پیپلزپارٹی کا قافلہ عاجز دھامرہ کی قیادت میں لاڑکانہ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین(نمائندہ جسارت)پیپلزپارٹی بدین کے عہدیدران کا حیدرآباد ڈویژن کے نومنتخب ڈویژن صدر عاجز دھامرہ کی قیادت میں دیگر عہدیدران کے ہمراہ جلوس کی شکل میں لاڑکانہ روآنہ ، عہدیدران شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دیں گے ۔پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کے عہدیدران کی حیدرآباد ڈویڑن کے نومنتخب صدر سنیٹر عاجز دھامرہ اور جنرل سیکرٹری گیان چند اسرانی کی قیادت میں لاڑکانہ روانگی کے لئے بدین سے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سجاد چانڈیو ،سیکرٹری اطلاعات پیر وقار حسین جیلانی ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سلیم اوڈیجو اور دیگر کی قیادت میں بدین سے حیدرآباد کے لیے ایک جلوس کی شکل میں روانہ ہوئے ، لاڑکانہ گھڑی خدا بخش روانگی سے قبل ضلع کونسل بدین میں منعقد اجلاس میں ضلع بھر کے پیپلزپارٹی اور ذیلی تنظیموں کے عہدیدران نے شرکت کی .
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی قیادت میں پیپلز پارٹی بدین کے
پڑھیں:
مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔