چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین سجاد غنی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین واپڈا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین واپڈا کا استعفیٰ منظوری کیلئے کابینہ ڈویژن کو ارسال کردیا۔
خیال رہے کہ سجاد غنی نے 12 اگست 2022 کو عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر نے عہدے کا حلف اٹھالیا
مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
فیصل ممتاز راٹھور کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔تقریب حلف برداری میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور گورنر جی بی مہدی شاہ کو ایوان صدر کے گیٹ پر روک لیا گیا۔اس علاوہ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو بھی ایوان صدر کے گیٹ پر روک لیا گیا۔