ویب سیریز ’اسکوئڈ گیم 3‘ نے ریلیز کے تین دن میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس کی عالمی مقبول کورین سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے تیسرے اور آخری سیزن نے نیا ریکارڈ بنا دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کی معروف کورین سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کا تیسرا سیزن 27 جون کو ریلیز ہوا اور ابتدائی 72 گھنٹوں میں ہی دنیا بھر میں دھوم مچا دی۔ صرف تین دنوں میں اس سیزن کو 6 کروڑ 10 لاکھ بار دیکھا گیا، جو نیٹ فلکس کی تاریخ کی سب سے بڑی عالمی اوپننگ بن گئی۔
A post common by Netflix US (@netflix)
سیریز 93 ممالک میں پہلے نمبر پر رہی اور غیر انگریزی زبان میں بننے والی نویں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی۔
نئے سیزن میں پہلے کے سیزنز کے مقابلے میں گیمز نہایت سخت ہیں اور پرتشدد مناظر شامل کیے گئے ہیں، جن پر ناظرین نے مختلف آرا کا اظہار کیا۔ کچھ نے ان مناظر کو حقیقت سے قریب تر قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے غیر ضروری حد تک پُر تشدد سمجھا۔
A post common by Squid Game (@squidgamenetflix)
سیریز کے ہدایتکار ہوانگ ڈونگ ہیوک کے مطابق اس بار کہانی انسانی امید، اخلاقیات اور مشکل فیصلوں کے گرد گھومتی ہے جس کو پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز: اہم خبر سامنے آگئی
پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز شیڈول کے تحت ہی کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی نے ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔ تاہم، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پہلے سے طے پروگرام کے مطابق ہی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی ہے۔
امریکا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 25 اور 30 ڈالرز ٹکٹ کے نرخ ہیں۔ون ڈے میچز کے ٹکٹس آٹھ اور پانچ ڈالر میں خریدے جاسکتے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے 8 سے 12 اگست تک مجوزہ ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا بھی آغاز کردیا ہے۔
ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچز کے ٹکٹس ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن خریدے جاسکتے ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 31 جولائی سے ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز فلوریڈا امریکا میں ہوگی۔دوسرا میچ دو اگست جبکہ تیسرا تین اگست کو شیڈول ہے۔
پہلا ون ڈے میچ آٹھ اگست کو ٹرینی ڈاڈ اینٍڈ ٹابگو کے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 10 اگست کو اسی مقام پر رکھا گیا ہے جبکہ تیسرا ون ڈے 12اگست کو طے ہے۔