Jang News:
2025-11-05@08:23:27 GMT

جس کو جہاد کا شوق ہے وہ فوج کو جوائن کرے، طاہر اشرفی

اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT

جس کو جہاد کا شوق ہے وہ فوج کو جوائن کرے، طاہر اشرفی

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ كسی گروہ، فرد يا جتھے کو جہاد کا اعلان کرنے کا حق نہیں ہے جس کو جہاد کا شوق ہے وہ فوج کو جوائن کرے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ پیغام پاکستان کا مقصد معاشرے میں امن، سلامتی اور اعتدال کو فروغ دینا ہے۔ ہمیں اپنے رویوں اور برداشت سے کام لینا ہوگا تاکہ سکھ، ہندو اور عیسائی مل کر بیٹھیں۔

انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان آئین پاکستان کے بعد مضبوط دستاویز ہے۔ ہمیں مل کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا ہے۔ کسی گروہ، فرد یا طاقت کو ماوارائے آئین و قانون اپنی مرضی ٹھونسنے کا اختیار نہیں۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ جہاد کا مطلب بگاڑ دیا گیا ہے بے گناہوں کا قتل کرنے والوں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ جہاد ریاست کا حق ہے، وہ جہاد کرے گی۔ اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو عدالت، قانون اور پولیس کے پاس جائے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا اختیار نہیں۔ 

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جہاد کا

پڑھیں:

پی ایف یو جے ورکرزکے زیر اہتمام صحافیوں کو درپیش سنگین صورتحال کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پی ایف یو جے ورکرزکے زیر اہتمام صحافیوں کو درپیش سنگین صورتحال کیخلاف احتجاجی مظاہرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز (پی ایف یو جے ورکرز)کے زیر اہتمام صحافی طاہر نصیر سمیت دیگر صحافیوں کو درپیش سنگین صورتحال اور مبینہ جان لیوا دھمکیوں کیخلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں صحافتی تنظیموں کے نمائندگان، کارکن صحافیوں اور میڈیا سے وابستہ مختلف شعبہ جات کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے ورکرز کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر نصیر کی جان لینے کی غرض سے کی گئی ریکی اور اس میں ملوث عناصر کی عدم گرفتاری نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ یہ آزادی صحافت پر براہِ راست حملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جڑواں شہروں کے صحافی شدید خدشات اور عدم تحفظ کا شکار ہیں، جبکہ اداروں کی بے حسی اور لاتعلقی انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا مقامی اخبار کے رپورٹر طاہر نصیر پر مافیا کی طرف سے قاتلانہ حملہ کی سازش کی شدید مذمت کی جاتی ہے اس ناپاک سازش میں شریک اجرتی قاتلوں کی گرفتاری ناکافی ہے۔حکومت اصل مجرموں کو گرفتار کرے اور قرارواقعی سخت سزائیں دے ،اس موقع پر مختلف میڈیا ہاوسز نیوزون ٹی وی،ابتک ٹی وی جی این نیوز ودیگر میڈیا ہاوسز میں صحافیوں کی جبری بے دخلیوں,معاشی قتل پر ٹھوس لائحہ بھی پیش کیا گیا,فارغ کیے جانیوالے صحافیوں کے حوالے سے بھی احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا

احتجاجی مظاہرے سے سیکرٹری فنانس جاوید ملک، سیکرٹری اطلاعات عمران چودھری، آر آئی یو جے کے جنرل سیکرٹری حمید اللہ عابد، اپنیک کے صدر صدیق انظر، سینئر صحافی رہنما اسحاق چوہدری سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ صحافیوں کی جان، روزگار اور اظہار رائے کا تحفظ ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے مگر افسوس کہ نہ تو صحافیوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کا نوٹس لیا جا رہا ہے اور نہ ہی میڈیا اداروں میں جبری برطرفیوں کے خلاف کوئی عملی اقدام سامنے آیا ہے۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ صحافی طاہر نصیر کو فوری اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے، جبکہ ان کی جان لینے کی مبینہ سازش میں ملوث عناصر کے خلاف شفاف تحقیقات اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کی کسی بھی کوشش کے سامنے پوری صحافی برادری متحد ہو کر کھڑی ہے اور ہر قیمت پر اپنے حقوق کا دفاع کریگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایشیا کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، حارث روف پر دو میچز کی پابندی عائد غزہ میں عالمی فوج کی تعیناتی کیلئے امریکا نے اقوام متحدہ سے منظوری مانگ لی پیمرا کو منشیات کے خاتمےسے متعلق چینلز پر پرائم ٹائم کے دوران آگاہی مہم چلانے کی ہدایت قلات: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال، انتظامیہ نے پروازوں کے لیے متبادل راستے اپنانا شروع کر دیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز کا 13 برس سے زیر التواء نیا بلاک تکمیل کے قریب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی خود مختاری یقینی بنائی جائے، جاوید قصوری
  • امت مسلمہ کی نجات کا واحد راستہ جہاد اور شہادت کا جذبہ ہے، قائد انصاراللہ یمن
  • پی ایف یو جے ورکرزکے زیر اہتمام صحافیوں کو درپیش سنگین صورتحال کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
  • پاکستان ہاکی ٹیم دورہ بنگلادیش کیلیے 8 نومبر کو روانہ ہوگی
  • ڈنمارک آج بھی قانون کی حکمرانی میں پہلے نمبر پر، پاکستان 130ویں پوزیشن پر قائم
  • پاکستان کے علماء کا ضمیر خریدنا آسان کام نہیں: طاہر اشرفی
  • 27ویں آئینی ترمیم کے باضابطہ ڈرافٹ پر اب تک کوئی کام شروع نہیں ہوا: وزیر مملکت برائے قانون
  • لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا نئے انوائرمنٹ ایکٹ لانے کا مطالبہ
  • آزاد کشمیر: تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار طے پا گیا، نمبر پورے ہیں، وزیر قانون میاں عبدالوحید
  • آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، شاداب نقشبندی