لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی نصرف جاوید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگر نوازشریف اڈیالہ جیل میں عمران خان کو منانے کیلئے جائیں گے تو وہاں سے بے عزت ہو کر آئیں گے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر نے کہا کہ خبریں آ رہی ہیں کہ نوازشریف اڈیالہ جیل جا کر عمران خان کو منانے کیلئے راضی ہو گئے ہیں جس پر گفتگو کرتے ہوئے نصرت جاوید نے کہا کہ 9 مئی کو جاتی امرا کا رخ کیا تھا انہوں نے ؟ یہ وہاں پھر کیوں جارہے ہیں، کیا اس وقت تحریک انصاف بانی جیل میں نوازشریف کی وجہ گرفتار ہیں ، انہیں جیل میں کس نے ڈالا ؟ اگر نوازشریف ان سے ملنے جاتے ہیں تو عمران خان کا جیل میں رویہ یہ  ہوگا کہ وہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ نہیں ملنا لیکن اگر ملاقات کروائی گئی، پھر اگر محمود خان اچکزئی کہہ رہے ہیں کہ ون پوائنٹ ایجنڈا ہو کہ قومی حکومت بنانی ہے ، محمود اچکزئی بھی نوازشریف کے ساتھ اڈیالہ جیل چلے جائیں اور عمران خان سے کہیں کہ نوازشریف بھی میرے اشارے کے منتظر ہیں، آپ قومی حکومت بنانے کی اجازت دیدیں ،ملک میں نفرت کو سیاست ختم کی جائے ۔

اڈوں پر موجود بچے ٹرک ڈرائیوروں کے ہاتھوں کسی نہ کسی شکل میں استحصال کا شکار

نصرت جاوید نے کہا کہ میں نے ڈاٹ سے ڈاٹ ملا کر بات کی ، میں اس دن سے منتظر تھا ، چوہدری نثار خود فون نہیں رکھتے لیکن ان تک کوئی بات پہنچے جو انہیں پسند نہ آئے تو وہ اس کی وضاحت کرتے ہیں، جیسے آپ ان کے حلقے میں گئے تھے تو انہوں نے مجھے فون کیا تھا، اس بار میں یہ سوچتا رہا کہ میرے ڈاٹس غلط ہوئے تو چوہدری نثار علی خان کا فون آجائے گا ، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ 

سینئر صحافی نصرت جاوید نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف کو آرڈر ہوا کہ جاو اور جا کر مناو، جب کہا جارہا تھا کہ نوازشریف لندن سے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کیلئے تشریف لارہے ہیں تو میں کہہ رہا تھا کہ طوطیا من موطیا اس گلی نہ جا، اور اب میں کہہ رہا ہوں کہ نوازشریف اگر عمران خان کو منانے کیلئے اڈیالہ جیل جائیں گے تو بے عزت ہو کر آئیں گے ۔

سول کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں ضلعی عدالتوں کو بھیجنے کا معاملہ ، ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ طلب

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: عمران خان کو منانے کہ نوازشریف اڈیالہ جیل نصرت جاوید جاوید نے جیل میں

پڑھیں:

اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ پتے میں پتھری ہے، سرجری کیلئے ہسپتال داخل ہوں، شاہ محمود قریشی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ کے پتے میں پتھری ہے۔ سرجری کرانے کیلئے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔

جیو نیوز کے مطابق  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب پتھری بڑی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انفیکشن پھیلنے کا خدشہ تھا،   ڈاکٹر نے سرجری کرانے کی ہدایت کی ہے جس کے لیے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔ 

انکا کہنا تھا کہ ابھی میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں ایک دو دن میں آپریشن ہونا ہے، اللہ جانتا ہے میں بے گناہ قید ہوں، وہی باہر نکلنے کا سبب بنائے گا۔

اسلام آباد  میں انسداد ڈینگی آپریشن تیز ،  مختلف سیکٹرز میں  سپرے،متعدد نئے کیس رپورٹ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات‘ ملکی مجموعی صورتحال پر گفتگو
  • فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
  • ٹیکس اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، کرپشن کے خاتمے میں مصروف: شہباز شریف، نوازشریف سے ملاقات
  • اڈیالہ میں ڈاکٹروں نے بتایا پتے میں پتھری ہے، ہسپتال داخل ہوں: شاہ محمود  
  • چین کی تاریخی فتح اور بھارت کو سبکی، نصرت جاوید بڑی خبریں سامنے لے آئے
  • اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ پتے میں پتھری ہے، سرجری کیلئے ہسپتال داخل ہوں، شاہ محمود قریشی
  • عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
  • پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا
  • عمران خان کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگی
  • جماعت اسلامی کا اجتماع نوجوانوں کو نئی امید دے گا ، جاوید قصوری