چیئرمین ماڈل کالونی ظفراحمدخان دیگر کے ہمراہ کشمیریوںسے اظہاریکجہتی کے لیے ریلی کی قیادت کررہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ بلڈنگ ماڈل کالونی سوئٹ ہوم سوسائٹی میں ضابطے کی دھجیاں
رہائشی پلاٹ نمبر 12پر تجارتی تعمیراتی مافیا کو چھوٹ، دکانیں کھل گئیں،مکین پریشان
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی پر غیرقانونی تعمیرات نظرانداز کرنے کے الزامات
ضلع کورنگی کے علاقے ماڈل کالونی میں واقع سوئٹ ہوم سوسائٹی کے پلاٹ نمبر 12پر رہائشی مقاصد کے برعکس دکانیں اور تجارتی مراکز تعمیر کرنے کا سلسلہ قانونی ضوابط کی صریح خلاف ورزی کے باوجود جاری ہے ۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس غیرقانونی سرگرمی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں،جس سے تعمیراتی مافیا کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے ۔مکینوں کا الزام ہے کہ پلاٹ مالکان نے سوسائٹی کے رہائشی نقشے کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے تجارتی عمارتیں کھڑی کر دی ہیں،جس سے نہ صرف علاقے کا اصل پلان متاثر ہوا ہے بلکہ انفراسٹرکچر، پانی اور بجلی کی سپلائی پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے ۔شہری حلقوں کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر پلاٹ نمبر 12سمیت دیگر اسی طرح کی غیرقانونی تعمیرات کو نشان زد کریں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت تمام ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کریں۔عوام کا اصرار ہے کہ شہری منصوبہ بندی کے ضوابط کو ہر صورت میں بالادست رکھا جائے اور رہائشی علاقوں کو تجارتی استعمال سے بچایا جائے ۔