کوہاٹ: دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 9 افراد ڈوب گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
— فاائل فوٹو
کوہاٹ میں خوشحال گڑھ کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 9 افراد ڈوب گئے۔
ریسکیو کے مطابق دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
کوہاٹ میں دریائے سندھ سے سونے نکالنےکا کام شروع کردیا گیا
ریسکیو ٹیم نے مقامی غوطہ خوروں کے ساتھ مل کر 7 افراد کو بچالیا جبکہ ڈوبنے والے 2 افراد کی تلاش کےلیے آپریشن جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
کراچی:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔
جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔