سندھ کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے آج سندھ کے مختلف اضلاع کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ آئندہ 3 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے، کل کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں اور موسم انتہائی گرم وخشک رہ سکتا ہے۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے، نمی کا تناسب زائد ہونے کی وجہ سے اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔
گھوٹکی کشمور، شکارپور میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔، خیرپور، حیدرآباد، میرپورخاص، بدین اور تھرپارکر کے اضلاع میں آج ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ صوبہ کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسم گرم/بہت گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔