ایرانی صدر کی وطن واپسی، کن شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی معطل رہے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور وفد کی وطن واپسی کے موقع پر شہر کی مختلف مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق سرینہ چوک، کلب روڈ، فیض آباد، ایکسپریس ہائی وے، کورال، زیرو پوائنٹ اور سری نگر ہائی وے سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر غیر معمولی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ غیر ملکی مہمانوں کی آمد و رفت کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شام 8 بجے سے رات 10 بجے تک بعض اوقات میں ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ سکتا ہے، خاص طور پر ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر شہریوں کو معمول سے زیادہ تاخیر کا سامنا ہو سکتا ہے۔
شہریوں کے لیے متبادل روٹس کی تفصیلاسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو سفر میں آسانی فراہم کرنے کے لیے متبادل راستوں کی تفصیل بھی جاری کی ہے۔
• ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے کے متبادل کے طور پر سروس روڈز استعمال کی جائیں۔
• بلیو ایریا، سیکٹر F-6 اور F-7 کی جانب جانے والے مسافر H-8 انڈر پاس کا انتخاب کریں۔
• ریڈ زون اور سرینہ ہوٹل جانے والے افراد کے لیے مارگلہ روڈ، جناح ایونیو، ایوب چوک اور نادرا چوک کو متبادل راستے کے طور پر تجویز کیا گیا ہے۔
• بری امام جانے والے شہریوں کو بھی نادرا چوک استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
• سیکٹر I اور H کی جانب سفر کے لیے راولپنڈی پشاور روڈ اور آئی جے پی روڈ سے منسلک سروس روڈز اختیار کی جائیں۔
• مری روڈ سے سرینہ ہوٹل اور فیض آباد براستہ راول ڈیم جانے والا راستہ آمد و رفت کے دوران عارضی طور پر بند رہے گا۔
ٹریفک پولیس کی رہنمائی اور اپیلچیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے کہا ہے کہ شہریوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس اہلکار مختلف مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے سفر میں کم از کم 20 منٹ اضافی وقت رکھیں۔
ترجمان کے مطابق شہری سفر کے دوران کسی بھی معلومات یا مدد کے لیے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی شہریوں کو بروقت ٹریفک صورتحال سے آگاہ کر رہا ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہمانوں کی سیکیورٹی اور قومی وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک میں عارضی رکاوٹوں کو برداشت کریں اور متبادل راستے اختیار کریں تاکہ سفری پریشانی سے بچا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد پولیس ایرانی صدر ٹریفک کی روانی ڈاکٹر مسعود پزشکیان وطن واپسی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس ایرانی صدر ٹریفک کی روانی ڈاکٹر مسعود پزشکیان وطن واپسی وی نیوز ٹریفک کی روانی ٹریفک پولیس اسلام آباد نے شہریوں شہریوں کو ہائی وے کے لیے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی سید عباس عراقچی سے ملاقات، تجارت و اقتصادی تعاون پر اتفاق
اسحاق ڈار کی سید عباس عراقچی سے ملاقات، تجارت و اقتصادی تعاون پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔سید عباس عراقچی ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے، دونوں رہنماں نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران علاقائی استحکام، تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں رہنماں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں دوطرفہ روابط کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنومئی مقدمہ: احمد چٹھہ کی درخواستِ ضمانت خارج، عمر ایوب، زرتاج گل کی ضمانت میں توسیع نومئی مقدمہ: احمد چٹھہ کی درخواستِ ضمانت خارج، عمر ایوب، زرتاج گل کی ضمانت میں توسیع غزہ: بھوک نے مزید 12 افراد کی جان لے لی، اسرائیلی حملوں میں 100سے زائد فلسطینی شہید حماس نے ہتھیار ڈالنے کو فلسطین کی آزادی سے مشروط کردیا ایرانی صدر کا دورہ پاکستان؛ لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے،وزیر اعظم کا استقبال،21توپوں کی سلامی کسان اتحاد کا گندم کی سرکاری قیمت پر 11 اگست سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان ایرانی صدر کی نواز شریف اور مریم نواز سے ایئرپورٹ لانج میں رسمی ملاقاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم