Daily Mumtaz:
2025-08-15@10:10:08 GMT

چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT

چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

چیئرمین واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) سجاد غنی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین واپڈا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین واپڈا کا استعفیٰ منظوری کیلئے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چیئرمین سی ڈی اے کا پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ،بچوں کے ہمراہ 78ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا

چیئرمین سی ڈی اے کا پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ،بچوں کے ہمراہ 78ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے آج مارکہ حق اور یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ممبر ایڈمنسٹریشن اور اسٹیٹ سی ڈی اے طلعت محمود کے ہمراہ پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا۔ پاکستان سویٹ ہوم کے پیٹرن ان چیف زمرد خان اور سی ڈی اے کی سی بی اے کے جنرل سیکٹری چوہدری محمد یسین نے پرجوش استقبال کیا۔

اس موقع پر آزادی کے کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔طلبا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رنداھاوا نے پاکستان کی آزادی کی اہمیت اور اتحاد، ایمان اور قربانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے تحریکِ آزادی کے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں۔چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پاکستان سویٹ ہوم کی بچوں کو تعلیم، رہائش اور دیکھ بھال فراہم کرنے کی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے قوم کی خدمت کا عظیم فریضہ قرار دیا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ سی ڈی اے پاکستان سویٹ ہوم کے طلبا کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔قبل ازیں پاکستان سویٹ ہوم کے پیٹرن ان چیف زمرد خان نے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی کے قیادت میں سی ڈی اے کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ تقریبات کا اختتام ملی نغموں، پرچم کشائی اور ملک کی سلامتی و ترقی کی دعا کے ساتھ ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل کی نئی چال، فلسطینی ریاست کے قیام کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنے کا منصوبہ،مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستی کی منظوری اسرائیل کی نئی چال، فلسطینی ریاست کے قیام کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنے کا منصوبہ،مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستی کی منظوری بد قسمتی سے آج ایوانوں میں چند افراد کا راج ہے، خالد مقبول صدیقی ٹرمپ پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے، امریکا کی وارننگ آپریشن بنیان مرصوص میں غیر معمولی جرات، عظیم قربانی پر 488افسران و جوانوں کو اعزازات عطا ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں پاکستان کا 78واں یوم آزادی نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا قومی اہمیت کے دنوں میں پی ٹی آئی کا متشدد احتجاج معمول بن گیا، خواجہ آصف کی تنقید TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے تمام حلقے سی پیک کے ’’اپ گریڈ ورژن‘‘کی تعمیر کی پرزور حمایت کرتے ہیں ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
  • 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں، بیرسٹر گوہر
  • چیئرمین سی ڈی اے کا پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ،بچوں کے ہمراہ 78ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا
  • 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں: بیرسٹر گوہر
  • جشنِ آزادی: چیئرمین سی ڈی اے کی کیپیٹل ہسپتال میں خصوصی تقریب میں شرکت
  • کامران ٹیسوری اپنے بیان پرگورنر کے عہدے سے فارغ ہو سکتے ہیں؟اینکرپرسن  عدنان حیدرکے سوال پر سینئر صحافی نصرت جاوید نے تجزیہ پیش کردیا
  • احتجاج کی حکمت عملی؛ بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
  • جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی: حافظ نعیم 
  • اگر ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیاں ہیں تو مودی کو استعفیٰ دے دینا چاہیئے، ابھیشیک بنرجی
  • ہمیں اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ یہ کرسیاں اور عہدے عارضی ہیں، ایازصادق