بچپن کی یادوں سے جڑی، ہالی ووڈ کی لازوال فلم سیریز ہیری پوٹر ایک نئے روپ میں دوبارہ اسکرین پر آنے کو تیار ہے۔ لیکن اس بار بات فلموں کی نہیں بلکہ ایک مکمل ٹی وی سیریز کی ہورہی ہے، جس میں سب کچھ نیا ہوگا... کہانی وہی پرانی، مگر چہرے ہوں گے نئے!

ایچ بی او نے باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے کہ ہیری پوٹر کی دنیا اب ایک نئی نسل کے اداکاروں کے ساتھ چھوٹی اسکرین پر قدم رکھے گی۔ ٹی وی سیریز میں جادو، مہم جوئی اور دوستی کا وہی پرانا رنگ ہوگا، جو ہیری، ہرمائینی اور رون کے گرد گھومتا ہے، مگر اس بار ان کرداروں میں نظر آئیں گے نوجوان فنکار: ڈومینک میکلافلن بطور ہیری پوٹر، اربیلا اسٹینٹن بطور ہرمائینی گرینجر، اور السٹر اسٹیوٹ بطور رون ویزلی۔

ایچ بی او نے اپنے انسٹاگرام پیج پر تینوں نوآموز اداکاروں کو خاص انداز میں خوش آمدید کہا، اور انہیں جادوئی دنیا کے دروازے کھولنے کی نوید دی۔ پوسٹ میں لکھا گیا: ’’مسٹر پوٹر، مس گرینجر، اور مسٹر ویزلی! ہمیں خوشی ہے کہ آپ کو ہوگورٹس اسکول آف وِچ کرافٹ اینڈ وِزڈرڈری میں داخلہ مل گیا ہے۔‘‘

        View this post on Instagram                      

A post shared by Max (@streamonmax)


اس شاندار موقع کے پیچھے ایک دلچسپ انتخابی عمل کارفرما رہا۔ مشہور میگزین ورائٹی کے مطابق، گزشتہ سال ایچ بی او نے جب اوپن کاسٹنگ کال کا اعلان کیا تھا، تو دنیا بھر سے 30 ہزار سے زائد بچوں نے آڈیشن دیے۔ ان میں سے ان تین خوش نصیبوں کو چُنا گیا جو اب جادو کی اس دنیا کے مرکزی کردار بننے جا رہے ہیں۔

سیریز کی شو رنر فرانسسکا گارڈنر اور ہدایتکار مارک میلڈ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ہمارے لیے انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ہم نے اپنے ہیری، ہرمائینی اور رون کو ڈھونڈ نکالا ہے۔ ان تینوں میں جو جوہر اور صلاحیت ہے، وہ اسکرین پر دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ ہم اُن ہزاروں بچوں کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے آڈیشن دیے۔‘‘

سیریز کی خوبصورتی یہ ہے کہ نئی نسل کے ہیروز کے ساتھ ساتھ، معروف اور تجربہ کار اداکار بھی شامل کیے گئے ہیں۔ جان لیتھگو پروفیسر ڈمبلڈور کا کردار نبھائیں گے، جب کہ جینیٹ میکٹیئر پروفیسر مکگونگل، پاپا ایسیڈو پروفیسر اسنیپ، نک فراسٹ ہیگرڈ، لوک تھیلن پروفیسر کوئریل، اور پال وائٹ ہاؤس اسکول کے سخت گیر نگراں فلچ کا روپ دھاریں گے۔

یہ سیریز جے کے رولنگ کے مشہور زمانہ ناولوں پر ہی مبنی ہوگی، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ خود رولنگ اس پراجیکٹ میں ایگزیکٹو پروڈیوسر کی حیثیت سے شامل ہوں گی۔

نوجوان کاسٹ کے کیریئر کی بات کی جائے تو، السٹر اسٹیوٹ کے لیے یہ پہلا بڑا پروجیکٹ ہے، ڈومینک میکلافلن کامیڈی سیریز Grow میں جلد نظر آئیں گے، جبکہ اربیلا اسٹینٹن نے ویسٹ اینڈ پر میٹیلڈا: دی میوزیکل میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے۔

اگرچہ ابھی ٹی وی سیریز کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا، لیکن یہ طے ہے کہ یہ پروجیکٹ جلد ہی ایچ بی او میکس پر جادو جگانے آ رہا ہے۔ مداحوں کو اب شدت سے انتظار ہے کہ آیا یہ نئی نسل بھی اُس سحر کو قائم رکھ پائے گی جس نے ہیری پوٹر کو دُنیا بھر کے دلوں میں بسایا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹی وی سیریز ہیری پوٹر ایچ بی او سیریز کی

پڑھیں:

اسلام آباد پولیس کا سرکاری ملازمین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس مہم کا آغاز

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سرکاری ملازمین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس متعارف : اپلائی کیسے کریں، فیس کتنی ہوگی؟

سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کے مطابق یہ مہم 17 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گی جس دوران سرکاری ملازمین کو ٹریفک دفاتر اور موبائل وینز پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں، لہٰذا بطور سرکاری ملازم سب سے پہلے احتساب ہمیں خود سے کرنا ہوگا۔

سی ٹی او نے خبردار کیا کہ 26 ستمبر کے بعد بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی جس میں گاڑی بند کرنے کے ساتھ محکمانہ کارروائی بھی شامل ہوگی۔

Islamabad Traffic Police (ITP) on Wednesday launched a special campaign, running from September 17 to 26, to facilitate government employees in obtaining their driving licenses.#islamabadtrafficpolice #license #governmentemployees #Deadline #CTO @ICT_Police pic.twitter.com/sS7CLjw2Gc

— APP (@appcsocialmedia) September 17, 2025

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازم کسی بھی ادارے یا رینک کا ہو، قانون سب پر یکساں لاگو ہوگا۔

حمزہ ہمایوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کے تمام دفاتر اور وسائل سرکاری ملازمین کی معاونت کے لیے دستیاب ہیں، اس اقدام کا مقصد ٹریفک نظام کی بہتری اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد ڈرائیونگ لائسنس سی ٹی او اسلام آباد

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں سب سے بڑی فرنیچر نمائش 20 ستمبر کو شروع ہوگی
  • عدالت کو کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا، انصاف کیا جائے، گوہر خان
  • اسلام آباد پولیس کا سرکاری ملازمین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس مہم کا آغاز
  • سعودی عرب میں وزیراعظم شہباز شریف کا والہانہ استقبال، دنیا میں پاکستان کی بڑھتی اہمیت کا عکاس
  • پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ،آئی سی سی کو خط
  • وہ مشہور اداکارہ کون ہے جسے پہلی ہی فلم سے نکال کر رانی مکھرجی کو کاسٹ کرلیا گیا
  • وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین پاکستانی ورک فورس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دنیا بھر کے ایمپلائرز کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
  • آئی فون کے نئے ماڈل کی لانچ کے ساتھ دنیا بھر میں اسکیمرز بھی سر گرم
  • پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، پراعتماد بلے بازی جاری
  • پاکستان کا اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ