محرم الحرام: آئیسکو کا 9 اور 10 محرم کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
محرم الحرام: آئیسکو کا 9 اور 10 محرم کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025  سب نیوز 
اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد نعیم جان نے کہا ہے کے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی محرم الحرام کے مقدس مہینے میں خصوصاً 9 اور 10 محرم کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہاہے۔
آئیسکو فیلڈ افسران ضلعی انتظامیہ ماتمی جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں ،جلوسوں کے روٹس میں آنے والی تاروں اور ٹرانسفارمرز کو آپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔۔
مرکزی ماتمی جلوسوں کے ساتھ آئیسکو کمپلینٹ سٹاف موجود ھے تاکہ بجلی سے متعلقہ کسی بھی صورتحال پر بروقت قابو پایا جا سکے ۔
آئیسکو ہیڈ آفس سرکل ڈویژن اور سب ڈویژن کی سطح پر قائم مانیٹرنگ رومز سے بجلی کی ترسیل گرڈ اسٹیشنز شکایات کے فوری ازالے کی براہ راست نگرانی جاری ہے۔
شکایات کے بروقت اندراج اور ازلے کے لئے کمپلینٹ دفاتر کے نمبرز ہلپ لائن نمبر 118 اور کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبرز 0519252933,0519252934 مکمل طور پر فعال ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، سرکاری افسران کے اثاثے اب پبلک ہوں گے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، سرکاری افسران کے اثاثے اب پبلک ہوں گے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا محرم الحرام کے بعد احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا وزیراعظم کی ترک اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ خوشگوار ملاقات، چہل قدمی کراچی: عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17 تک جا پہنچی کیپٹن کرنل شیرخان شہید نشان حیدرکا 26واں یوم شہادت آج نہایت عقیدت سے منایا جارہا ہےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محرم الحرام بجلی کی ا ئیسکو
پڑھیں:
مڈعیدن ، ڈی سی کا ڈینگی وائرس سے بچائو کے حوالے سے اجلاس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر نو شہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ، کنٹرول اور آگاہی مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام قادر چانڈیو، ڈی ایم پی پی ایچ آئی محسن علی عباسی، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے ڈینگی وائرس ڈاکٹر عبدالستار، تمام میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے افسران، صحت، تعلیم، ریونیو، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت کے ساتھ دیگر متعلقہ افسران اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے اسپرے مہم کی نگرانی کریں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران سے اسپرے مشینوں، ادویات اور ڈینگی ٹیسٹ کٹس کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ سرکاری اسپتالوں کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ اسپتالوں اور لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کروانے والے ڈینگی کے مریضوں کی معلومات فوری طور پر ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم کو دی جائیں۔ انہوں نے بلدیاتی افسران پر زور دیا کہ وہ ہر ٹاؤن کمیٹی میں کم از کم دو اسپرے مشینیں خریدیں اور اپنی حدود میں مچھر مار اسپرے کو یقینی بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر ایسی رپورٹ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ڈینگی سے متعلق آگاہی کے لیے آگاہی پیغامات بھیجے جائیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی وارڈز قائم کریں اور جس علاقے سے ڈینگی کی اطلاع ملی وہاں فوری اسپرے، مچھر دانی اور دیگر ضروری معلومات فراہم کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے مچھروں کے لاروا کے خاتمے کا عمل شروع کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس مہم کو سنجیدگی سے اور ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے۔