومبز سزا سنائے جانے کے دوران عدالت میں خاموش کھڑے رہے۔
یاد رہے کہ امریکی ریپر کو جولائی 2024 میں اس الزام میں مجرم قرار دیا گیا تھا کہ انہوں نے مرد جسم فروشوں کو بلا کر منشیات کے زیرِ اثر اپنی گرل فرینڈز کے ساتھ جنسی تعلقات پر مجبور کیا۔ تاہم انہیں ریکیٹنگ اور سیکس ٹریفکنگ جیسے سنگین الزامات سے بری کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ کومبز ستمبر 2024 سے حراست میں ہیں اور قید کا یہ وقت سزا میں شمار کیا جائے گا، جس کے بعد وہ تقریباً تین سال میں رہا ہو سکتے ہیں۔ سزا سے قبل انہوں نے متاثرہ خواتین سے معافی مانگی، جبکہ ان کے وکیل نے فیصلے کے خلاف اپیل کا اعلان کیا۔