چین اور روس چاند پر ایٹمی بجلی گھر بنائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
چین اور روس چاند پر خودکار ایٹمی پاور اسٹیشن بنانے جا رہے ہیں جو چاند کے جنوبی قطب میں تحقیق اور دریافت کے کاموں کے لیے توانائی کی ضرورت پوری کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چین کے اشتراک سے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر، پاکستانیوں کو کتنا فائدہ ہوگا؟
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ سنہ 2035 تک مکمل کیا جائے گا۔ روس کی خلائی ایجنسی روسکوسوموس اور چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے درمیان اس منصوبے کے لیے تعاون کی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ مجوزہ جوہری پاور اسٹیشن انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن (آئی ایل آر ایس) کا ایک حصہ ہو گا۔
آئی ایل آر ایس کو امریکی قیادت والے آرٹیمس پروگرام کا حریف سمجھا جاتا ہے جو سنہ 2027 سے ’گیٹ وے‘ کے نام سے مدار والے قمری خلائی اسٹیشن بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
آرٹیمس میں ناسا اور یورپی خلائی ایجنسی کے رکن ممالک سمیت 55 دیگر ممالک کی خلائی ایجنسیاں شامل ہیں۔
آئی ایل آر ایس پروجیکٹ کا مقصد چاند پر ایک ایسی سائنسی تحقیقی بنیاد قائم کرنا ہے جو قطب جنوبی کے 100 کلومیٹر کے اندر ہی واقع ہو۔ اس میں طویل مدتی خود مختار آپریشنز اور مختصر مدت کے انسانی مشن شامل ہوں گے۔
مزید پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملکر اسٹریٹیجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تکمیل کا خواہاں ہوں، چینی صدر
روسی خلائی ادارے نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ یہ اسٹیشن آئی آر ایل ایس کے بغیر انسانوں کی شمولیت کے طویل مدتی بنیادی خلائی تحقیق اور ٹیکنالوجی کے ٹیسٹ جیسے کام انجام دے گا اور چاند پر انسان کی موجودگی کے امکانات کے بارے میں بھی تحقیق کرے گا۔
آئی ایل آر ایس کا پہلی بار سنہ 2017 میں اعلان کیا گیا تھا جس میں پاکستان، وینزویلا، بیلاروس، آذربائیجان، جنوبی افریقا، مصر، نکاراگوا، تھائی لینڈ، سربیا، سینیگال اور قازقستان بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان 2 سال کے لیے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا ممبر منتخب
چین کے چاند کی دریافت کے پروگرام کے چیف ڈیزائنر وو ویرن نے گزشتہ سال ایک بیان میں کہا تھا کہ چین اس میں 50 ممالک، 500 بین الاقوامی سائنسی تحقیقی اداروں اور 5000 بیرون ملک مقیم محققین کو بھی اپنے ’555 پروجیکٹ‘ کے حصے کے طور پر اس میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
آئی ایل آر ایس خلائی تحقیق اور سائنسی تحقیق میں رہنما بننے کے چین کے مشن کا بھی ایک حصہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن چاند پر ایٹمی بجلی گھر چین اور روس کا منصوبہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن چین اور روس کا منصوبہ آئی ایل آر ایس چاند پر کے لیے
پڑھیں:
اسرائیل نے ایرانی سائنسدانوں کو ایک ساتھ قتل کرنے کیلیے 15 سال تک نگرانی کی
اسرائیل نے گزشتہ ماہ فضائی حملے میں ایران کے 12 سے زیادہ اعلیٰ ایرانی جوہری سائنسدانوں کو ایک ساتھ قتل کیا تھا تاہم اس کی تیاری 15 برسوں سے کر رہا تھا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس خطرناک اسرائیلی منصوبے کے سامنے آنے پر حیران کن انکشافات ہوئے ہیں۔
اس منصوبے سے واقف ذرائع نے وال سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی نے مسلسل 15 برس تک ان ایٹمی سائنسدانوں کی نگرانی کی تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ایران پر حملوں کے لیے مناسب وقت کا انتخاب بے حد احتیاط سے کیا گیا تھا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ سائنسدان فرار یا چھپ نہ جائیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیل 2003 سے کچھ ہدف بنائے گئے اعلیٰ ایرانی سائنسدانوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے تھا۔
اُسی وقت اسرائیلی انٹیلی جنس نے پہلی بار جانا تھا کہ ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
اسرائیل نے 2010 میں بھی دو ایٹمی سائنسدانوں کو نشانہ بنایا تھا جب کہ ایٹمی پروگرام کے سربراہ محسن فخری زادہ کو 2020 میں ُپراسرار انداز میں قتل کیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایٹمی سائنسدانوں میں سے ایک فریدون عباسی بھی تھے جو 2010 کے حملے میں بچ گئے تھے۔