میجر طفیل محمد شہید کی قربانی قوم کیلیے مشعلِ راہ ، پاکستان کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے : صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اے پی پی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو ان کے 67 ویں یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے ۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ آج سے 67 برس قبل میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر جان قربان کی ۔پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستان آج ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت محفوظ ہے۔ ہم اپنے عظیم ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں ۔
شیر افضل مروت نے وطن واپسی پر پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے پیغام جاری کردیا
صدرِ مملکت نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔ قوم اپنے شہداءکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ پاکستان کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو دشمن کا ہر محاذ پر بہادری سے مقابلہ کر رہی ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میجر طفیل محمد شہید کی قربانی
پڑھیں:
محسن نقوی کی مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمدافضل اور بیٹے کو شہید کرنے کے واقعہ کی مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمدافضل اور بیٹے کو شہید کرنے کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل کو خراج عقیدت پیش کیا، کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل فرض شناس، محنتی اور قابل افسر تھے۔
جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید اسسٹنٹ کمشنر محمدافضل کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور انکے بیٹے کو شہید کرنے والے درندے عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔