2025-07-25@23:04:31 GMT
تلاش کی گنتی: 128

«فراہم کر رہا ہے»:

    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایسی دنیا جہاں تقسیم اور چیلنجز بڑھ رہے ہیں ہمیں تصادم کے بجائے تعاون اور طاقت کے بجائے سفارت کاری کو ترجیح دینی چاہیے، پاکستان ان مشترکہ اہداف پر پیش قدمی کے لیے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون کثیرالجہتی اور اقوام متحدہ کے ساتھ ہمارا مضبوط عہد ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج مقاصد اور اصول، خاص طور پر تنازعات کے پرامن حل اور طاقت کے استعمال یا دھمکی سے گریز، بین الاقوامی انصاف کے لیے ناگزیر ہیں، یہی رہنما اصول پاکستان کی صدارت...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2025ء) وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ بھکاری مافیا ملکی امیج تباہ کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے حوالہ ہنڈی، بھکاری ایجنٹ مافیا، جعلی ادویات اور نان کسٹم پیڈ مصنوعات کے خلاف بلا امتیاز اور مؤثر کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے ۔ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اس موقع پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے حوالہ ہنڈی، بھکاری ایجنٹ مافیا، جعلی ادویات اور نان کسٹم پیڈ مصنوعات کے خلاف بلا امتیاز اور مؤثر کارروائی کے احکامات جاری کیے۔وزیر داخلہ نے حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں اے این پی کو بڑا دھچکا لگا ہے، پارٹی کی اہم رہنما مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئیں ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کو خیبر پختونخوا میں بڑا سیاسی نقصان ہوا ہے۔ ہارون بلور کی بیوہ بشیر بلور کی بہو نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ثمر بلور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں نواز لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا  ہے۔ ثمر بلور نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے اور ان کی ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کے اعلان کی خبر وزیراعظم سیکرٹریٹ سے آئے گی۔ واضح رہے کہ ثمر بلور اپنے شوہر ہارون بلور کے حلقے سے ایم پی...
    تیزی سے بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت اور شہری علاقوں میں ’اربن ہیٹ آئی لینڈ‘ کے بڑھتے ہوئے اثرات نے ماحولیاتی ماہرین اور سائنسدانوں کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔ ان حالات میں توانائی کی بچت اور درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے کے لیے جدید سائنسی حل کی تلاش تیز ہوچکی ہے۔ تھرمل پینٹ کی تیاری میں مصنوعی ذہانت کا استعمال امریکا، چین، سنگاپور اور سوئیڈن کے سائنسدانوں پر مشتمل ایک بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے ایک نیا تھرمل پینٹ تیار کیا ہے جو نہ صرف سورج کی روشنی کو مؤثر انداز میں منعکس کرتا ہے بلکہ حرارت کو خارج کر کے عمارتوں کو ٹھنڈا رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتا...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2025ء)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ تیل و گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے عوام اورکاروباری برادری کی پریشانی میں اضافہ ہورہا ہے۔ بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافہ کے بعد تیل وگیس کی قیمتوں میں اضافہ پاکستانی معیشت اورعوام دونوں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ایران اوراسرائیل کے مابین حالیہ جنگ کے بعدعالمی سطح پرخام تیل کی قیمتوں میں نسبتا استحکام نظرآرہا ہے مگرپاکستان میں تیل وگیس کے نرخوں میں نمایاں اضافہ کئی سوالات کوجنم دیتا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایک پریس کانفرنس میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی حکومت اور فوج نے اس عمل میں اہم کردار ادا کیا، جو علاقائی امن اور استحکام کے لئے انتہائی اہم ہے۔یہ انکشاف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جسے بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ محسن نقوی کے مطابق، پاکستانی قیادت کی کوششوں نے اس عمل کو کامیابی سے انجام دینے میں کلیدی...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ کچھ چیزیں نعمت غیر مترقبہ ہوتی ہیں، ابھی کچھ دیر پہلے ہم جو میڈیا ٹاک دیکھ رہے تھے وہ مجھے ایسے لگتا ہے جیسے پی ٹی آئی کو آج نئی قوت مل گئی ہو، سیٹیں دوسری طرف جانے سے چونکہ علی امین گنڈاپور کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ریاست کے بیبے بچے ہیں، انھوں نے آج بارہا ریاست کو چیلنج کیا ہے کہ میری حکومت تبدیل کر کے دکھائیں ، سیاست چھوڑ دوں گا۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک اور چیز بڑی اہم ہے پی ٹی آئی کی جو لیڈرشپ باہر بیٹھی ہوئی ہے اس پر ہارڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی عسکری اورمسلسل سفارتی شکستیں سہنے کے بعد شدید ذہنی دباؤ کا شکارہوگئے ہیں۔ بھارت کے جھوٹے بیانیہ کی ناکامی اوراسکی اندرونی سیاسی صورتحال، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اوراقلیتوں پرمظالم کے باعث کئی یورپی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی حکومت پر کھلی تنقید کرچکی ہیں جس سے بھارت کی ساکھ مزید مجروح ہورہی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکارسستی شہرت اوراپنے اندرونی مسائل جیسے کہ...
    سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار کراچی کی بلدیاتی حکومت پیپلز پارٹی کو ملی ہے۔ کراچی کو تباہ کرنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ایک بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بلدیاتی حکومت ملنے کے بعد شہر میں عملی کام شروع ہوا، پوچھتی ہوں اپنے دور حکومت میں بارش پر شہر بند کرنے والے آج کس منہ سے بات کر رہے ہیں؟ رقم وصولی کے باوجود ٹی ایم سیز نے سڑکوں کی مرمت نہیں کی، مرتضیٰ وہاب کا سعید غنی کو خط مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گیس کی فراہمی ضروری ہے مگر سڑکوں کی مرمت بھی اتنی ہی اہم ہے، بیشتر سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں،...
    اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے کہا کہ ایران پر "فتح" غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے "مواقع" فراہم کر رہی ہے۔نیتن یاہو نے اتوار کی شام اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک ویڈیو کلپ میں کہا کہ میں آپ کے سامنے یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں، جیسا کہ آپ شاید جانتے ہیں کہ ہماری فتح کے بعد اب کئی مواقع دستیاب ہیں۔ سب سے پہلے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں غزہ کے مسئلے کو بھی حل کرنا ہے۔ حماس پر قابو پانا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہم ان دونوں کاموں کو انجام دیں گے۔ نیتن یاہو نےیہ بات داخلی سلامتی کے ادارے (شاباک) کے حکام اور ملازمین سے خطاب کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات: پاکستان کے معروف سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے دریائے سوات میں حالیہ افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کی بے حسی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ   دریائے سوات میں ڈوبنے والے معصوم لوگ آخری لمحے تک بے بسی کی تصویر بنے مدد کے منتظر رہے، ان کی آنکھوں میں امید کی چمک تھی کہ شاید کوئی انہیں بچا لے گا مگر وہ نہیں جانتے تھے کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ٹوئٹ دیکھنے کے لیے کلک کریں.شاہد آفریدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا...
    دنیا بھر میں جہاں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے وہیں پرائیویسی کا آپشن بھی ختم ہوتا جا رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی نے جہاں ہماری بہت سی مشکلات کو آسان کردیا ہے وہیں اس کے بدلے ہماری ہر حرکت پر نظر بھی رکھی جا رہی ہے۔ کیونکہ فونز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر صارفین اپنی اہم معلومات بھی اسی میں محفوظ کرنے لگے ہیں۔ پھر چاہے وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہوں یا بینک اکاؤنٹس تک رسائی۔  سمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کی بڑی تعداد ان کی سیکیورٹی کے بارے میں فکرمند بھی نظر آتی ہے کہ آخر یہ فون اور ان میں لگے کیمرے کتنے محفوظ ہیں کیونکہ اکثر صارفین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے بہادری سے جنگ لڑی، اگلے ہفتے مذاکرات اور معاہدہ ہو سکتا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق دی ہیگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ ہوچکی ہیں، گزشتہ ہفتے ایرانی جوہری تنصیبات پر کامیاب حملہ کیا، امن کیلئے جو ہوسکا ہم نے کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی حملے کی وجہ سے ایران اسرائیل کی جنگ بندی ہوئی ، مجھے نہیں لگتا ایران اور اسرائیل کے درمیان دوبارہ جنگ ہوگی، ماضی میں بھی ہیروشیما، ناگا ساکی پر حملے سے جنگ ختم ہوئی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے...
    (احمدمنصور)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کراچی میں مختلف مذاہب اورسماجی حلقوں سے خصوصی ملاقات اور تبادلۂ خیال کیاہے۔  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں،جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں,بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے،پاک فوج جدید جنگی حکمت عملی کے ساتھ جواب دے رہی ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50، پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل...
    جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے اس کا اختیار کسی فرد یا ٹولے کو حاصل نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے جبکہ پاک فوج جدید حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو جواب دے رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر سے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات میں مختلف امور تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی آیس پی آر کے مطابق مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں نے ڈی جی آئی ایس پی...
    xاسلام آباد:نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دیدیا گیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہدری کو تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے گزشتہ روز ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سجاد غنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ سجاد غنی نے قومی ادارے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں، اپنی مٹی چھوڑنا بہت کرب ناک مجبوری ہے۔پناہ گزیں افراد کے عالمی دن (ورلڈ رفیوجی ڈے) کے موقع پر ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئی شوق سے پناہ گزیں نہیں بنتا، زندگی بچانے کے لیے اپنا آنگن، اپنی مٹی، اپنی چھت چھوڑنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی ہے، فلسطین و شام کے دربدر مہاجرین انسانیت کے لیے ایک کڑا امتحان ہیں۔ دنیا کو ادراک ہونا چاہیے کہ پناہ مانگنے والا کمزور نہیں ، مظلوم ہوتا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان...
    سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں فیڈریشن ہائوس کراچی میں پوسٹ بجٹ 2025-26 پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور امان پراچہ، آصف سخی و ناصر خان ؛پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئر مین، میاں زاہد حسین؛ سابق سنیئر نائب صدر حنیف گوہر ؛ سابق نائب صدور شبیر منشاء و خرم اعجازکے علاوہ ممتاز کاروباری رہنماء بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 جون 2025ء) چھیاسی سالہ، آیت اللہ علی خامنہ ای ایران کو اس کے سب سے خطرناک سیاسی اور دفاعی حالات میں کشتی کو پار لگانے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، باوجودیکہ وہ خود اسرائیل کے اہم اہداف میں سے ایک ہیں۔ ان کے کئی اعلیٰ فوجی اور انٹیلیجنس مشیر یا تو ہلاک ہوچکے ہیں یا لاپتہ ہیں، جس نے فیصلہ سازی کے بنیادی مرکز کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ایسے اقدامات کے خدشات کو جنم دیا ہے جو ممکنہ طور پر ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ حماس کے ساتھ جو کیا وہ ایران مت بھولے، اسرائیل کا انتباہ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق، جس...
    اسرائیل ایرانی فوجی اور جوہری قیادت کی اہم شخصیات کے قتل کی وارداتوں کے لیے موبائل فون ٹریکنگ ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے۔ برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل ایران میں اہم افراد کو قتل کرنے کے لیے موبائل ٹریکنگ استعمال کرتا ہے، صہیونی ایجنسیوں نے پہلے اسی طریقے سے تہران میں اسمعٰیل ہنیہ کو قتل کیا تھا۔ ایرانی فوج کے زیرانتظام فارس نیوز ایجنسی نے پیر کو رپورٹ کیا کہ حماس کے سابق سیاسی رہنما اسمعٰیل ہنیہ کو جولائی 2024 میں تہران میں اسی طرح کی ایک واردات میں شہید کیا گیا تھا، جس کا الزام وسیع پیمانے پر اسرائیل پر عائد کیا گیا تھا۔ ایران کے پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ فارس نیوز ایجنسی کے...
    کانگریس لیڈران نے مودی حکومت کے فیصلے پر اعتراض کیا اور اس اقدام کو ملک کی اخلاقی سفارتکاری اور امن و انصاف کی حمایت کی پالیسی کیلئے خطرہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن قائم کرنے کے لئے ایک قرارداد تیار کی ہے۔ دنیا کے 149 ممالک نے یو این جی اے کی اس تجویز کی حمایت میں ووٹ دیا ہے جب کہ بھارت ان 19 ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے اس تجویز کے حق میں ووٹ دینے سے پرہیز کیا۔ تاہم بھارت کی اصل اپوزیشن جماعت کانگریس نے غزہ کے حوالے سے بھارتی حکومت کے اس موقف پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جون ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بدلے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے جاری مذاکرات میں شامل ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے حوالے سے اس وقت ہمارے، حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک بڑے مذاکرات ہو رہے ہیں اور ایران بھی ان میں شریک ہے اور ہم دیکھیں گے کہ غزہ کے ساتھ کیا ہوتا ہے ہم یرغمالیوں کو واپس لانا چاہتے ہیں.(جاری ہے) ایران کی مذکرات میں شمولیت پر صدر ٹرمپ نے مکمل وضاحت نہیں کی جبکہ وائٹ ہاﺅس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    —جنگ فوٹو کینیڈا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے باہمی فائدے میں ہے۔ ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈا کے اسٹیٹ سیکرٹیری برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ رندیپ سرائے سے ملاقات کی۔دوران ملاقات ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، معدنیات، سیاحت، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہیے۔ نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا، ترقیاتی تعاون کے جاری پروگراموں کو وسعت دینا اور شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنا ہے لیکن پارٹی ورکرز پریشان ہیں، لیڈرشپ کو ورکرز کو اعتماد میں لینا چاہیے اور واضح مؤقف کے ساتھ سامنے آنا چاہیے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی میں کشمکش ہے اور ورکرز میں لاوا پک رہا ہے، پارٹی میں حکمت عملی کا فقدان نظر آ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا پارٹی کی لیڈرشپ کو بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا ہے، فیصلہ پارٹی کی لیڈرشپ نے کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی سمجھوتا نہیں کریں گے لیکن بات تو سامنے آئے کہ...
    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیان پاکستان کی داخلی سلامتی، بیانیے اور عالمی سطح پر سفارتی مؤقف کو مضبوط کرتا ہے۔ دفاعی ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی پراکسیز اور بھارتی ایماء پر فتنہ الخوارج کا نام نہاد جہاد دراصل شریعت، ریاست اور امن کے خلاف دہشتگردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے فتنہ الخوارج کو انتباہ جاری کیا ہے کہ " امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں".  افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف گروہوں میں شامل ہو کر بیرون ملک جہاد کرنے والے حقیقی مجاہد نہیں، ایک جگہ سے دوسری جگہ حملے کرنے والے...
    ہواوے کا ہارمونی او ایس ترقی پذیر ممالک کو “ڈیجیٹل اعتماد” فراہم کرتا ہے ، چینی میڈیا بیجنگ : اگر موبائل اور کمپیوٹر کے آپریٹنگ سسٹمز کو ڈیجیٹل دنیا کی “بنیاد” سمجھا جائے، تو گزشتہ کئی سالوں سے یہ بنیادیں زیادہ تر امریکی کمپنیوں کے ہاتھوں تعمیر ہوئی ہیں: موبائل کے لیے اینڈرائیڈ، کمپیوٹرز کے لیے ونڈوز، اور ایپل کا آئی او ایس۔ لیکن ان نظاموں کے پیچھے چھپے خطرات ایک تلوار کی مانند ہیں جو کسی بھی لمحے گر سکتی ہے، اور کسی بھی حفاظتی شعور رکھنے والے فرد کی نیند حرام کر دیتی ہے۔ یہ کوئی مبالغہ آرائی نہیں ہے۔ اجارہ داری کے تحت معلوماتی سلامتی کے بحران کے آثار بار بار سامنے آ چکے ہیں: گزشتہ...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عید الاضحیٰ سے قبل پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی کی امید ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں اللہ سے امید ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ورکرز کا سوالات اٹھانا درست ہے، ورکرز جذبات قابو میں رکھیں،رہائی کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کوئی یہ تصورنہیں کرسکتابانی پی ٹی آئی نے 2سال جیل میں کیوں گزارے، ہم نےدھرنے ،احتجاج بھی کئے،ہم اسمبلی میں بھی بات کررہےہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہر مشکل میں اللہ سے مدد مانگتے ہیں اللہ راستہ نکالے گا، مجھے...
    وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسلام آباد میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، بھارتی اقدامات اور حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت خطے میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نہ صرف دہشتگرد گروہوں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے بلکہ ان کی سرپرستی بھی کرتا ہے تاکہ پاکستان میں بدامنی پھیلائی جا سکے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد سے ہی بھارت بد امنی کے لیے سرگرم ہے۔ مکتی باہنی کا قیام اور...
    —فائل فوٹو ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ڈاکٹر طیب شاہ نے ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں پر  روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ملک میں الاسکا کے کم ترین درجہ حرارت سے لے کر سہارا ڈیزرٹ کی طرح زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پڑ رہا ہے۔ ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر طیب شاہ نے جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں گزشتہ سال بھی گرمی کی شدت زیادہ تھی، اس سال بھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب درجہ حرارت کی ویری ایشین بہت زیادہ ہوگی اور موسم میں شدت آنا معمول بن جائے گا۔ موسمیاتی تبدیلیاں اور منڈ لاتے خطراتبراعظم ایشیا میں صحت، صنعت اور ماحولیاتی...
    اعظم خان سواتی — فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ باہر جانا میرا قانونی حق ہے، بار بار لسٹ میں نام ڈال کر مجھے روکا جا رہا ہے۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی لیڈرشپ میں 5 اکتوبر کو صرف میں کیوں گرفتار ہوا؟ 5 ما جیل میں رہا، یہ سوال میں عوام پر چھوڑتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ فارم 47 والوں کو عوام نہیں مانتے، صرف بانی پی ٹی آئی کو مانتے ہیں۔ اس وقت صرف فوجی قیادت ہے اور عوامی قیادت بانی پی ٹی آئی ہے۔ لاہور: جیل میں پی...
    ندیم افضل چن—فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں بلاول بھٹو زرداری کے خلاف پٹیشن گمراہ کن ہے۔بلاول بھٹو زرداری کے خلاف پٹیشن پر مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ ندیم افضل چن نے بلاول بھٹو سے متعلق وزیراعظم کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیاپاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے وزیراعظم کے بلاول بھٹو کو سفارتی وفد کی قیادت دینے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پٹیشن میں دیے گئے نکات بد نیتی اور لا علمی پر مبنی ہیں، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے باضابطہ چیئرمین ہیں۔ ندیم چن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ اگر شملہ معاہدہ ختم ہوتا ہے تو لائن آف کنٹرول کا وجود بھی نہیں رہے گا اور اس کی جگہ سیزفائر لائن بن جائے گی۔ انہوں نے پاکستان کی جنگی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم دو جنگوں میں حصہ لے چکے ہیں حالانکہ ان دونوں کا ہم سے کوئی ناطہ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں مواقع پر مجبوریاں ڈکٹیٹرز کی تھیں۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نہیں چاہتا کہ یہ تاثر دیا جائے کہ جنگ بندی کا فیصلہ اس کی طرف سے کیا گیا۔ انہوں نے...
    لاہور: امریکا کے سرکاری ادارے یوایس۔چائنا اکنامک اینڈ سیکیورٹی ریویو کمیشن نے امریکی پارلیمنٹ (کانگریس)کو پیش کردہ اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چین ’’الیکٹرونک وارفیئر‘‘میں زبردست ترقی کر چکا۔ وہ ایسے ہتھیار بنا رہا جو امریکی ہتھیاروں کو شناخت اور ٹارگٹ کر شعاعیں مار کے تباہ کر سکتے ہیں۔ اس رپورٹ نے امریکی عسکری حلقوں میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ دور جدید میں تقریباً سبھی ہتھیار ننھے کمپیوٹر، سینسر، چپ اور برقی آلات کے ذریعے کام کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: چین کا جدید ترین ڈرون اپنی پہلی پرواز کیلیے تیار؛ اس کی خاصیت جان کر دنگ رہ جائیں گے الیکٹرونک وار فیئر میں مختلف شعاعیں مثلاً برق مقناطیسی، ریڈیائی ، انفراریڈ، مائکروویوز، لیزر، پارٹیکل بیم...
     احمد منصور: پاک بھارت سیز فائر 18 مئی تک ہونے کا ابہام درست نہیں، فائر بندی کی کوئی مدت مقرر نہیں ہے. سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگ بندی دونوں اطراف کی رضامندی سے قائم ہے،سیز فائر اس صورت میں ختم ہو سکتی جب دونوں یا کوئی ایک فریق خلاف ورزی کرے۔ پاکستان فائر بندی کی مکمل پاسداری کر رہا ہے،بھارت بھی تاحال جنگ بندی کا احترام کر رہا ہے،دونوں جانب کشیدگی کم کرنے کے مزید اقدامات جاری ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ بھارت نے خلاف ورزی کی تو مؤثر جواب دیا جائے گا، کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
    یومِ اظہار تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاک افواج نے ثابت کیا ہے کہ وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پڑوسی ملک بھارت کے نیوز چینلز پر منفی پروپیگنڈا مہم پر کہا ہے کہ بھارتی چینلز دیکھیں تو لگتا ہے کہ کارٹون نیٹ ورک دیکھ رہا ہوں۔ کراچی میں یومِ اظہار تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مشکل وقت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہونے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، ہماری افواج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وطن کے دفاع کیلئے...
    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوم کشمیر پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر پر پیشرفت ہونی چاہیے۔ سندھ طاس معاہدے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اُمید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے اور پاکستان کو اب بھارت پر برتری حاصل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُمید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر...
    (ویب ڈیسک)معروف مصنف اور دانشور انور مقصود نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں قوم سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی اہمیت کیا ہے، اور آج 25 کروڑ پاکستانی سپاہی بن چکے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ہتھیار نہیں، لیکن ان کا قلم ہی ان کا اصل ہتھیار ہے، اور وہ جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، وہ اپنے وطن کے لیے کریں گے۔  انور مقصود نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ شروع کرنا آسان جبکہ ختم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ حالات مزید نہ بگڑیں۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی  انہوں نے...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کو ایسا سوچنا ہی نہیں چاہیے کہ حملہ ہوگا اور پاکستان خاموش رہے گا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت جارحیت کا مظاہرہ قابلِ مذمت ہے، کیا دنیا ایک ایسی مثال قائم کرنا چاہتی ہے کہ بغیر کسی ثبوت ایک خودمختار ملک کے خلاف کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی اور عالمی امن کے تناظر میں ایسی مثالیں قائم کرنا پر خطر ہوگا، گزشتہ تین راتوں سے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور جارحیت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، پاکستان نے صبر...
    وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھارت کے فضائی حملوں کو شرمناک اور بزدلانہ جارحیت قرار دیا ہے  احسن اقبال نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا نشانہ پرامن شہری تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔  احسن اقبال نے کہا کہ انڈیا کا یہ دعوی کہ اس نے پاکستان اور  آ زاد کشمیر میں دہشتگردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، سراسر جھوٹ ہے اور بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انھوں نے سوال کیا ہلاک ہونے والے کون ہیں؟ کیا سات سال کا بچہ دہشتگرد ہو سکتا ہے؟ کیا پانچ سال کی  بچی دہشتگرد ہو سکتی ہے؟ کیا ایک گھریلو خاتون دہشتگرد ہو سکتی ہے؟ پاکستان کے ردعمل سے متعلق سوال پر احسن اقبال نے...
      —فائل فوٹو ہنگو میں منعقدہ تحریکِ انصاف کے ورکرز کنونشن میں صدر پی ٹی آئی کے پی کے جنید اکبر سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اس موقع پر رکنِ کے پی کے اسمبلی شاہ تراب نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز نے ہمیشہ پارٹی کے لیے قربانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورکروں کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل آفریدی نے کہا کہ اس بار ہم پوری تیاری سے ڈی چوک جائیں گے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) سابق اٹارنی جنرل اور سینئر قانون دان اشتر اوصاف نے کہاہے کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ، پانی کے مسئلے پر پوری قوم متحد ہے اور ابھی وقت ہے کہ بھارت ہوش کے ناخن لے، اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو وہ کبھی اقوام عالم میں اپنی ساکھ بحال نہیں کر سکے گا ، بھارت کسی صورت بھی سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا، معاہدے کے تحت سندھ طاس کو یکطرفہ طور پر ختم یا معطل کرنا ممکن نہیں، ورلڈ بینک اس معاہدے کا ضامن ہے اور معاہدہ...
    سٹی42:  وزیر دفاع   خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کا کوئی تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے، پاکستان نے پوری دنیا سے بین الاقومی کمیشن بنانے کی اپیل کی ہے، ہم تو پہلگام میں بے گناہ شہریوں کے قتل کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے تیار ہیں تاکہ سچ اور جھوٹ دنیا کے سامنے آجائے۔ خواجہ آصف نے بھارت کی سندھ طاس معاہدہ  کو "معطل" کرنے کے بچگانہ دعووں پر آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے  کہ  بھارت پانی کہاں لے جائے گا، ہمارے دریاؤں کے پانی کا  نہ وہ رخ موڑ سکتا ہے اور نہ ہی  اسے روک سکتا ہے۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری...
    سید مراد علی شاہ — فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک 200 ملین ڈالر کی فنانسنگ کر رہا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ اور اسلامک ڈیولپمنٹ بینک ریجنل حب ترکیہ کے وفد کی ملاقات ہوئی۔وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سیلاب متاثرین، صحت، آبادی سے متعلق منصوبے زیرِ غور لائے گئے۔ترجمان کے مطابق سندھ میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک ورلڈ بینک کے ساتھ شراکت دار ہے۔  سیلاب متاثرین کی بیرونی امداد کہاں خرچ ہوئی، سندھ، بلوچستان کا بتانے سے گریزاسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی اقتصادی امور ڈویژن... ترجمان نے بتایا ہے کہ مربوط صحت، آبادی کے منصوبوں...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا خوفناک پلان تیار کیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی ’را‘ نے کروایا ہے، اس سے قبل پٹھان کوٹ اوردیگر واقعات بھی انڈین ایجنسیز نے کرائے، جعفر ایکسپریس ہو یا گجرات کے واقعات ہوں سب میں بھارت ملوث رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے پاس صرف ٹورازم کا شعبہ رہ گیا تھا وہ بھی ان سے چھین لیا گیا، کشمیریوں کی روایت ہے انہوں نے کبھی اپنے مہمانوں اور سیاحوں کو نقصان نہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 اپریل 2025ء) جرمن وزارت داخلہ کے ترجمان نے بدھ کے روز کہا کہ حکومت شامی پناہ گزینوں کو محدود وقت کے لیے، جرمنی میں تحفظ کی حیثیت سے محرومی کے بغیر ہی، اپنے آبائی ملک واپس جانے کی اجازت دینا چاہتی ہے۔ جرمنی میں قانونی طور پر اگر مہاجرین اپنے آبائی ملک کا دورہ کرتے ہیں، تو ایسے پناہ گزین اپنی پناہ کے تحفظ کی حیثیت سے، محروم ہو سکتے ہیں۔ تاہم اب حکومت نے پناہ گزینی کی حیثیت ختم کیے بغیر انہیں اپنے وطن کا دورہ کرنے کی اجازت دے سکتی ہے۔ گزشتہ دسمبر میں شام کے حکمران بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد سے برلن نے شام کے...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیاسی رہنما اور بین الاقوامی امور کے ماہر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کیلئے بہانا بنایا، سکیم کے تحت بھارت پاکستان پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے۔  "جیو نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین نے کہا کہ سندھ طاس پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ عالمی معاہدہ ہے، یو این سیکریٹری جنرل کو آگاہ کیا جائے کہ بھارت کی جانب سےجھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ بھارت اگر پاکستان کا پانی روکتا ہے تو یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگ کے مترادف ہوگا، بھارت پاکستان یا چین بھارت کا پانی بند کرے تو حالات مزید خراب ہوں گے۔...
    وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی طاقت سے انکار ممکن نہیں، تاہم سوشل میڈیا کا درست استعمال ناگزیر ہے۔ سوئیٹ ہوم اسلام آباد کی طرز پر ایک مثالی ادارہ کوئٹہ میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں: سرفراز بگٹی بلوچستان کےوزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سوئیٹ ہوم اسلام آباد کی طرز پر ایک مثالی ادارہ کوئٹہ میں میں بھی قائم کرنا چاہیں گے۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ریاست سب سے مقدم ہے، گورننس میں خامیوں کی نشاندہی خوش آئند...
    بھارت کا 4 فٹ 8 انچ قد کا اداکار جعفر صادق سب سے کامیاب اداکاروں میں شامل ہوگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سینما میں ایک نیا نام تیزی سے ابھر رہا ہے جعفر صادق، جو صرف 4 فٹ 8 انچ قد کا حامل ہے، لیکن یہ چھوٹا اداکار اپنی موجودگی سے بڑے ستاروں کو بھی پیچھے چھوڑ رہا ہے۔ 29 سالہ جعفر نے 2020 میں تامل ویب سیریز ’پاوہ کادھیگل‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اب تک کئی سپر ہٹ فلموں کا حصہ بن چکا ہے۔ جعفر صادق نے وکرَم (414 کروڑ)، جیلر (605 کروڑ)، اور جوان (1150 کروڑ) جیسی فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں جن کی مجموعی کمائی 2100 کروڑ روپے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )شاہ بلوط، شمالی نصف کرہ سے تعلق رکھنے والا ایک قیمتی پھل کا درخت، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی جانب سے شمالی پاکستان میں کامیابی کے ساتھ کاشت کیا گیا ہے، یہ بات پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے نیشنل ٹی اینڈ ہائی ویلیو کراپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، شھرہ مانکی کے پرنسپل سائنٹفک آفیسر ڈاکٹر فیاض احمد نے بتائی ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ شاہ بلوط ان کی اقتصادی قدر، غذائیت سے بھرپور اور خوشبودار گری دار میوے، قیمتی لکڑی، اور زرعی جنگلات کے نظام میں کردار کی وجہ سے قابل قدر ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ شاہ بلوط کو پاکستان میں پھلوں کی نئی...
    بیجنگ (اوصاف نیوز)چینی سفارتکار نے دعویٰ کیا کہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کا پہنا ہوا لباس چین میں بنایا گیا ہے۔ چین اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے دوران چین کے سفیر ژانگ زی شین نے لیویٹ کے لباس سے متعلق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پرر ٹوئٹ کر کے ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا۔ چینی سفارتکار ژانگ ژیشینگ جو انڈونیشیا کے ڈینپاسار میں عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کے سرخ اور سیاہ لیس والے ڈریس کی ایک تصویر شیئر کی۔ انہوں نے پوسٹ میں طنزیہ انداز میں لکھا کہ چین پر الزام لگانا کاروبار ہے، چین...
    بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم و ناانصافی اور حال ہی میں النصر اسپتال پر کیے گئے حملے میں صحافی سمیت دیگر افراد کے زندہ جل جانے پر خاموشی توڑ دی۔ انسٹاگرام پر بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے سوارا بھاسکر نے ایک جذباتی پوسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Swara Bhasker (@reallyswara) سوارا بھاسکر نے لکھا کہ’میں بہت کوشش کرتی ہوں کہ اچھے کپڑے پہن کر تیار ہوں، میک اپ کر کے سیلفی پوسٹ کروں، اپنی بیٹی کی کھیلتے ہوئے خوبصورت تصاویرلے کرریلز بناتی ہوں، اپنی اور اہل خانہ کی تصاویر پوسٹ کرتی ہوں لیکن یہ سب بھی...
    چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر پی ٹی آئی راہنماؤں کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کاٹلنگ میں ہمارے بے گناہ لوگ شہید ہوئے، پیکا ایکٹ کو زبردستی لاگو کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے خود سندھ کی نہریں بیچی ہیں، اب پیپلز پارٹی کے کارکن مگر مچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی راہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاٹلنگ میں ہمارے بے گناہ لوگ شہید ہوئے، پیکا ایکٹ کو زبردستی لاگو کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ہمیں...
    ویب ڈیسک:شہر قائد کے باسی داؤدی بوہرہ جماعت آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ نماز عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی بقا، سالمیت، امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں،کراچی میں مختلف مقامات پر ہونے والی نماز عید کے اجتماعات میں دہشت گردی کے خاتمے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر جماعت کے افراد نے اپنے ملک کی تقدیر کے روشن ہونے کے لیے اللہ سے برکات کی دعا کی۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع کراچی کے صدر کی طاہری مسجد میں منعقد ہوا، جہاں بڑی تعداد میں بوہری جماعت سے تعلق...
    افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، ترجمان دفترخارجہ نے واضح کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے واضح کردیا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں انھوں نے بتایا کہ افغان سرزمین پردہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا مسئلہ اہم ہے، دہشت گرد پناہ گاہیں پاک افغان تعلقات میں سنگین رکاوٹ ہیں، بھارتی ریاستی دہشت گردی سے دنیا کو آگاہ کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کی 31 مارچ کی ڈیڈ لائن تبدیل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے جہاں ایک طرف کرکٹ کھیلی جا رہی ہے وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویلنگٹن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب میں تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں طلبہ نے روایتی ڈانس ’ہاکا‘ پیش کیا جس سے تمام کھلاڑی محظوظ ہوئے اور ڈانس کی ویڈیوز بھی بناتے نظر آئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ ابراہیم اعوان لکھتے ہیں کہ شاہین اور شاداب خان کو دیکھ کر ماؤری قبیلہ بھی خوش نہیں ہے۔ راجہ آفریدی نے لکھا کہ طلبا سلمان آغا اور شاہین پر غصہ کر رہے ہیں۔ فرہاد کشمیری...
    بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اس وقت شہرت کی بلندیوں پر ہیں اور ان کے مقابل دور تک کوئی نظر نہیں آتا لیکن پھر بھی ایسا کیا ہے کہ وہ رات کو سو نہیں پاتے۔ اس تلخ حقیقت کا اظہار شاہ رخ خان نے معروف اداکار انوپم کھیر کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا جسے جان کر مداح حیران رہ گئے۔ شاہ رخ خان نے اس انٹرویو میں اپنا دل کھول کر رکھ دیا اور بتایا کہ میں رات کو سو نہیں پاتا ہوں، ایک اکیلاپن اور احساس تنہائی جکڑے رہتی ہے۔ اپنی جذباتی گفتگو میں شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ میں رات کو سو نہیں پاتا ہوں، مجھے بمشکل صرف 3 سے 4 گھنٹے کی نیند...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ بڑے عرصے بعد لاہور میں ایسا موسم دیکھ رہا ہوں کہ رات کو ستارے نظر آ رہے ہیں، سب کو شاباش، یہ آپ سب کی محنت کا ثمر ہے۔   عدالت میں واسا کے سینئر لیگل ایڈوائزر میاں عرفان اکرم سمیت دیگر لاء افسران پیش ہوئے۔ واسا کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ دو لاکھ واٹر میٹر لگانے کے لیے پی این ڈی کو سمری بھیج دی گئی ہے۔ اس پر عدالت نے ہدایت کی کہ سمری پر جلد عملدرآمد کروایا جائے۔   جسٹس شاہد کریم نے گلبرگ میں ٹریفک کے مسائل...
    ملتان میں امامیہ آرگنائزیشن کے زیراہتمام منعقدہ تمسک بالقرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ اس مہینے میں قرآن کی تلاوت عظیم ثواب رکھتی ہے، قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اپنی زند گیوں کو سنوارنا چا ہیے۔ قرآن کی تعلیمات سے آگاہی و وابستگی اور عمل پر زور دیتے ہوئے نوجوان نسل کو قرآن کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی تاکید کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان ملتان ریجن کے زیرِانتظام سالانہ تمسک بالقرآن کانفرنس کا انعقاد رضا ھال ملتان میں کیا گیا،  جس میں ملک کے نامور علمائے کرام نے شرکت کی اور قرآن مجید کی تعلیمات پر روشنی ڈالی، اس بابرکت محفل سے علامہ سید علی رضا نقوی، سید ارشد علی...
    ویب ڈیسک —امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالتا رہے گا۔ یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ایران نے جوہری پروگرام پر نئے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ دوسری جانب ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی اور اس کے ذخیرے پر بین الاقوامی تشویش بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے لیے امریکی مشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم کی پیداوار تیز کر دی ہے۔ امریکی مشن نے بیان میں مزید کہا کہ انٹرنیشنل...
    سعودی عرب آج 11 مارچ کو یوم پرچم منا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد قومی پرچم کی تاریخی حیثیت، اس کی اہمیت اور ملک کے اتحاد و خودمختاری کی علامت کے طور پر اس کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یکم مارچ 2023 کو ایک فرمان جاری کیا تھا، جس کے تحت ہر سال 11 مارچ کو یوم پرچم کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا۔ سعودی عرب کا پرچم اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے، جو اسلامی عقیدے، قومی فخر اور طاقت کی علامت ہے، اس کی موجودہ شکل کو 11 مارچ 1937 کو مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود نے باقاعدہ طور پر منظور کیا تھا۔ یہ...
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ میڈیا کا گلا دبایا جارہا، امن وامان کی خراب صورتحال ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹرگوہرکے ہمراہ پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے بارڈرپرپٹرول کی سمگلنگ ہورہی ہے کون ذمہ دارہے؟انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے تحت میڈیا کا گلا دبایا جارہا ہے، کسان رل گیا ہے،ملک میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ صدر پاکستان کا خطاب ہمیں بالکل اچھا نہیں لگا، صدر اپوزیشن چیمبرز سے ہوکر گزرے اور نہ ہی تمام اکائیوں کو متحد کرنے والا خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ صدر...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی ایڈم بوہلر نے کہا ہے کہ یقین ہے حماس کیساتھ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پا جائے گا۔ حال ہی میں امریکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ایڈم بوہلر کا کہنا تھا کہ غزہ میں یرغمالیوں سے متعلق معاہدہ چند ہفتوں میں ممکن ہے، حماس کے ساتھ براہ راست ملاقات مددگاررہی، یقین ہے یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پائے گا۔ بوہلر کا مزید کہنا تھا کہ حماس سے امریکا کی براہ راست بات چیت پر اسرائیل کی تشویش کو سمجھتے ہیں، یہ ایسا معاہدہ ہوگا جس کے تحت امریکی ہی نہیں تمام قیدی رہا ہوسکیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی میڈیا کی جانب سے...
    میری کچھ معلومات تھیں دارلعلوم حقانیہ پر آپریشن ہونے والا ہے ، ریاستی ذمہ داروں سے ملاقات ہوئی اور ان سے آپریشن کا ذکر کیا، ان سے کہا کہ اگر ایسا ارادہ ہے تو بہت مہنگا پڑے گا میں نے واضح کیا کہ جے یو آئی اسلحے کی سیاست نہیں کرتی،اگر دارالعلوم حقانیہ کی طرف دیکھا تو جواب دیا جائے گا، ہمیں اڑا دیں گے ، اس کے بعد جو صدا اٹھے گی اس کا اندازہ ہے، اکوڑہ خٹک میں خطاب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عالم دین کے خلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں، تنگ نظری اور دہشت گردی ہے ، تم مجاہد نہیں قاتل، مجرم ہو۔دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خطاب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کےچیئرمین رانا مشہود حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو نہ صرف نئے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے بلکہ ان کی رہنمائی اور حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ مصروف عمل ہے، وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے مساوی مواقع فراہم کررہا ہے، چاہے وہ آئی ٹی ، ایجو کیشن یا سکلز سے منسلک ہوں ،کاروبار کے متعلق ہوں یا کھیلوں کے مقابلے ہوں پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام ہر فیلڈ میں آپ کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم آفس کے یوتھ افیئرز ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کےمطابق ان خیالات کا...
    چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ  کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ہونے والے حملے کے بعد میڈیا سے بات کرتے نظر آرہے ہیں۔ شہاب علی شاہ کا کہنا تھا کہ کیا میرا یہ قصور ہے کہ میں پشتون مٹی میں رہتا ہوں؟ مجھے ہی شہیدوں کے جنازے اٹھانے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کے خلاف بندوق اٹھائی ہے اور میڈیا سوال اٹھائے کہ یہاں کون کافر تھا جس پر آپ حملہ کرنے آئے تھے؟ آپ اپنا مقصد بتائیں کہ آپ کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے تھے۔ کیا میرا یہ قصور ہے کہ میں پشتون مٹی میں رہتا ہوں؟ مجھے ہی جنازے اٹھانے ہیں؟ میں نے...
    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر کیا بات کروں ان کی حکومت کوئی اور چلا رہا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے، دوائیں خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ لطیف کھوسہ کہنا ہے کہ لوگ گاڑیوں سے موٹر سائیکل پر آ چکے ہیں، ان کے خلاف خبر لگے گی تو فیک نیوز کہہ کر پیکا ایکٹ لگا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری ابھی پی ٹی آئی میں نہیں، وہ علیم خان کی پارٹی میں چلے گئے تھے، فواد چوہدری تو جسمانی تشدد پر بھی اتر...
    سٹی42:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر کیا بات کروں حکومت کوئی اور چلا رہا ہے۔  لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے، دوائیں خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔  لطیف کھوسہ کہنا ہے کہ لوگ گاڑیوں سے موٹر سائیکل پر آ چکے ہیں، ان کے خلاف خبر لگے گی تو فیک نیوز کہہ کر پیکا ایکٹ لگا دیں گے۔ سحری میں گیس کی بندش سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر   یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی چار پانچ ماہ سے دوستوں سے ملاقات نہیں ہوسکی: فیصل چودھری انہوں نے کہا کہ...
    ویڈیو میں ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آپکو بتادیں کہ اسٹاک مارکیٹ نے گراوٹ کے معاملے میں 30 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے لیکن نریندر مودی چپّی سادھ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہندوستانی شیئر مارکیٹ میں آج زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی اور نفٹی کے ساتھ ساتھ سنسیکس نے بھی اپنی تباہی کا ماتم منایا۔ آج شیئر مارکیٹ میں ہوئی اتھل پتھل کے بعد کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے کچھ پرانے بیانات کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پر میمس کے ذریعہ بھی مرکز کی مودی حکومت کو سرمایہ کاروں کے لاکھوں کروڑ روپے ڈوبنے...
    غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث 27 فروری 2025، 12 بجے سے 02 بجے دن تک مختلف اوقات میں کرال چوک، ایکسپریس ہائی وے، کھنہ پل، فیض آباد، کلب روڈ، مری روڈ، فیصل ایونیو اور نائنتھ ایونیو سری نگر ہائی وے پر غیرمعمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ روٹ کے باعث ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے لیے تعطل آئے گا اور ٹریفک سست روی کا شکار ہوگی۔ مزید پڑھیں: راولپنڈی اسٹیڈیم: چیمپیئنز ٹرافی میچ کے دوران گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق شہری دوران روٹ اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور سری نگر ہائی وے سے...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم وبانی چیئرمین عمران خان مزید 10 ماہ رہا ہوتے نظر نہیں آ رہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ریاست سے بڑا کوئی نہیں ہوتا، اسٹیبلشمنٹ کا فوکس بانی پی ٹی آئی نہیں پاکستان ہے۔ عمران خان بھی اسی نرسری سے آئے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاستدان اندر پاؤں اور باہر گریبان پکڑتے ہیں، آٹھ سے دس مہینے بانی جیل سے باہر نظر نہیں آ رہے، پی ٹی آئی سمجھوتہ کر کے بیٹھی ہے، حکومتیں آئیں یا جائیں اہم پاکستان ہے۔ کرکٹ کی کارکردگی کے سوال پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہماری کرکٹ...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے جہانگیر روڈ اور لائنز ایریا کے مکینوں نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا، جس کے دوران ٹائروں کو نذر آتش کر کے نیو ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک معطل کر دیا۔ ٹریفک معطل ہونے کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ تین دنوں سے نہ صرف بجلی کی عدم فراہمی کا شکار ہیں بلکہ پانی کی بھی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے اس صورت حال پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کے خلاف نعرے...
    عمران خان مزید 10 ماہ قید رہا ہوتے نظر نہیں آرہے : فیصل واوڈا کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 10 ماہ سے قبل عمران خان رہا ہوتے نظر نہیں آرہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ریاست سے بڑا کوئی نہیں ہوتا، اسٹیبلشمنٹ کا فوکس بانی پی ٹی آئی نہیں پاکستان ہے،عمران خان بھی اسی نرسری سے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دان اندرپاں اورباہرگریبان پکڑتے ہیں، آٹھ سے دس مہینے بانی جیل سے باہر نظرنہیں آرہے، پی ٹی آئی سمجھوتہ کرکے بیٹھی ہیں، حکومتیں آئیں یا جائیں اہم پاکستان ہے۔ کرکٹ کی کارکردگی کے سوال پر فیصل واوڈا...
    اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر سری نگر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینہ ہوٹل روڈ دونوں اطراف سے تا حکم ثانی ٹریفک کے لئے بند ہو گی۔ پولیس کے مطابق سیرینا روڈ کے علاوہ ریڈ زون کے باقی تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران ٹریفک پولیس نے روٹ پلان تشکیل دیدیا ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ فیض آباد سے آنے والے ٹریفک جناح ایونیو استعمال کریں جبکہ کلب روڈ سے آبپارہ اور ریڈ زون والی ٹریفک فیض آباد لوپ کا استعمال کرتے ہوئے جناح ایونیو انڈر پاس سے مارگلہ روڈ استعمال...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)المذاہب ہم آہنگی اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے سرگرم تنظیم ”ہمارا اعلان پرامن پاکستان” کے مرکزی دفتر میں ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں معروف سماجی رہنما، سینئر رائٹر اور ڈائریکٹر نوید شاہ ہاشمی نے تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے نوید شاہ ہاشمی کو خوش آمدید کہا اور ان کی شمولیت کو تنظیم کے لیے ایک خوش آئند قدم قرار دیا۔ نوید شاہ ہاشمی نے خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی قیادت اور قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں سے بے حد متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا، ”خلیفہ محمد تسلیم...
    اسلام آباد: عالمی بینک داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے ایک ارب 58 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر کی مالی معاونت فراہم کر رہا ہے، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغاز 2026 میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے عالمی بینک کے 9 رکنی وفد نے تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا، چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ تربیلا ڈیم، تربیلا ہائیڈل پاور اسٹیشن اور چوتھے توسیعی منصوبے کو ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے مکمل کیا گیا ہے، عالمی بینک زیرتعمیر تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے لیے بھی 390 ملین امریکی ڈالر فراہم کر رہا ہے۔ اس موقع...
    راوپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس نے جیل جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا دیے ہیں۔ پولیس کی جانب سے سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی گئی اور مخصوص افراد کے علاوہ کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس موقع پر علیمہ خان نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی گاڑی کو بھی جیل سے دو کلومیٹر دور روک لیا۔ علیمہ خان نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے عدالتی احکامات بھی دکھائے. تاہم ابتدائی طور پر انہیں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔پولیس حکام نے بتایا کہ اڈیالہ جیل کے اطراف...
    لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر تحریک انصاف کے ارکان عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے یو این ایف پی اے کاوفد ملاقات کررہا ہے
    چیف سیکرِیٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ—فائل فوٹو  چیف سیکرِیٹری خیبر پختون خوا شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ کرم میں قیامِ امن حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔  پشاور میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرِیٹری خیبر پختون خوا شہاب علی شاہ نے کہا کہ کرم امن معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کرم میں قیامِ امن کے لیے جامع منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے۔ کرم کیلئے روانہ ہونیوالے قافلے پر فائرنگ، ٹرک ڈرائیور زخمیلوئر کرم کے علاقے اوچت کے قریب کرم کے لیے روانہ ہونے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری کےپی نے کہا کہ شر پسندوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا تھاکہ کراچی میں پہلے ٹرانسپورٹ مافیا تھا اب ڈمپر مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری ڈمپر مافیا کی بے رحمی کا شکار بن رہے ہیں، شہر میں ایک بار پھر مہاجر پختون فسادات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، مقصد ہے کہ شہر میں اشتعال انگیزی ہو، ماضی میں بھی اس طرح کے حالات پیدا کئے گئے تھے۔مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما آفاق احمد کی گرفتاری کی مذمت اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے فاروق ستار...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کاروائیاں بے نقاب ہو گئیں  اور پاکستان نے اقوام متحدہ کے حکام  کیساتھ اہم شواہد کا تبادلہ کیا جبکہ دفاعی ماہرین نے  بھی ان سرگرمیوں پر خدشات کا اظہار کر دیا ہے ۔   تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کے منصوبے پر دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی، آئی ڈی ایز اورہتھیاروں کی نقل و حمل خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔بھارتی فوج کے منظم ہتھکنڈے بنیادی طور پر مقبوضہ کشمیر میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش...
     دنیا میں ریڈیو نشریات کے 100 سال مکمل ہوگئے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے زیراہتمام  جمعرات کو دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ 19ویں صدی کے اواخر میں ہونے والی یہ ایجاد اب بھی چار ارب سے زیادہ لوگوں کے لیے معلومات اور تفریح کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ریڈیو کی پہلی براہ راست نشریات کو 100 سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) کی ڈائریکٹر جنرل آدرے آزولے نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ  ریڈیو کی نشریات وہاں بھی پہنچتی ہیں جہاں دوسرے مواصلاتی ذرائع کی رسائی نہیں ہوتی۔ خاص طور پر بحرانوں کے وقت اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے جب بہت سے لوگوں کے...
    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے، پاکستان اندھیروں سے باہر آ رہا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ننکانہ صاحب، شیخو پورہ، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، دوران ملاقات عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی۔ نوازشریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے، معاشی اشاریوں کی بہتری پاکستان کی بہتری ہے، معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں، پالیسی ریٹ میں 22...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 )سابق وزیرخارجہ اور تحریک انصاف کے مرکزی راہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اپنی حکومت سے لاتعلق ہوکر ہمارے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں مفتاح اسماعیل، محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان بھی ہمارے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں بہت جلد گرینڈ الائنس بننے جارہا ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے کیسز میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ 9 مئی کیسز میں بے قصور ہیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی میں کبھی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد...
    نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کریم آباد انڈر پاس کا سعید غنی ہی بتاسکتے ہیں اس کی کیا ضرورت ہے، 20 ماہ ہوگئے ہیں لیکن کریم آباد انڈر پاس 35 فیصد ہی مکمل ہوا ہے، 24 ماہ میں یہ پراجیکٹ مکمل ہونا تھا، لیکن اب تک تکمیل کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ شہر میں سیوریج کا کوئی نظام نہیں لائٹس ہے نہیں، شہریوں کا معاشی قتل ہورہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کریم آباد پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس مقام پر ہم کھڑے ہیں وہ عرصہ دراز سے زیرتعمیر ہے، کریم آباد انڈر پاس...
    سکھر ،انسداد تجاوزات کاعملہ دکانوں سے باہر رکھا ہوا سامان ضبط کرکے لے جارہا ہے
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ساری لیڈرشپ جیل کے اندر ہے، ہم عدلیہ کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی خط کے ذریعے کوئی مدد نہیں مانگ رہے اپنا پوائنٹ آف ویو پیش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف حامد خان نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم نے آئین کو مسخ کر دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف وفد دیکھ رہا ہے عدالتی نظام کا کیا حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم نےآئین کو مسخ کردیا ہے جبکہ وکلا تحریک...
    کوئٹہ ،مختلف سیاسی جماعتوں کے تحت مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا جارہا ہے
    یوکرین کے علاقے ماکیواکا میں میزائل حملے میں تباہ ہونے والی گاڑی کوہٹایا جارہا ہے
    عظمت اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا اس پر 100 فیصد عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر بنکر مسماری کا عمل جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم عظمت اللہ نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں امن معاہدے پر 100 فیصد عملدرآمد کیا جا رہا ہے، امن و امان ہماری اولین ترجیح ہے اور سامان کی ترسیل کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں مختص علاقوں تک پہنچایا جاتا ہے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم عظمت اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا اس پر 100 فیصد عمل درآمد کیا جا رہا ہے...
    KURRAM: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم عظمت اللہ نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں امن معاہدے پر 100 فیصد عمل درآمد کیا جا رہا ہے، امن و امان ہماری اولین ترجیح ہے اور سامان کی ترسیل کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں مختص علاقوں تک پہنچایا جاتا ہے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم عظمت اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا اس پر 100 فیصد عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر بنکر مسماری کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ کے بینکرز کو دھماکا خیز مواد سے اڑا رہے ہیں اور دیگر بینکرز بھاری مشینری سے ختم کیے جا رہے ہیں۔...