راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بہت ہوگیا۔ کوئی نہ کوئی طریقہ نکا لنا پڑے گا، دعا ہے رواں ہفتے بانی پی ٹی آئی رہا ہوجائیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق ہم مایوس نہیں، بانی پی ٹی آئی ناحق جیل میں ہیں، سارے سیاسی کیسز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں اب بہت ہوگیا، کوئی نہ کوئی طریقہ نکالنا پڑے گا، ہماری دعا ہے بانی پی ٹی آئی اسی ہفتے رہا ہوں۔
قبل ازیں بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹرگوہر، سلمان اکرم راجہ اور علی ظفرنے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد تینوں رہنما الگ الگ گاڑیوں میں جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔
بانی پی ٹی آئی کی دو بہنوں کو بھی ملاقات کی اجازت مل گئی جس کے بعد عظمی اور نورین خان ملاقات کے لئے جیل کے اندر روانہ ہو گئیں، علیمہ خان اور قاسم زمان خان کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔
بانی پی ٹی آئی سے ان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کی ملاقات ختم ہونے کے بعد دونوں بہنیں جیل سے روانہ ہو گئیں۔
نورین نیازی کا کہنا تھا کہ ملاقات اچھی رہی پیغام علیمہ خان دیںگی۔
اس سے قبل راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات کے دن چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی خان کو بھی داہگل ناکہ پر روک لیا گیا تھا۔
رپنما پی ٹی آئی علی محمد خان، نیاز اللہ نیازی کو داہگل ناکہ پرروکا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان ، عظمیٰ اور نورین کو گورکھ پورناکے پرروکا گیا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

سپیکر اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا فی الحال کسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی مجھے بانی چیئرمین نے تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے کوئی ہدایات دی ہے، میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیادہیں، اسپیکر اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

قبل ازیں جیو نیوز نے یہ خبر دی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مل کر وزیر اعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور شروع کر دیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا اور ان کی بہنوں نے ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی بات کی، اس موقع پر عمران خان کو اپوزیشن اتحاد اور محمود خان اچکزئی کے سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے مؤقف سے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عمران خان نے ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے کو آگے بڑھانے کا پلان بنانے کا حکم دیا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد کو فیصلے پر عملدرآمد کا اختیار دیا، عمران خان نے کہا موجودہ حکومت کو پارلیمنٹ کے باہر اور اندر ٹف ٹائم دیں۔ اسی حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ سپیکر اور وزیراعظم دونوں کے خلاف عدم اعتماد کا سوچ رہے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے عدم اعتماد کا معاملہ وقتی طور پر روکا ہے، اگر عدم اعتماد لائیں تو سمجھا جائے گا کہ جنگ میں بھی سیاست کر رہے ہیں، تاہم اب سپیکر اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن زیرغور ہے، سپیکر اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن وقت پر استعمال کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان تحریک انصاف اور فوج میں اتحاد دیکھنا چاہتے ہیں، بیرسٹر گوہر
  • بانی پی ٹی آئی کی رواں ہفتے رہائی ،بڑی خبر آگئی
  • بانی کہہ رہے ہیں پارٹی اور فوج میں اتحاد ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کی رہائی سے مایوس نہیں، ان شا اللہ جلد رہا ہوجائیں گے: بیرسٹر گوہر
  • بانی پی ٹی آئی ناحق جیل میں ہیں، سارے کیسز سیاسی ہیں: بیرسٹر گوہر
  • وزیراعظم اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں : بیرسٹر گوہر
  • بیرسٹر گوہر کی وزیراعظم  کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید 
  • سپیکر اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بیرسٹر گوہر
  • وزیراعظم، سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا کوئی ارادہ نہیں: بیرسٹر گوہر