اے آئی چیٹ بوٹس غلط اور ناقص معلومات فراہم کررہے ہیں، انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
یورپی نشریاتی یونین (ای بی یو) کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والے چیٹ بوٹس اکثر غلط، مبہم معلومات فراہم کرتے ہیں، خاص طور پر خبروں اور موجودہ واقعات سے متعلق سوالات کے جوابات میں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ہم خبروں کے حوالے سے مصنوعی ذہانت پر اعتبار کرسکتے ہیں؟
’نیوز انٹیگریٹی ان اے آئی اسسٹنٹس‘ کے عنوان سے 22 اکتوبر 2025 کو جاری ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق معروف اے آئی چیٹ بوٹس بشمول اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی، مائیکروسافٹ کا کوپائلٹ، گوگل کا جیمنی اور پرپلیسیٹی متعدد مواقع پر خبری حقائق کو مسخ کر کے پیش کرتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ تحقیق کے دوران 18 ممالک کی 22 پبلک میڈیا تنظیموں نے 14 زبانوں میں ٹیسٹ کیے، جن میں یہ دیکھا گیا کہ مختلف اے آئی پلیٹ فارمز خبروں سے متعلق سوالات کے کیا جوابات دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی ٹی وی چینل نے اے آئی اینکر متعارف کرا دی
نتائج کے مطابق زیادہ تر جوابات میں خبری تفصیلات کو طنزیہ یا فرضی مواد کے ساتھ ملا دیا گیا، غلط تاریخیں دی گئیں یا واقعات کے تسلسل میں گڑبڑ کی گئی۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ تقریباً نصف جوابات میں کم از کم ایک بنیادی مسئلہ موجود تھا، جبکہ ہر5 میں سے ایک جواب میں سنگین غلطیاں، غیر حقیقی تفصیلات یا پرانی معلومات شامل تھیں۔
یہ مطالعہ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی سابقہ تحقیق پر مبنی تھا، جس میں بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ اے آئی چیٹ بوٹس اکثر غیر مصدقہ یا متضاد معلومات دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ارب پتی بن جانے والا اے آئی چیٹ بوٹ اب خود کو انسان قرار دلوانے کا خواہاں!
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ مصنوعی ذہانت نے مختلف شعبوں میں کارکردگی، مواد کی تخلیق اور روزمرہ کے کاموں میں سہولت پیدا کی ہے، تاہم خبروں، طب اور مالیاتی امور جیسے حساس شعبوں میں اس کے استعمال میں احتیاط برتنا ناگزیر ہے، کیونکہ ان میں غلط معلومات کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اے آئی جیمنی چیٹ جی پی ٹی خبریں غلط معلومات مصنوعی ذہانت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے ا ئی چیٹ جی پی ٹی غلط معلومات مصنوعی ذہانت مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹس اے ا ئی اے آئی ئی چیٹ
پڑھیں:
اطالوی کمپنی بنگلہ دیش ایئر فورس کو یورو فائٹر ٹائفون ملٹی رول لڑاکا طیارے فراہم کرے گی
بنگلہ دیش ایئر فورس (بی اے ایف) نے اپنے جنگی بیڑے کی جدید کاری کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اطالوی دفاعی و ایرو اسپیس کمپنی لیو نارڈو ایس پی اے کے ساتھ لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نیول اکیڈمی میں شاندار ونٹر پریزیڈنشل پریڈ، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو باضابطہ کمیشن دیا گیا
دستخط کی یہ تقریب ڈھاکا میں ایئر فورس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی جس میں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان اور بنگلہ دیش میں اٹلی کے سفیر انتونیو الیساندرو نے شرکت کی۔
اس موقع پر بنگلہ دیش کی آرمڈ فورسز ڈویژن کے اعلیٰ حکام اور اطالوی نمائندے بھی موجود تھے۔
لیٹر آف انٹینٹ کے تحت توقع کی جا رہی ہے کہ اطالوی کمپنی بنگلہ دیش ایئر فورس کو یورو فائٹر ٹائفون ملٹی رول لڑاکا طیارے فراہم کرے گی۔
مزید پڑھیے : چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کی اسپتال جاکر خالدہ ضیا کی عیادت
دفاعی ماہرین کے مطابق یہ اقدام بی اے ایف کے طویل المدتی جدید کاری پروگرام میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا جس کا مقصد ایئر فورس کو جدید ترین، فرنٹ لائن ملٹی رول پلیٹ فارمز سے لیس کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش ملٹری اکیڈمی میں صدر کی کمانڈنگ پریڈ، 204 کیڈٹس نے کمیشن حاصل کیا
علاقائی دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ یورو فائٹر ٹائفون کی ممکنہ خریداری بنگلہ دیش کی فضائی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گی اور جنوبی ایشیا میں فضائی طاقت کے توازن پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اطالوی کمپنی لیونارڈو بنگلہ دیش ایئر فورس بنگلہ دیش کو لڑاکا طیاروں کی فراہمی