ڈوبتے معصوم آخری لمحے تک مدد کے منتظر رہے،شاہد آفریدی کا اظہارِ افسوس
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوات: پاکستان کے معروف سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے دریائے سوات میں حالیہ افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کی بے حسی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے معصوم لوگ آخری لمحے تک بے بسی کی تصویر بنے مدد کے منتظر رہے، ان کی آنکھوں میں امید کی چمک تھی کہ شاید کوئی انہیں بچا لے گا مگر وہ نہیں جانتے تھے کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔
ٹوئٹ دیکھنے کے لیے کلک کریں.
شاہد آفریدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال میں جب انسانی جان خطرے میں ہو، ریاستی مشینری اور ریسکیو اداروں کی فوری کارروائی نہ صرف ان کا قانونی فریضہ ہے بلکہ انسانی اور اخلاقی تقاضا بھی ہے، حکمرانوں کو ترجیحات بدلنا ہوں گی، جانیں بچانا اولین فرض ہے۔
انہوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ دریا کے قریب خطرناک مقامات پر وارننگ سسٹمز، حفاظتی جال اور تربیت یافتہ ریسکیو ٹیموں کو تعینات کیا جائے تاکہ آئندہ ایسے دل دہلا دینے والے واقعات سے بچا جا سکے۔
دریائے سوات میں ڈوبنے والے افراد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرین آخری لمحوں تک بچاؤ کی اپیل کرتے رہے لیکن امدادی کارروائیاں بروقت نہ ہو سکیں ان مناظر نے پورے ملک میں عوامی سطح پر غم و غصے کو جنم دیا ہے۔
خیال رہےکہ شاہد آفریدی جو سوات سے تعلق رکھتے ہیں اس سانحے پر مسلسل آواز بلند کر رہے ہیں اور ان کی جانب سے کیا گیا یہ بیان ایک عام شہری کے درد کو اجاگر کرتا ہے جو انتظامی نااہلی کے باعث خود کو بے یار و مددگار محسوس کرتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شاہد آفریدی
پڑھیں:
آخری گیند پر چھکا: آئرلینڈ نے سنسنی خیز میچ میں پاکستان کو شکست دے دی
آئرلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 4 وکٹ سے شکست دے کر تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔
کلونٹارف کرکٹ کلب گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان ٹیم نے آخری گیند پر جین میگوائر کے چھکے کی بدولت کامیابی حاصل کی۔
اس جیت کے ساتھ آئرلینڈ نے سیریز میں ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی جبکہ ان کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مسلسل فتوحات کا سلسلہ 9 میچز تک پہنچ گیا۔
اس سے قبل آئرلینڈ نے پہلا میچ 11 رنز سے جیتا تھا۔ آخری میچ اتوار کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔
میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ مریبہ علی 33، ناتالیہ پرویز 31 اور شوال ذلفقار 27 رنز بنا سکیں۔ لارا مکبرائیڈ اور کارا مَرے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کا آغاز اچھا نہ رہا اور ایملی ہنٹر صرف 6 رنز پر رن آؤٹ ہوگئیں۔ کپتان گیبی لیوس اور لیا پال بھی جلد پویلین لوٹ گئیں، تاہم اورلا پرینڈرگاسٹ نے شاندار 51 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا۔
بعدازاں لارا ڈیلینی کے 42 اور ربیکا اسٹوکل کے 34 رنز نے ٹیم کو جیت کے قریب پہنچایا، آخری گیند پر آئرلینڈ کو میچ میں جیت کیلئے 3 رنز درکار تھے جس پر جین میگوائر نے چھکا جڑ کر آئرلینڈ کو یادگار فتح دلا دی۔