نوازشریف کے تو کھانے گھر سے آتے تھے، سو سو بندہ ملنے جاتا تھا، بانی پی ٹی آئی کی تمام جیل سہولیات ختم کردی گئیں ،علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی تمام جیل سہولیات ختم کردی گئی ہیں،بانی پی ٹی آئی کو بچوں سے بات نہیں کرنے دیتے، کتابیں نہیں دیتے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق علیمہ خان نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات ہیں 10محرم کے بعد پارٹی تحریک کاآغاز کرے،بانی نے کہا ہے 27ویں ترمیم کے بجائے بادشاہت قائم کرلیں،ان کاکہناتھا کہ تحریک سے پہلے پلان تیار کر چکے ہیں،بانی نے کہا ہے عوام اپنی آزادی کیلئے نکلیں،عمران خان نے کہا ہے غلامی سے بہتر ہے جیل میں ہی رہوں۔
خیبرپختونخوا کے دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند
علیمہ خان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی جو جیل کاٹ رہے ہیں وہ ان کے مخالف سوچ بھی نہیں سکتے،بانی نے کہا22گھنٹے میں وہ سیل میں ہوتے ہیں صرف 2گھنٹے باہر نکالتے ہیں،علیمہ خان کاکہناتھا کہ نوازشریف کے تو کھانے گھر سے آتے تھے، سو سو بندہ ملنے جاتا تھا، بانی کی تمام جیل سہولیات ختم کردی گئی ہیں،بانی کو بچوں سے بات نہیں کرنے دیتے، کتابیں نہیں دیتے،نوازشریف اور ان کی بیٹی تو ریسٹ ہاؤس میں تھے ساری سہولیات دستیاب تھیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی علیمہ خان نے کہا ہے
پڑھیں:
اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید کردیے۔
محکمہ صحت غزہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اب تک 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہوچکے ہیں۔
حکام کے مطابق غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں، یوں اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 499 ہوچکی ہے۔
غزہ حکام کے مطابق ملبے سے لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والوں کی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی ہے۔