Nawaiwaqt:
2025-05-29@06:03:41 GMT

پنجاب حکومت کا یوم تکبیر پر اسکول کھلے رکھنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT

پنجاب حکومت کا یوم تکبیر پر اسکول کھلے رکھنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے کل بروز بدھ یوم تکبیر پر اسکول کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ 28 مئی یوم تکبیر کی مناسبت سے اسکولوں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، 29 مئی سے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا۔پنجاب کے اسکول کھلے رکھنے کا محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیزکومراسلہ بھیج دیا ہے، مارننگ اسمبلی میں اسپیشل پروگرامز، پاک افواج کوخراج تحسین پیش کیا جائے گا۔مراسلے کے مطابق تمام مقابلے تمام سرکاری اسکولز میں ضلعی سطح پر ہوں گے، ضلعی سطح پر مقابلے جیتنے والوں کو 50 ہزار انعام دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سندھ حکومت کی 2700 سے زائد طلبہ کیلئے اسکالرشپ کی منظوری

— فائل فوٹو

سندھ حکومت نے 2700 سے زائد طلبہ کے لیے اسکالرشپ کی منظوری دے دی۔

ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے بتایا کہ سندھ کے طلبہ ملک بھر کی 90 سے زائد جامعات میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے موجودہ 4 ہزار 877 طلبہ کی اسکالرشپ کی تجدید کی اور اس سال سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے مستفید طلبہ کی تعداد 7 ہزار 600 ہوگئی۔

سمعتا افضال سید نے بتایا کہ سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ غریب اور ہونہار طلبہ کی اعلیٰ تعلیم میں مدد کےلیے قائم کیا گیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے اب تک تقریباً 40 ہزار طلبا مستفید ہوچکے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے یہ بھی بتایا کہ سندھ حکومت صوبے کے طلبا کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں بھی اسکالرشپ دے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کی 2700 سے زائد طلبہ کیلئے اسکالرشپ کی منظوری
  • آئی ایم ایف سے مذاکرات: حکومت کسی شے کی امدادی قیمت کا اعلان کریگی نہ خریدے گی 
  • حکومت خیبر پختونخوا کا یوم تکبیر پر کل صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان
  • پنجاب میں ’یوم تکبیر‘ پر اسکول کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری
  • پشاور: یوم تکبیر پر کل عام تعطیل کا اعلان 
  • پنجاب حکومت کا یوم تکبیرپر تمام سکول کھلے رکھنے کافیصلہ
  • پنجاب حکومت کا یوم تکبیر پرسکولز کھلے رکھنے کا فیصلہ
  • 28 مئی یومِ تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • ٹیکسوں اورڈیوٹیز کی وصولی کیلئے ایف بی آر کے تمام متعلقہ دفاتر31مئی کورات 8بجے تک کھلے رہیں گے