سرگودھا: منگنی ٹوٹنے کی رنجش پر لڑکے نے لڑکی کو زہر دے کر قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
سرگودھا میں منگنی ٹوٹنے کی رنجش پر لڑکے نے لڑکی کو زہر دے کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر اعترافِ جرم کیا، ملزم اور مقتولہ کی منگنی 5 ماہ قبل ہوئی تھی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے ملاقات کے لیے بلایا اور مشروب میں زہر ملا کر خاتون کو دے دیا، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور: ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے کہا کہ کوٹ لکھپت میں ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 23 سال کی لڑکی کو نامعلوم شخص تشویشناک حالت میں میو اسپتال چھوڑکرفرار ہوگیا۔