قوم کے ہیرو میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو سلام: صدر و وزیر اعظم کے پیغامات
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے ہیرو میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو ان کے 67 ویں یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اپنے الگ الگ پیغامات میں دونوں رہنماؤں نے کہا کہ آج سے 67 برس قبل میجر طفیل محمد نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر اپنی جان قربان کی۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستان آج ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت محفوظ ہے اور ہم اپنے تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔
انہوں نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید کی قربانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے اور ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اس موقع پر کہا کہ پاکستان کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو دشمن کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ملک کی حفاظت جاری رکھے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میجر طفیل محمد شہید کہا کہ
پڑھیں:
شہباز شریف سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کی ملاقات ہوئی. جس میں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، معاون خصوصی طارق فاطمی، چیئرمین این ڈی ایم اے، سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود تھے۔مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم نے ترک وزیر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، وزیر اعظم نے ملاقات میں ترک صدر رجب طیب اردوان کیلئے تہنیتی پیغام دیا۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، پولیس کی تربیت، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، تجارت اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے اہم امور پر پاکستان کے موقف کے لیے ترکیہ کی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت کو سراہا، وزیرِ اعظم نے استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری امن مذاکرات میں سہولت کاری میں کردار ادا کرنے پر ترکیہ کی قیادت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ترک وزیر داخلہ نے ان کی اور ترک وفد کی بہترین مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے وزیراعظم کے لیے تہنیتی پیغام پہنچایا۔انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں، انٹیلی جنس کے اشتراک اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔