چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ کسی کو عدم اعتماد کی تحریک لانے کا شوق ہے تو پورا کر لے، جو عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں ان کے پاس سیٹیں نہیں ہیں، کے پی میں پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت ہے اور رہے گی، مذاکرات کرنے ہیں تو ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

پی ٹی آئی کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا ہے ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ اسیر رہنماؤں کے مذاکرات کے حوالے سے خط پر غور کیا گیا، بانیٔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا کہ مذاکرات معنی خیز ہونے چاہئیں، بانیٔ کی جانب سے مذاکرات اور تحریک سمیت تمام حکم پر عمل ہوا۔

یہ بھی پڑھیے چیلنج کرتا ہوں اگر ہماری حکومت گرادی گئی تو سیاست چھوڑ دونگا: علی امین گنڈاپور

ان کا کہنا ہے کہ ہم بانیٔ پی ٹی آئی کے ووٹوں سے ہی منتخب ہو کر یہاں آئے ہیں، آج کے اجلاس سے اتحاد کا پیغام جانا مقصود تھا، جو بھی پلان ہو گا، بانیٔ پی ٹی آئی کے حکم کے بعد ہم اعلان کریں گے۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ سے کہا کہ ڈائیلاگ ہونا چاہیے، ان حالات کے بعد ہماری سیٹیں چھین لی گئیں، ہمارے ایم این ایز کے خلاف ریفرنس بھیجے گئے اور سزائیں دلوائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے کہا کے پی کے بجٹ کے لیے ملاقات کرنی ہے مگر ملاقات نہیں کروائی گئی، وفاق، سندھ، پنجاب کے بجٹ مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت مانگی جو نہیں کروائی گئی، کے پی حکومت کی ہر حال میں حفاظت کریں گے۔

اس موقع پر جنید اکبر نے کہا کہ آج قومی اسمبلی اور کے پی کی جتنی قیادت تھی وہ اس اجلاس میں شریک ہوئی، ہمارا اختلاف اپنی جگہ مگر بانیٔ پی ٹی آئی جب بھی کوئی حکم دیں گے اس پر عمل ہو گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر علی پی ٹی ا ئی نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق کے خلاف آج بھی تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکے گی، پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ کر سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں، فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں حلقے میں کیسے جائیں؟ کارکنوں کو کیا جواب دیں؟ ووٹر سوال کریں گے کیا فیصلہ کیا۔

پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے کشمیر ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے، بلاول بھٹو زرداری ہی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع نے کہا کہ آئندہ 3 سے 4 روز تک تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار طے ہو گیا
  • آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار طے ہوگیا ہے، وزیرِ قانون آزاد کشمیر
  • آزاد کشمیر میں سیاسی عدم استحکام جاری، پی پی نے تحریک عدم اعتماد تاحال جمع نہ کروائی
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر
  • آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد تعطل کا شکار
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار
  • پی ٹی آئی کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بیرسٹر گوہر
  •  حکومت یا عسکری قیادت سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی، پی ٹی آئی چیئرمین
  • پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم، تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دوبارہ کابینہ کا حصہ بننا اصل انعام ہے: مزمل اسلم