مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے بری خبر، بجلی کی قیمت بڑھنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد:
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی مہنگی کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کر دی۔
ماہ اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کی گئی۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 29 مئی کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔
درخواست میں بجلی 1 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے کے مطابق، اپریل 2025 میں ملک بھر میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق، اپریل میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 8.
اپریل میں پانی سے 21.94 فیصد، مقامی کوئلے سے 14.51 فیصد، درآمدی کوئلے سے 10.02 فیصد، فرنس آئل سے 0.97 فیصد، مقامی گیس سے 8.01 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 20.52 فیصد اور جوہری ایندھن سے 17.91 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پٹرول 2.43، ڈیزل 3.02، مٹی کا تیل 3.43 روپے لٹر مہنگا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ +نمائندہ خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں دو روپے 43 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 02 پیسے لٹر اضافہ ہو گیا۔ اضافے کے بعد پٹرول 265 روپے 45 پیسے اور ڈیزل 278 روپے 44 پیسے لٹر ہو گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا۔ ادھر اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے 89 پیسے فی کلو کمی کر دی۔ گیارہ اعشاریہ 8 کلو کا گھریلو سلنڈر 69 روپے 44 پیسے مزید سستا ہوگیا۔ ایل پی جی کے گیارہ اعشاریہ 8 کلو سلنڈر کی نئی قیمت دو ہزار 378 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے 89 پیسے کمی سے نئی فی کلو قیمت 201روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔مٹی کا تیل تین روپے 34 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل ایک روپیہ 22 پیسے مہنگا ہو گیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 185 روپے 05 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 163 روپے 98 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔