کراچی کو تباہ کرنے والے آج مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، سعدیہ جاوید
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار کراچی کی بلدیاتی حکومت پیپلز پارٹی کو ملی ہے۔ کراچی کو تباہ کرنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔
ایک بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بلدیاتی حکومت ملنے کے بعد شہر میں عملی کام شروع ہوا، پوچھتی ہوں اپنے دور حکومت میں بارش پر شہر بند کرنے والے آج کس منہ سے بات کر رہے ہیں؟
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گیس کی فراہمی ضروری ہے مگر سڑکوں کی مرمت بھی اتنی ہی اہم ہے، بیشتر سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں، حالیہ بارشوں سے مزید بگاڑ پیدا ہوا۔
سندھ حکومت کی ترجمان نے مزید کہا کہ میئر ہر وقت شہر کی خدمت کےلیے بلدیاتی اداروں کے ساتھ سڑکوں پر موجود رہے، پیپلز پارٹی حکومت نے سندھ، خصوصاً کراچی کےلیے میگا پروجیکٹس دیے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ عوام کے مسترد جھوٹے مینڈیٹ پر بیٹھے لوگ اب جھوٹے الزامات کا کاروبار کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رہے ہیں
پڑھیں:
ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
کراچی:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔
جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔