غزہ امن معاہدہ: 20 اسرائیلیوں کے بدلے 2000 فلسطینیوں کی رہائی کی تیاریاں مکمل
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ امن معاہدے کے تحت آج 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے ریڈ کراس کی گاڑیاں غزہ کے علاقے دیرالبلاح پہنچ گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی قیدی اسرایئلی جیلوں سے بسوں میں سوار ہو رہے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جانا ہے، 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔
حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جبکہ خان یونس میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں اور عوام کی بڑی تعداد رہائی کے مقام کے قریب جمع ہو گئی ہے۔
دوسری جانب مصر کے شہر شرم الشیخ میں آج غزہ امن معاہدے پر دستخط کی باقاعدہ تقریب منعقد کی جائے گی، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمت اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے مصر جا رہے ہیں۔
قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ مغویوں کی واپسی کے بدلے میں اسرائیل 250 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، جن میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ جنگ کے دوران گرفتار کیے گئے 1700 سے زائد ایسے قیدی جن پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا تھا، رہا کیے جائیں گے، ان میں تقریباً دو درجن بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب، امدادی سامان سے بھرے ٹرک غزہ میں داخل ہو رہے ہیں، جبکہ اسرائیلی کارروائی کے باعث جن فلسطینیوں کو جنوب کی طرف بےدخل کیا گیا تھا، وہ واپس شمالی غزہ جا رہے ہیں تاہم وہاں پہنچنے پر وہ تباہی کے مناظر دیکھ رہے ہیں کیونکہ غزہ شہر ملبے کے ڈھیر میں بدل چکا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے رہے ہیں
پڑھیں:
کراچی کنگز کا پی ایس ایل فرنچائز معاہدہ مزید 10 سال کے لیے تجدید ہو گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز نے ایک طویل مدتی معاہدے کے ذریعے اپنی وابستگی کو یقینی بنایا ہے، ٹیم نے لیگ کے ساتھ اپنے فرنچائز معاہدے کی 10 سال کے لیے تجدید کر دی ہے، جو ای اینڈ وائی مینا کی مقرر کردہ مارکیٹ ویلیو پر ہوئی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ کراچی کنگز نے نہ صرف لیگ کے وقار میں اضافہ کیا بلکہ کھیل کی مقبولیت کو بھی بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
رپورٹ کے مطابق چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ کراچی کنگز کی جانب سے اس معاہدے کی تجدید لیگ کی مضبوطی اور مستقبل کے لیے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔
پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سلمان نصیر نے بھی اس موقع پر کہا کہ اگلی دہائی میں کراچی کنگز کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز ہوگا۔
انہوں نے یاد دلایا کہ کراچی کنگز 2020 میں لیگ کی چیمپئن رہی تھی اور اب بھی شائقین کی سب سے زیادہ پسندیدہ فرنچائز ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے سیزن 11 سے لیگ کا فارمیٹ تبدیل ہو کر 8 ٹیمز کا ہو جائے گا، جس کے بعد کھیل کے معیار اور مقابلے کی سختی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ تجدید شدہ معاہدہ نہ صرف کراچی کنگز کی پائیدار موجودگی کی علامت ہے بلکہ لیگ کے مستقبل کے لیے بھی مثبت پیغام پیش کرتا ہے۔