Jasarat News:
2025-08-13@16:46:54 GMT

چیئرمین واپڈا سجاد غنی عہدے سے مستعفی

اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفا دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سجاد غنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا استعفا منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سجاد غنی نے قومی ادارے کو مؤثر انداز میں چلانے اور توانائی کے شعبے میں اہم منصوبہ جات کی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے مستعفی چیئرمین واپڈا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سی ڈی اے اور ایم سی آئی کا اسلام آباد میں سائیکلنگ مقابلے کا انعقاد

سی ڈی اے اور ایم سی آئی کا اسلام آباد میں سائیکلنگ مقابلے کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے کے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ، ڈی ایم ای ایم سی آئی کے اشتراک سے آج اسلام آباد میں ایک شاندار سائیکلنگ مقابلہ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد صحت مند طرزِ زندگی اور صاف و سرسبز دارالحکومت کے وژن کو فروغ دینا تھا۔

اس مقابلے میں پیشہ ور سائیکلسٹس، شوقیہ سائیکل سواروں اور ہر عمر کے شہریوں نے بھرپور شرکت کی، جو سائیکلنگ کو بطور کھیل، تفریح اور ماحول دوست سفری ذریعہ اپنانے میں بڑھتی عوامی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے شرکا سے خطاب میں سائیکلنگ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صحت مند، پائیدار اور جدید وفاقی دارالحکومت کی تعمیر کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائیکلنگ نہ صرف جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ ٹریفک کے دبا وکو کم کرنے، آلودگی میں کمی اور غیر موٹرائزڈ ٹرانسپورٹ کے فروغ میں بھی مددگار ہے۔سائیکلنگ محض ایک کھیل نہیں بلکہ طرزِ زندگی ہے جو فٹنس، ماحول کے تحفظ اور کمیونٹی اسپرٹ کو فروغ دیتی ہے۔ سائیکلنگ کو فروغ دے کر ہم شہریوں کی صحت اور اسلام آباد کی پائیداری میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

چیئرمین نے مزید کہا کہ سی ڈی اے سائیکلنگ ٹریکس کی تعمیر، سائیکل سواروں کے لیے روڈ سیفٹی میں بہتری، اور شہری منصوبہ بندی میں سائیکلنگ انفراسٹرکچر کے انضمام کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد کو پائیدار شہری ٹرانسپورٹ کا ماڈل شہر بنایا جائے گا۔مقابلہ انعامات اور اسناد کی تقسیم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، اور چیئرمین نے ایم سی آئی، سی ڈی اے کی ٹیموں، رضاکاروں اور سائیکلنگ کلبز کی کاوشوں کو سراہا جن کی بدولت یہ ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ 9مئی کو ملک کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا سکے، شرجیل میمن بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ 9مئی کو ملک کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا سکے، شرجیل میمن اسرائیل کا غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ خطرناک اشتعال انگیزی ہے، عاصم افتخار مری روڈ پر واقع مدرسہ انتظامیہ کی مکمل مشاورت اور رضامندی سے منتقل کیا گیا ہے،وزیرمملکت طلال چوہدری اسلام آباد ائیرپورٹ 8دن بند رہنے کی خبریں درست نہیں، ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی کی تردید نیب نے 6ماہ کے دوران 547ارب 31کروڑ روپے ریکور کر لیے زیارت میں نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کو بیٹے سمیت اغوا کرلیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کیا عمران خان نے علی امین گنڈاپو کو مستعفی ہونے کا کہا؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا
  • عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کانہیں کہا.بیرسٹرگوہر
  • کامران ٹیسوری اپنے بیان پرگورنر کے عہدے سے فارغ ہو سکتے ہیں؟اینکرپرسن  عدنان حیدرکے سوال پر سینئر صحافی نصرت جاوید نے تجزیہ پیش کردیا
  • بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کا نہیں کہا، بیرسٹر گوہر
  • کیا عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کا کہا تھا؟ بیرسٹر گوہر نے بتادیا
  • ہمیں اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ یہ کرسیاں اور عہدے عارضی ہیں، ایازصادق
  • وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین این ڈی ایم اے کی ملاقات، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ
  • وفاقی وزارت تعلیم کی غفلت ، انتقال کر جانے والی خاتون کو عہدے پر ترقی
  • پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
  • سی ڈی اے اور ایم سی آئی کا اسلام آباد میں سائیکلنگ مقابلے کا انعقاد