راولپنڈی:

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نشانِ امتیاز (ملٹری) اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نشانِ امتیاز (ملٹری) نے پاک افواج کے ہمراہ میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کو ان کی 67 ویں برسی پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

میجر طفیل محمد شہید نے سابق مشرقی پاکستان کے لکشمی پور سیکٹر میں دشمن کے خلاف جرات و بہادری کی بے مثال داستان رقم کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے دشمن کے خلاف لڑائی جاری رکھی اور مشن کو کامیابی سے مکمل کیا۔ ان کے عظیم کارنامے پر قوم نے انہیں نشانِ حیدر جیسے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا۔

افواجِ پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میجر طفیل شہید اور تمام شہداء کی قربانیاں قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔

ان کی جرات، ایثار اور وطن سے محبت آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ وطن کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے یہ عظیم سپوت ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے۔

پاک افواج نے کہا کہ ہم ان تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیاں ہمارے لیے امن، استحکام اور آزادی کی ضمانت ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میجر طفیل

پڑھیں:

صدرِمملکت کی مستونگ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت

ویب ڈیسک :صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز پر فتنۂ ہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 انہوں نے اس بزدلانہ کارروائی کو ریاست پاکستان کے خلاف دشمن عناصر کی مایوس کن سازش قرار دیا۔

 صدرِ مملکت نے دہشت گرد حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

 انہوں نے سکیورٹی فورسز کی بروقت اور جرأت مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوابی حملے میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

 صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور کسی بھی قیمت پر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

صوفی بزرگ شاہ عبد الطیف بھٹائی کا عرس، 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

 انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کا جلد قلع قمع کیا جائے گا اور پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • میجر طفیل محمد شہید کا 67واں یوم شہادت، پاک فوج کا بھرپور خراج عقیدت
  • میجر طفیل محمد شہید کے 67 ویں یومِ شہادت پر مسلح افواج کا شاندار خراجِ عقیدت
  • میجر طفیل محمد شہید کا 67 واں یوم شہادت، پاک فوج کے سربراہان کا خراج عقیدت پیش
  • زرداری کا رومانیہ کے سابق صدر کے انتقال پر اظہار افسوس، مستونگ میں شہید میجر رضوان، جوانوں کو خراج عقیدت
  • چیئرمین سینیٹ کی مستونگ دھماکہ کی مذمت، شہداکو خراج عقیدت
  • صدرِمملکت کی مستونگ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت
  • مستونگ میں دہشت گردوں کے حملے میں میجر سمیت 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں دہشت گردوں کا حملہ، میجر رضوان طاہر سمیت 3 جوان شہید
  • بلوچستان؛ سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 جوان شہید