data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف سے عمران خان کی ملاقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کیونکہ بانی چیئرمین کا فوکس صرف قانون کی بالادستی اور اپنی رہائی پر ہے۔

کچہری میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ  ہمارا کام بانی چیئرمین کا پیغام درست اور واضح انداز میں عوام تک پہنچانا ہے، بانی پی ٹی آئی کی تمام جیل سہولیات ختم کر دی گئی ہیں، انہیں نہ بچوں سے بات کرنے دی جا رہی ہے اور نہ ہی کتابیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے 27 ویں ترمیم کے بجائے بادشاہت قائم کرلیں، عوام کو اپنی آزادی کے لیے باہر نکلنا چاہیے، کیونکہ غلامی سے بہتر ہے کہ میں جیل میں رہوں۔

انہوں نے موجودہ حکومت کو چوری شدہ مینڈیٹ والی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت اختیار کی دعویدار ضرور ہے مگر اصل طاقت کے مراکز کہیں اور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ نے بھی پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بات کی ہے، نواز شریف سے ملاقات کا سوال ہی نہیں، انہیں تو ان کی اپنی پارٹی اور خاندان بھی لفٹ نہیں کرا رہا۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ہے کہ 10 محرم کے بعد پارٹی باقاعدہ تحریک کا آغاز کرے جبکہ تحریک شروع کرنے سے قبل اس کا مکمل پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

علیمہ خان نے عمران خان کی قید کی سختیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک چھوٹے سے چکی نما کمرے میں رکھا گیا ہے، جہاں کتابوں تک کی رسائی بند کر دی گئی ہے، نواز شریف کی جیل کے دن کسی ریسٹ ہاؤس سے کم نہ تھے، ان کے پاس روزانہ درجنوں لوگ ملاقات کے لیے آتے تھے، بانی چیئرمین کی قید عام قیدی سے بھی زیادہ سخت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین کے ذاتی معالجین ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم یوسف کو گزشتہ 10 ماہ سے طبی معائنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، حالانکہ وہ بارہا درخواست کر چکے ہیں، عمران خان 22 گھنٹے سیل میں ہوتے ہیں صرف 2 گھنٹےکے لیے انہیں باہر نکالتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے آئندہ لائحہ عمل تیار کر لیا ہے جس کا اعلان قیادت خود کرے گی۔ ہم پارٹی ہائی کمان کے پلان سے مطمئن ہیں اور اب وقت قریب ہے کہ قوم فیصلہ کن جدوجہد کے لیے تیار ہو۔

قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان اور عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانتوں میں 16 جولائی تک توسیع کر دی۔ جج امجد علی شاہ نے سماعت کے دوران وکلا کو آئندہ پیشی پر دلائل دینے کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی بانی چیئرمین علیمہ خان نے عمران خان کی ان کا کہنا نواز شریف کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

تحریک انصاف خیبرپختونخوا ہ حکومت بچانے کیلئے متحرک(جے یوآئی عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی، فضل الرحمان کا عمران خان کو پیغام)

سربراہ جے یو آئی کی پی ٹی آئی وفدسے ملاقات ،عدم اعتماد کاحصہ نہ بننے کی یقین دہانی کروادی، اپوزیشن کی کسی کوشش کاحصہ نہیں بنیں گے، حکومت گرانے یا بچانے میں دلچسپی نہیں
بانی پی ٹی آئی کو پیغام دیا گیا مولانا سے خیبر پختونخوا میں اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے رابطہ کیا گیاتو انہوں نے منع کردیا، جیل میں ملاقات کرنیوالی بہنوں نے ان تک پیغام پہنچایا، ذرائع

جمعیت علمائے اسلام نے پاکستان تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا یقین دلا دیا۔اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا پیغام اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچایا گیا۔ یہ پیغام گزشتہ روز جیل میں ملاقات کرنے والی بانی کی بہنوں نے ان تک پیغام پہنچایا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو پیغام دیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان سے خیبر پختونخوا میں اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے منع کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف کو کے پی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا یقین دلا دیا۔پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا ہ حکومت کے معاملات میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھاکہ ہمیں صوبائی حکومت گرانے یا بچانے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ وفاق یا صوبائی حکومت میں آنے میں بھی ہماری کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف سے کس نے بات کرنی ہے ان کو تو اپنی فیملی بھی نہیں پوچھ رہی، علیمہ خان
  • نواز شریف کی اڈیالہ جیل جا کر عمران  سے ملاقات کی خبر لغو اور بے بنیاد ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
  • نواز شریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہو سکتی، علیمہ خان
  • عمران خان جیسی قید پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کاٹی،علیمہ خان
  • زندگی بھر جیل رہوں،یہ حکومت قبول نہیں(عمران خان)
  • نواز شریف دوبارہ سیاسی مکالمے کے حق میں، عمران خان سے اڈیالہ جا کر ملنے کو بھی تیار، بڑا دعویٰ سامنے آگیا
  • نواز شریف سیاسی مکالمے کے حق میں، عمران خان سے اڈیالہ جا کر ملنے کو تیار
  • تحریک انصاف خیبرپختونخوا ہ حکومت بچانے کیلئے متحرک(جے یوآئی عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی، فضل الرحمان کا عمران خان کو پیغام)
  • عمران خان کو کہا جا رہا ہے نو مئی قبول کرلیں تو تھوڑی سی سزائیں دیکر چھوڑ دیں گے، علیمہ خان