لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف قومی اسمبلی کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے انکشاف کیاہے کہ عمران خان کو گرفتاری سے ایک رات قبل یہ پیشکش کی گئی تھی کہ جہاز لاہور ایئر پورٹ پر کھڑا ہے آپ ملک سے باہر چلے جائیں لیکن عمران خان نے انکار کر دیا ۔

ملک عامر ڈوگر نے نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس دن عمران خان کو گرفتار کیا گیا ، اس رات بھی ان کے قریبی دوست بھیجے گئے تھے اور پیغام پہنچایا گیا کہ آپ کو صبح گرفتار کر لیا جائے گا آپ ملک سے باہر چلے جائیں، جہاز لاہور ایئر پورٹ پر کھڑا ہے ، آپ نے دنیا کے جس کونے میں جانا ہے آپ چلے جائیں، یہ آفر عمران خان اس وقت متعدد بار گرفتاری سے پہلے کی گئی، اس کے بعد بھی آج جانتے ہیں کہ 8 فروری سے پہلے بھی کئی بار یہ آفر ہوئی کہ ملک سے باہر چلے جائیں یا گھر میں نظر بند ہو جائیں اور پھر 8 فروری کے بعد بھی جب حکومت بن رہی تھی ان تین چار مہینوں میں بھی بڑے اعلیٰ پیمانے پر مذاکرات ہوئے ، لوگ جیل میں گئے اور باہر آئے ، ہمیشہ پیشکش رہی ہے  اور 26 نومبر کی کہانی سب کو پتاہے ، وہ عمران خان ہے نہ وہ بھاگا اور نہ ہی بیمار ہوا، وہ آج بھی ڈٹ کر جیل میں کھڑاہے۔

لاہور: 9 اور 10 محرم الحرام کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان تشکیل

ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ  یہ 75 سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ ہے کہ کوئی سیاسی لیڈر جیل میں بیٹھ کر اپنے موقف پر دو سال سے زائد عرصہ سے قیدو بند سے مشکلات برداشت کر رہاہے ، ان کی صحت کو بھی خطرہ ہے، ان کا وزن بھی گر رہاہے، ان کے ساتھ ایسا سلوک جیل میں کیا جارہاہے وہ جنگی قیدیوں کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا، لیکن وہ اپنے موقف پر ڈٹ کر کھڑاہے ، ایسی مثال پاکستان کی یا جنوبی ایشیا کی سیاست میں ایک بھی ہے تو مجھے بتا دیں، ورنہ لوگ لیٹ جاتے ہیں، این آر او لے جاتے ہیں، صندوق بھر کے سعودی ایئر لائن کے جہاز پر نکل جاتے ہیں، دس دس سال کے معاہدے کر کے چلے جاتے ہیں، جعلی اور جھوٹی میڈیکل رپورٹ بنا کر آنکھوں میں دھول جھونک کر چلے جاتے ہیں، جاتے ہیں تو بے شک حکومت تحریک انصاف کی ہوتی ہے تو اس میں سہولت کار وہی لوگ ہوتے ہیں جن کے ہاتھ میں طاقت ہو تی ہے۔

3800 روپے بجلی بل ادا نہیں کیا ، شہری نے ہمسائے سے بجلی تو جیل میں ڈال دیا گیا ، پھر اس نے خودکشی کر لی ، عدنان حیدر کا افسوسناک انکشاف

ان کا کہناتھا کہ عمران خان ڈٹا ہواہے ، عمران خان نظریے اور ایک تحریک کانام ہے ، اس کی پارٹی سے انتخابی نشان چھین لیں، ہزاروں مقدمات درج کر لیں، خصوصی نشستوں پر ڈاکہ مار لیں، ہمارے لوگوں کو نااہل کر دیں، ایسا جذبہ اور ایسی جرات کہیں دیکھنے کو نہیں ملے گی ، آج بھی ہم اپنے موقف پر کھڑے ہیں کہ 9 مئی کا جائزہ لیں، کمیشن بنائیں اور اس کے بعد جو قانون کے مطابق فیصلہ وہ کریں ۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ملک سے باہر چلے جائیں جاتے ہیں جیل میں

پڑھیں:

ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت

معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے، عاصم اظہر کی 29ویں سالگرہ کی تقریب میں ہانیہ عامر کی شرکت نے مداحوں کو حیران کر دیا۔

ہانیہ عامر پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، جنہیں ان کی بہترین اداکاری اور دلکش شخصیت کے باعث بے حد پسند کیا جاتا ہے، دوسری جانب عاصم اظہر اپنی سریلی آواز اور کامیاب گیتوں کی بدولت پاکستانی میوزک انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

دونوں کے درمیان 2018 سے 2020 تک گہری دوستی رہی اور وہ اکثر تقریبات اور سوشل میڈیا پر ایک ساتھ نظر آتے تھے، ان کی قربت نے اُن دنوں میں ان کے تعلقات کی افواہوں کو ہوا دی، جس کی کبھی باقاعدہ تردید یا تصدیق نہیں کی گئی، تاہم بعدازاں دونوں کے درمیان دوری پیدا ہوئی اور عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی۔

حال ہی میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو مختلف تقریبات میں دوبارہ ایک ساتھ دیکھا گیا، حتیٰ کہ انہوں نے ایک جیسے زیورات بھی پہنے، عاصم اظہر نے اپنی سالگرہ سے قبل ایک دھندلی تصویر پوسٹ کی جس میں مداحوں کا خیال ہے کہ ہانیہ عامر بھی موجود تھیں، اسے سوشل میڈیا صارفین نے اُن کے تعلق کی نئی شروعات کا اشارہ قرار دیا۔

View this post on Instagram

A post shared by SaherScooop (@saher.scooop)


گزشتہ رات عاصم اظہر کی سالگرہ کی تقریب میں ہانیہ عامر بھی شریک ہوئیں، تقریب کی نجی ویڈیوز مشہور انسٹاگرام بلاگر Saher.Scoooop نے شیئر کیں، جس میں دونوں ایک ہی مقام پر موجود تھے، اگرچہ انہوں نے ایک ساتھ تصاویر نہیں بنوائیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، کچھ نے میرب علی کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میرب اس سے بہتر کی حقدار ہیں، جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ دونوں سب کو بے وقوف بنا رہے ہیں، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ یہ انٹرنیٹ کا سب سے بہترین ڈرامہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے منصوبے شروع ہو جاتے‘ مکمل ہونے کا نام نہیں لیتے: حافظ نعیم
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون کو باہر ملک جانے سے روک دیا گیا
  • حیدرآباد: پکا قلعہ کے باہر بچے وبڑے پتنگ کی خریداری میں مصروف ہیں
  • پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے، باہر موجود لوگ متعلقہ نہیں: فواد چوہدری
  • شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی رہائی مہم میں شمولیت کی مبینہ پیشکش مسترد کر دی
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • پی ٹی آئی میں حتمی فیصلہ عمران خان کا، چھوڑ کر جانے والے غیر متعلقہ ہیں: شیخ وقاص اکرم
  • سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
  • حیدرآباد: جنرل اسپتال حالی روڈ کے باہر رکشے میں بچے کی پیدائش
  • 190 ملین پاؤنڈ: سیشن جج کی تعیناتی چیلنج کرنے کا کیس نومبر کے دوسرے ہفتے میں لگانے کی ہدایت