پنجاب میں ’یوم تکبیر‘ پر اسکول کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
پنجاب بھر میں ’یوم تکبیر‘ یعنی 28 مئی کو اسکولز کھلے رہیں گے، اس حوالے سے صوبائی اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولز میں یوم تکبیر کو جوش و خروش سے منایا جائے گا، اسکول اسمبلی میں خصوصی پروگرام کا انتظام کیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر کی مناسبت سے اسکولوں میں مباحثے کے مقابلے کروائےجائیں، اسکولوں میں قومی ترانہ اور دعا کے ساتھ پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔
کراچی میں 28 مئی کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔
فکیشن کے مطابق اسکولوں میں ملی نغموں کا مقابلہ بھی کرایا جائے اور پنجاب میں ضلعی سطح پر اسکولوں میں مقابلے کرائےجائیں۔
ضلعی سطح پر ہونے والے اسکول مقابلوں میں ٹاپ ونرز کو 50 ہزار روپے انعامی رقم دی جائے گی، اسکولوں میں تقریب کے اختتام پر گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسکولوں میں یوم تکبیر
پڑھیں:
کے پی میں بارش اور آندھی سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری
خیبر پختونخوا میں بارش اور آندھی سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔
پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کے پی میں بارش و آندھی کے باعث حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایک مرد، 2 خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 3 مرد، ایک خاتون اور 3 بچے شامل ہیں۔
بارش اور آندھی سے 9 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، یہ حادثات صوابی، پشاور، شانگلہ، سوات اور ہری پور میں ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری امداد دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 31 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔