پاک ،سعودی عرب دفاعی معاہدہ دوطرفہ تعلقات میں اہم سنگ میل ہے،نوازشریف
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
لندن(طارق محمودسمیر)وزیراعظم محمدشہبازشریف سعودی عرب کے تاریخی دورے کے بعدبرطانیہ کے چارروزہ دورے پرلندن پہنچ گئے ہیں،لندن سے قبل انہوں نے جنیوامیں مختصرقیام کیاجہاں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف سے اہم ملاقات کی ،تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف،جوگزشتہ روز ایک روزہ اہم دورے پر سعودی عرب گئے تھے اور سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط بھی کئے ،ذرائع کے مطابق جنیوامیں اپنامیڈیکل چیک اپ کرارہے ہیں،شہبازشریف نے اپنے بڑے بھائی کی عیادت بھی کی اس موقع پران کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار ،وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑبھی موجودتھے،وزیراعظم نے نوازشریف کوسعودی عرب کے ساتھ ہونے والے دفاعی معاہدے اور ولی عہدمحمدبن سلمان سے ہونے والی ملاقات پر بریف کیا،ذرائع کاکہناہے کہ نوازشریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے سٹریٹجک دفاعی معاہدے کو تاریخی اوردوطرفہ تعلقات میں اہم سنگ میل قراردے دیاہےاور کہاہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی اور قریبی تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے میں اہم کرداراداکرے گا،نوازشریف نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ہے،1998میں جب پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں اپنے دفاع میں ایٹمی تجربات کئے تھے تو اس وقت مغرب نے اقتصادی پابندیاں لگائیں لیکن سعودی حکومت نے پاکستان کی مددکی جس پر ہم ان کے شکرگزارہیں،ذرائع کاکہناہے کہ اس ملاقات میں دیگراہم امورپربھی مختصربات چیت کی گئی نوازشریف بھی جلدجنیواسے لندن پہنچ جائیں گے اور شہبازشریف امریکہ جانے سے پہلے ایک بارپھرنوازشریف سے ملاقات کریں گے ،علاوہ ازیں لندن میں وزیراعظم شہبازشریف چارروزقیام کریں گے ،اوورسیزپاکستانیوں کے ایک کنونشن سے بھی خطاب کریں گے جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اس کے علاوہ لندن میں دیگراہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
Post Views: 6.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سعودی عرب کے
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان