نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کا چارج سنبھال لیا اسلام آباد:نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دیدیا گیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
xاسلام آباد:نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دیدیا گیا۔
ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہدری کو تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے گزشتہ روز ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سجاد غنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا۔
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ سجاد غنی نے قومی ادارے کو مؤثر انداز میں چلانے اور توانائی کے شعبے میں اہم منصوبہ جات کی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے مستعفی چیئرمین واپڈا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کے لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کی خدمات کو کے مطابق دیا گیا کا چارج کے لیے
پڑھیں:
پولیس فورس کو مضبوط بنانے کیلئے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں: طلال چوہدری
طلال چوہدری — فائل فوٹووزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پولیس فورس کو مضبوط بنانے کے لیے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز مختلف رنگوں کی وردیان پہنتی ہیں، وردیوں کے رنگ مختلف ہونے سے ان کی کارکردگی مختلف نہیں ہوتی، پولیس کی قربانیاں بے مثال ہیں۔
وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ پولیس کی تنخواہ، مراعات اور شہداء پیکیج بہتر کرایا، حکومت نے اسلام آباد پولیس کو ہر ممکن وسائل فراہم کیے ہیں، وزیراعظم یہاں آئے تھے، شہداء کے لیے پیکیج کا اعلان کیا تھا، وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کا اہم کردار ہے، امن کے لیے قربانیاں دینے والے شہداء ہمارے ہیروز ہیں، آئی جی اسلام آباد مثال ہیں کہ ان کی ایک آنکھ فرائض کی ادائیگی میں ضائع ہوئی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار افراد شہید ہو چکے، پولیس شہداء کے ورثاء کی فلاح و بہبود ترجیح ہے۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ جتنے سنگین جرائم ہوئے ان میں سے 90 فیصد ملزمان پکڑے گئے، ثناء یوسف کا کیس ہو یا کوئی اور کیس، مجرموں کو چند دنوں میں پکڑ لیا، 50 فیصد سے زیادہ سنگین جرائم میں کمی آئی ہے۔ جرائم میں کمی ڈی آئی جی اور دوسرے افسران کی وجہ سے آئی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نہ دن دیکھا نہ رات اسلام آباد پولیس نے کام کیے، پولیس پر تنقید کرتے ہوئے ان کے کام بھی دیکھ لیا کریں ، اسلام آباد پولیس کی کارکردگی پاکستان میں نمبر ون ہے، اسلام آباد پولیس ہر صوبے کی پولیس کے مقابلے میں نمبر ون ہے۔