میری معلومات کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس علیمہ خان کو سہولت فراہم کررہی ہے جس سے عمران خان کے مقصد کو نقصان پہنچ رہا ہے، علی امین گنڈا پور
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ علیمہ خان کے بیٹے پر بات آئی تو اس کی تین دن میں ضمانت ہو گئی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے ملاقات کے دوران عمران خان کو بتا یا کہ میری معلومات کے مطابق ایم آئی علیمہ خان کی سہولت کاری کر رہی ہے۔ میں نےیہ عمران خان کو بتا نا اپنا فرض سمجھا کیونکہ جس طرح ہمیں کمزور کیا جارہاہے اس سے عمران خان کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کا تمام وی لاگرز سے رابطہ ہے میرے خلاف مہم چل رہی ہے۔ بانی کومعلوم ہے کہ ان کی بہن علیمہ خان کی بدولت پارٹی میں اختلافی تکرار ہورہی ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سے ملاقات کے بعد ویڈیو بیان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا وفادار ہوں، شکایت کمزور اور منافق لوگ کرتے ہیں، بانی کومائنس کرنے کی کسی میں ہمت نہیں۔
غزہ سے متعلق 20 نکاتی منصوبے اور وزیر اعظم کے بیان پر جماعت اسلامی کا مؤقف بھی آ گیا
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبے میں وزارتیں لینا اور تبدیل کرنا سب کچھ بانی کی مشاورت سے ہورہا ہے، 7 ماہ پہلے ان وزرا کی کارکردگی سے اسد قیصر کو آگاہ کیا تھا۔دوسری جانب خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت اور حکومت کے اندر اختلافات شدت اختیار کرگئے ۔ وزیر اعلیٰ علی امین کے مبینہ حریف گروپ کے دو وزرا نے استعفے دے دیا جن میں سینئر پارٹی رہنماوں اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے بھائی شامل ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: علیمہ خان علی امین خان کو
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پر قانونی کارروائی جاری
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی۔علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔