عزاداران حسینؑ کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے تیاریاں شروح کردی گئیں، چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
اجلاس سے خطاب میں گوہر علی خٹک نے کہا کہ یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک مرکزی شکایتی آفس کو فعال رکھا جائے گا، اس کے علاوہ 09 اور 10 محرم الحرام کو لگائے گئے کیمپوں میں ٹھنڈے پانی، مشروبات، میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی سہولیات بھی موجود ہونگیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، شاہ فیصل کے انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام 2025ء کے مقدس مہینے کے پیش نظر شاہ فیصل ٹاؤن کے مرکزی آفس میں ایک اجلاس منعقد کی جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس میں شاہ فیصل ٹاؤن کے امام بارگاہوں اور جلوس کے، منتظمین، اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل ٹاؤن نعمت اللہ چاچڑ، بلدیاتی نمائندگان، ٹریفک و پولیس کے افسران اور ٹاؤن افسران نے شرکت کی جس کی صدارت چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک نے کی۔ اس موقع پرمیڈیا کو بتایا کہ شاہ فیصل ٹاؤن کے عزاداران حسینؑ کو بلدیاتی سہولیات کی فراہم کرنے کیلئے تیاریاں شروح کردی گئی ہیں، تمام امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں پر کیمپ اور صفائی ستھرائی، روشنی، روڈ کارپیٹنگ/لیولنگ کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔
گوہر علی خٹک نے کہا کہ یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک مرکزی شکایتی آفس کو فعال رکھا جائے گا، اس کے علاوہ 09 اور 10 محرم الحرام کو لگائے گئے کیمپوں میں ٹھنڈے پانی، مشروبات، میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی سہولیات بھی موجود ہونگیں۔ انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے مزید کہا کہ تمام عالم اسلام کیلئے نہایت عقیدت و احترام کا مہینہ ہے، یہ اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اور اس سانحہ کی عکاسی کرتا ہے کہ باطل قوتوں سے انکے جانثاروں نے حق کا پرچم بلند کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر لیا، مگر یزیدیت کے آگے سر خم نہیں کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شاہ فیصل ٹاؤن محرم الحرام
پڑھیں:
شرپسند عناصر کے خلاف حکومت اور فوج کارروائی کریں گے، گورنر خیبرپختونخوا
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خبردار کیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے قبائلی عمائدین پر زور دیا کہ وہ غلط عناصر کو خود اپنے علاقوں سے نکالیں، بصورت دیگر ریاست خاموش نہیں رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ عسکریت پسندوں کو ٹھیکے پر دیا ہوا ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مقامی قبائل شرپسندوں کو اپنے علاقوں سے نکالیں، اگر مقامی قبائل شرپسند عناصر کو بے دخل کرنے میں ناکام رہے تو فوج اور حکومت خود ایکشن لے گی، کیونکہ ریاست کسی سے منتیں نہیں کرتی‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اگر قبائلی رہنما خود آگے بڑھ کر ان عناصر کا صفایا کریں تو یہ خوش آئند ہوگا، ورنہ حکومت ان سے کہے گی کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر صوبے کو ان عناصر سے پاک کریں‘۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور سے عوام کو نجات تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ملے گی، فیصل کریم کنڈی
فیصل کریم کنڈی نے سیاسی قیادت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’صوبے میں جرگہ جرگہ کھیلا جارہا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ریاست ریاست سے بات کرتی ہے، جرگہ جرگے سے نہیں‘۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل خیبرپختونخوا آئے تھے اور حکومت نے جرگہ سسٹم بحال کرنے کا عندیہ دیا تھا، اب بھی وزیراعلیٰ وفاقی حکومت سے رابطہ رکھیں۔
انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’انہیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ وہ کیا بیان دے رہے ہیں، جب سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوتا ہے تو کہتے ہیں کہ میں نے یہ بیان نہیں دیا تھا‘۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کا ایک بھی رکن حکومتی ارکان سے زیادہ ہوا تو تحریکِ عدم اعتماد لانا ہمارا آئینی حق ہوگا، فیصل کریم کنڈی
گورنر نے واضح کیا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں امن قائم رکھے، اور اس مقصد کے لیے کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news جرگہ خیبرپختونخوا شرپسند عناصر فیصل کریم کنڈی قبائلی عمائدین گورنر