تعمیراتی شعبے کیلئے بری خبر ،سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ، کتنا ؟جانئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 15 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1418 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.07 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1417 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح 15 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1428 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1402 روپے ، راولپنڈی 1386، گجرانوالہ 1450، سیالکوٹ 1420، لاہور 1489، فیصل آباد 1400، سرگودھا 1400، ملتان 1416، بہاولپور 1450، پشاور 1402 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1380 روپے ریکارڈ کی گئی ۔
اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1359 روپے، حیدر آباد 1399، سکھر 1500، لاڑکانہ 1416، کوئٹہ 1450 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1443 روپے ریکارڈ کی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت روپے ریکارڈ کی گئی ہفتے میں ملک کے ہفتے کے
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔