---فائل فوٹو 

فیصل آباد کی نہروں میں نہانے کے دوران ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ سامنے آیا ہے۔

گرمی کے موسم میں نہروں میں نہانا ایک عام تفریح ہے تاہم پانی کی زیادہ مقدار اور تیز بہاؤ کی وجہ سے ڈوبنے کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے۔

ریسکیو 1122 کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں گرمی کے موسم میں نہروں میں نہانے کے دوران 19 نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ریسکیو 1122 کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ مہینوں میں ڈوبنے کی 32 کالز آئیں جس میں سے بدقسمتی سے 19 لوگوں کی موت واقع ہو گئی۔

ضعلی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کے پابندی کے باوجود نہروں میں بچوں اور نوجوانوں کے نہانے کا سلسلہ جاری ہے جس پر ریسکیو انتظامیہ نے قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے والدین سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا ضروری ہے، محمد فیصل

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی اصل روح کو زندہ رکھا جانا چاہیے اور سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نےیو اے ای میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران بھارت کے  رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ کرکٹ نہیں ہے، ایک ملک نے بین الاقوامی کرکٹ میچ کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشرقی لندن میں قائم معروف وانسٹڈ اینڈ سنئیرز بروک کرکٹ کلب کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

یہ کلب ایسیکس پریمیئر لیگ میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے اور جلد ہی پاکستان کے دورے پر روانہ ہو رہا ہے۔

وفد میں کلب کے صدر مسٹر لین اینوخ، کپتان عرفان اکرم اور دورے کے منتظمین عدنان اکرم اور  فاروق عثمان شامل تھے۔

اس موقع پر پاکستان کے مجوزہ دورے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وانسٹڈ اینڈ سنئیرز بروک کرکٹ ٹیم اپنے دورۂ پاکستان کے دوران متعدد شہروں کا سفر کرے گی جن میں لاہور، سیالکوٹ، جہلم، اسلام آباد، گلگت اور اسکردو شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ وفد کو ان شہروں کے تاریخی مقامات کی سیر کرائی جائے گی تاکہ مہمان کھلاڑی پاکستان کی تہذیب، ثقافت اور روایات سے براہِ راست آشنا ہو سکیں۔

یہ دورہ پاکستان ہائی کمیشن لندن کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد برطانیہ اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کے ذریعے ثقافتی سفارتکاری کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مہنگائی کے اعداد وشمارجاری ، 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
  • درہ آدم خیل، کوئلہ کان میں دبنے والے ریسکیو 1122 کے 2 اہلکار شہید
  • مہنگائی کے اعداد وشمار، 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
  • سیلاب کے باوجود کپاس کی پیداوار میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ، 20 لاکھ 4 ہزار گانٹھوں تک پہنچ گئی.رپورٹ
  • پرائیویٹ حج اسکیم، آج سے عازمین درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں
  • موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب، گرم چشمہ تا چترال روڈ مختلف مقامات سے بند
  • پشاور، نادرن بائی پاس پر گیس ٹینکر کا حادثہ، ریسکیو 1122 کا بروقت آپریشن
  • ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مالی سال 9.9فیصد اضافہ
  • سندھ میں بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
  • سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا ضروری ہے، محمد فیصل