گندم کی پیداوار میں 30 لاکھ ٹن کمی ہو جانے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی 2025ء ) گندم کی پیداوار میں 30 لاکھ ٹن کمی ہو جانے کا انکشاف ، حکومتی پالیسیوں سے نالاں کسانوں کی جانب سے گندم کی کاشت میں کمی کے باعث گندم کی پیداوار بھی کم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال اختتام کے قریب ہے تاہم حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہیں کر سکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں مالی سال کے دوران فصلوں کی پیداوار خاص کر گندم کی پیداوار میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال ملک کی بڑی فصلوں کی پیداوار 13.4 فیصد کمی ہوئی۔ ان میں گندم کی فصل کی پیداوار 8.9 فیصد کم ہوئی۔ گندم کی پیداوار 29 لاکھ ٹن کم ہوئی اور 31.8 ملین ٹن سے کم ہو کر 28.9 ملین ٹن پر آ گئی۔ اس کے علاوہ مکئی کی پیداوار میں 15.4 فیصد، چاول کی فصل میں 1.38 فیصد کمی ہوئی۔
(جاری ہے)
چاول کی پیداوار 9.86 ملین ٹن سے کم ہو کر 9.72 ملین ٹن رہی۔
بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے لیے معاشی ترقی کا ہدف 3.6 مقرر کیا گیا لیکن زرعی شعبے کی مایوس کن کارکردگی کے باعث معاشی ترقی کی شرح 2.68 فیصد رہی۔ بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران رواں مالی سال میں معیشت کا حجم 411 ارب ڈالر تک جا پہنچا جبکہ فی کس آمدنی 1824 ڈالرز ہو گئی۔ رواں مالی سال زرعی شعبے کی شرح نمو 0.56 فیصد، صنعت اور معدنیات کے شعبے میں شرح نمو 4.7 فیصد ہوئی۔ جنگلات اور فشریز میں 0.56 فیصد کا اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال خدمات میں 2.91 فیصد اضافہ ہوا۔ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.53 فیصد کمی ہوئی اور چھوٹی صنعتوں کی پیداوار میں 8.81 فیصد اضافہ ہوا۔ تعمیرات کی شعبے میں 6.61 فیصد اور بجلی گیس پانی کی گروتھ 28.88 فیصد رہی۔ واضح رہے کہ حکومت گزشتہ دو سالوں کے دوران بھی معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔ یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ برس وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت مقرر نہیں کی گئی تھی جس کے باعث کسانوں کو بھاری نقصانات برداشت کرنا پڑے۔ گزشتہ برس ہی کسانوں کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کسانوں کا بھاری نقصان ہوا، اس لیے آئندہ سال گندم کی پیداوار کم ہو سکتی ہے۔ جبکہ رواں سال بھی حکومت نے گزشتہ برس کی پالیسی کو برقرار رکھا، جس باعث رواں سال بھی کسانوں کو مزید بھاری نقصانات برداشت کرنا پڑے۔ اسی باعث آئندہ سال بھی گندم کی پیداوار میں مزید کمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گندم کی پیداوار میں رواں مالی سال کمی ہوئی کہ رواں فیصد کم ملین ٹن کمی ہو
پڑھیں:
راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری
راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 19 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ابتک راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیرِ علاج ہیں۔
تاہم راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ سال 2025 میں اب تک 20 ہزار 798 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 1561 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
جنوری سے اب تک 61 لاکھ 96 ہزار 497 گھروں کی چیکنگ کی گئی جس میں دو لاکھ 936 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات کو چیک جس میں 27 ہزار 858 مقامات پر لاروا برآمد ہوا۔
رواں سیزن 2 لاکھ 28 ہزار 794 لاروا تلف کیا گیا، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4736 ایف آئی آرز درج، 1909 مقامات سیل اور 3664 چالان جاری کیے گئے۔
ڈینگی ایس او پیز کے خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 7 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔