City 42:
2025-09-20@19:01:22 GMT

پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ تاریخ ساز  ہے؛ خواجہ  آصف

اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT

ویب ڈیسک : وزیر دفاع  خواجہ  آصف نے کہا ہےکہ معاہدےکے بعد  سعودی عرب  میں  ہماری افواج کی تعداد  میں اضافہ ہوگا، اس معاہدےکے ثمرات سے پاکستان  معاشی طور  بھی مستحکم  ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار وزیر دفاع  خواجہ  آصف نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کیا، کہا کہ پاکستان اور  سعودی عرب کا معاہدہ تاریخ ساز  ہے، یہ معاہدہ معرکہ حق کی فتح کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہاکہ 75 سال میں ہم  نے  پہلے بھی دفاعی معاہدے کیے لیکن مشکل وقت آیا  تو  معاہدے کرنے  والوں  نے مدد نہیں کی۔

صدر آصف علی زرداری نے  کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا  وزٹ کیا

وزیردفاع نے کہاکہ معاہدے کے بعد سعودی عرب  میں  ہماری افواج کی تعداد  میں اضافہ ہوگا، دیگر ممالک کے ساتھ بھی دفاعی معاہدے ممکن ہیں، جو ہمارے  خیر خواہ  نہیں وہ اس معاہدے  سے ناخوش ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ سعودی ولی عہدنےمجھے یادکرایا تھا کہ سن 71 میں  سعودیہ  نے 2 گن بوٹس کراچی  بھجوائی تھیں۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ،وزیر دفاع خواجہ کا  اہم بیان 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف کا  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر اہم بیان سامنے آ گیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ کا اہم موڑہے،دو برادر ممالک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بشانہ  ہیں،رب العزت کے سائے میں دونوں ممالک مشترکہ دشمن کے مقابل ہیں۔

خواجہ آصف کاکہناتھا کہ انشااللہ پوری امت متحد ہوگی، پاکستان زندہ باد، مسلم امہ پائندہ باد۔

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ ایک اہم موڑ۔ دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بہ شانہ ۔ رب العزت کے سائے میں مشترک دشمن کے مقابل انشاء اللہ ساری امت متحد ھوگی۔ پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ باد https://t.co/1kQxh4KWDk

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 18, 2025

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاک سعودیہ معاہدہ معرکہ حق کی فتح کی مرہون منت ہے، خواجہ آصف
  • پاکستان سعودیہ معاہدہ تاریخ ساز، دیگر ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کے امکانات بھی روشن ہیں، خواجہ آصف
  • پاک سعودی معاہدہ تاریخ ساز،معرکہ حق کی فتح کے مرہون منت ہے:وزیر دفاع خواجہ آصف
  • پاک سعودی معاہدہ تاریخ ساز،معرکہ حق کے مرہون منت ہے:وزیر دفاع خواجہ آصف
  • پاک سعودی معاہدہ بھارت کیخلاف شاندار فتح کا مرہونِ منت ہے: وزیرِ دفاع خواجہ آصف
  • سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کی خفیہ شرائط نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • پاکستان اورسعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں ،خواجہ آصف
  • پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں اہم موڑ ہے،وزیر دفاع
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ،وزیر دفاع خواجہ کا  اہم بیان